DailyNewsKallar Syedan
Ex Pm Shahid Khaqan Abbasi recomended upgradation of Electric Transormers in Smote
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سفارش پر یوسی سموٹ میں بجلی فراہمی کے لیے 13 پولز اور ٹرانسفارمر کے علاؤہ دو ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی گئی
کلرسیداں()سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سفارش پر یوسی سموٹ میں بجلی فراہمی کے لیے 13 پولز اور ٹرانسفارمر کے علاؤہ دو ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی گئی۔یوسی سموٹ سے مسلم لیگی رہنما چوہدری مختار نے سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، قدوس عباسی اور بلال یامین ستی کو شاہ خاکی اور دھانگلی مواضعات سمیت بجلی فراہمی کامنصوبہ پیش کیا تھا جس پر 13 پول،01 ٹرانسفارمر سمیت شاہ خاکی داؤدشاہ حقانی میں دو ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کر دیئے ۔چوہدری مختار نے بجلی کے دیرینہ مسئلہ کے مستقل حل پر شاہد خاقان عباسی،عبدالقدوس عباسی،بلال یامین ستی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔