DailyNewsRawat

Speaker NA Raja Pervaiz Ashraf Meeting with Delegation from UC Bhaga Sheikha Rawat

)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے تھانہ روات کی یونین کونسل بگا شیخاں سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے وفد کی ملاقات

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے تھانہ روات کی یونین کونسل بگا شیخاں سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے وفد کی ملاقات، وفد میں عزیز کیانی، سلیم کیانی، عصمت کیانی، ملک نثار اور چوہدری جاوید شامل تھے ملاقات میں حلقہ این اے 58  سے متعلق سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عزیز کیانی، سلیم کیانی، عصمت کیانی، ملک نثار اور چوہدری جاوید نے اسپیکر قومی اسمبلی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی برادری کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پارٹی میں شمولیت پر ان کا خیر مقدم کیا اور خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اس جماعت کے ساتھ جس نے بھی وفا کی ہے اس کو مایوس نہیں ہونا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اس کی زندہ مثال میری صورت میں عوام کے سامنے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ آئند الیکشن میں پیپلز پارٹی پر اعتماد کریں اور اسے کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکلات کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور اور ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں نئے شمولیت اختیار کرنے والے زعماء پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے جذبات اور احساسات کی دل و جان سے قدر کرتا ہوں اور انہیں کس بھی موقع پر مایوسی نہیں ہو گی۔
 راولپنڈی نے روات میں چھاپہ مار کر انسانی سمگلر طارق محمود کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے دو نوجوانوں کو یورپ کا جھانسہ دے کر 43 لاکھ روپے بٹور لیئے تھے۔ملزم پاکستان سے لیبیا اور لیبیا سے یونان بذریعہ کشتی بھجوانے میں ملوث تھا۔ملزم کی جانب سے بھجوائے گئے دونوں متاثرین یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ملزم کے خلاف کارروائی متاثرین کے لواحقین کی نشاندہی پر کی گئی۔
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کھلے عام پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے پر دو ایام میں 33 غیر قانونی ایجنسیوں کو سربمہر کر دیا پہلے روز 19 ایجنسیوں کو سر بمہر کر دیا۔انہوں نے یہ کارروائی چوکپنڈوری سمیت سروہا چوہدریاں، کلر بائی پاس، بھاٹہ روڈ، کہوٹہ روڈ اور منگلورہ روڈ پر کی ہے جبکہ بدھ کے روز کلر سیداں میں مزید 14غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں سر بمہر کر دی گئیں۔جاری پریس ریلیز کے مطابق چوآ خالصہ میں 02،سموٹ میں 04،ٹکال میں 03،بنک چوک میں 01،سموٹ روڈ پر01،دوبیرن کلاں میں 03 جبکہ زائد المعیاد اشیائے خورونوش فروخت کرنے پر سرصوبہ شاہ میں دو بیکرز کو بھی سر بمہر کر دیا گیا۔
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ 5 جولائی ملکی تاریخ میں یوم سیاہ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جب ایک آمر نے اقتدار پر قبضہ کرکے جمہوریت پر شب خون مارا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کے کارکنان آج جیل جانے سے ڈرتے ہیں ہماری قیادت اور کارکنوں نے طویل قید و بند پھانسی اور کوڑوں کی سزائیں بھگت لیں مگر ہم نے جمہوریت کی پاسداری ترک نہ کی۔انہوں نے کہا کہ اگر ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی نہ دی جاتی تو ملک آج ترقی کی دوڑ میں ایشیا کی قیادت کر رہا ہوتا مگر استحصالی عناصر نے جمہوریت دشمنوں سے مل کر جمہوریت پر شب خون مارا ایسا کرنے والے خود مٹ گئے بھٹو اور پیپلز پارٹی آج بھی موجود ہیں۔
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے مقامی رہنما محسن نوید سیٹھی،شیخ محمد بلال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے۔اسلام آباد ائرپورٹ پر انہیں آرڈبلیو ایم سی کے سابق چیئرمین ہارون کمال اور عزیز رشتہ داروں نے خوش آمدید کہا جبکہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیر اسلم، اکرام الحق قریشی،شیخ نزاکت حسین اور ندیم الفت ودیگر نے ان کی رھائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی اور مبارکباد دی۔
Show More

Related Articles

Back to top button