کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،03,جولائی2023)— ٹریفک حادثہ میں ماں اور کم سن بچہ ہلاک جبکہ دو بچوں سمیت تین افرادڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ راشد مسعود کی اہلیہ کاک پل کے نزدیک اپنے بچے کے ہمراہ کھڑی تھی کہ ٹرک نے کچل دیا۔ جس سے ماں اور دو سالہ بچہ ہلاک ہو گئے۔ جبکہ یونین کونسل مٹور کے گاؤں تھوہا خالصہ میں دو بچے رحیم رضا ولد گل نوا ز اور طلحہ مسعود ولد محمد مسعود نہاتے ہوئے گزشتہ روز ڈوب گئے۔ کہوٹہ کے نواحی گاؤں سوڑ میں اسامہ اظہر ولد محمد اظہر نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ نماز جنازہ میں امیدوار صوبائی اسمبلی ٹی ایل پی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، کرنل (ر) راجہ تبسم عزیز جنجوعہ، امید وار برائے قومی اسمبلی راجہ طارق عظیم، کرنل (ر) راجہ شہاب گل، ڈاکٹر عارف قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔
Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 03, July 2023)— Mother and Young Child Killed in Traffic Accident, Three Others Including Two Children Drown While Swimming in Dam. In a tragic incident near Kak Pul, Rashid Masood’s wife was standing with her child when a truck crushed them, resulting in the death of the mother and the two-year-old child. Meanwhile, in the Thoa Khalsa village of Union Council Mator, two children, Rahim Raza, son of Gul Nawaz, and Talha Masood, son of Muhammad Masood, drowned while swimming. In the village of Soor, Osama Azhar, son of Muhammad Azhar, also drowned while swimming. Prominent figures including hopeful Provincial Assembly member Lt. Col. (R) Wasim Janjua, former MPA of Muslim League (N) Raja Sagheer Ahmed, Lt. Col. (R) Raja Tabassum Aziz Janjua, National Assembly hopeful Raja Tariq Azim, Lt. Col. (R) Raja Shahab Gul, Dr. Arif Qureshi, and others attended the funeral prayers.
صفائی اور سکیورٹی کے شاندا ر انتظامات پر شہریوں و معززین علاقہ نے انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔
Citizens and Dignitaries Present Appreciation for City Administration’s Cleaning and Security Measures
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،3,جولائی2023)– صفائی اور سکیورٹی کے شاندا ر انتظامات پر شہریوں و معززین علاقہ نےانتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ سابق صدر بارایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، سابق کونسلر حاجی ملک عبدالرؤف، جنرل سیکرٹری جنجوعہ اتحاد مومنٹ راجہ خورشید عالم، حافظ انتخاب عالم صدر دربار سخی سبزواری اوردیگر معززین نے ڈی ایس پی کہوٹہ چوہدری اثر، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان، ایس ایچ او کہوٹہ بشارت عباسی، سی اوکامران خان، انچارج راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کہوٹہ ماجد ستی سپر وائزر عمران رشید، ندیم احمد،عتیق الرحمن اور دیگر کو صفائی اور سکیورٹی کے بہترین و شاندار انتظامات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
حضرت مولانا یعقوب ؒ کے سالانہ عرس ڈاکٹر ساجد الرحمن سمیت بڑھی تعداد میں علمائے دین اور ثنا ء خوان نے شرکت کی
The annual Urs of Hazrat Maulana Yaqoob was attended by a large number of religious scholars
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3جولائی2023) دربا عالیہ بگہار شریف میں حضرت مولانا یعقوب ؒ کے سالانہ عرس سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف ڈاکٹر ساجد الرحمن سمیت بڑھی تعداد میں علمائے دین اور ثنا ء خوان مصطفیﷺ نے شرکت کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل دربا رعالیہ نقشبندیہ مجددیہ بگہار شریف میں حضور قبلہ عالم مولانا محمد یعقوب ؒکاسالانہ عرس مبارک زیر سرپرستی حضور قبلہ پیر صاحبزادہ ساجد الرحمن کے عید الحضیٰ سے ایک دن قبل9ذوالحج کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، محفل پاک میں ملک بھر سے نامور ثنا خوان مصطفیﷺ اور علماے کرام نے خطاب کیا جبکہ محفل سے خصوصی خطاب ہو دعا حضور قبلہ پیر صاحبزادہ ڈاکٹرساجد الرحمن صاحب نے فرمائی،اس موقع پر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن، صاحبزاہ عمیر ہاشم، صاحبزادہ عزیر ہاشم، مولانا عزیز الدین کوکب، مولانا ادریس ہاشمی، مولانا اقبال قریشی،معروف سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیت راجہ صغیر احمد بگہاروی،قاری محمد بشارت، قاری محمدحسین،گلتاسب، راجہ عبدالوہاب سمیت دیگر علمائے دین ثناء خواں مصطفیﷺ سمیت بڑھی تعداد میں عاشقان مصطفی ﷺ نے شرکت کی۔
کاک پل ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر لگنے سے کہوٹہ کی رہائشی خاتون اور دو سالہ بچہ جانبحق,مرحومہ اور ان کے معصوم بچے کی نماز ے جنازہ کہوٹہ سخی سبز واری بادشاہ ؒ کے قبرستان میں ادا کیا گیا
Funeral prayers of the deceased and her innocent child were performed in the cemetery of Sakhi Sabz Wari Badshah
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3جولائی2023) کاک پل ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر لگنے سے کہوٹہ کی رہائشی خاتون اور دو سالہ بچہ جانبحق، راجہ راشد جنجوعہ اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ کہوٹہ آ رہے تھے کہ تیز رفتار ڈمپرنے کچل دیا نماز ے جنازہ میں بڑھی تعداد میں اہل علاقہ کی شرکت،تفصیل کے مطابق کہوٹہ محلہ راجگان کے رہائشی راجہ راشد جنجوعہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل نمبریRIK-8423پر گھر آ رہا تھا کہ کاک پل پر پانی خریدنے کے لیے موٹرسائیکل کھڑا کیا میری اہلیہ اور بیٹا موٹر سائیکل کے پاس کھڑے تھے کہ تیز رفتار ڈمپر نمبری TTA-399انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ کہوٹہ روڑ کاک پل آیا اور سڑک کنارے کھڑے میری اہلیہ اور میرے بیٹے کو بری طرع کچل دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ڈمپراور ڈرائیور سہالہ پولیس کی حراست میں لے لیے مرحومہ اور ان کے معصوم بچے کی نماز ے جنازہ کہوٹہ سخی سبز واری بادشاہ ؒ کے قبرستان میں ادا کیا گیا نماز ے جنازہ میں بڑھی تعداد میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا اپنے قریبی دوست راجہ انتخاب عربی کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام
Ex-MPA Colonel Muhammad Shabbir Awan organized a special feast in honor of his close friend Raja intikhab Arabi
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3جولائی2023) سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا اپنے قریبی دوست راجہ انتخاب عربی کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام،جنرل (ر) شمریز کیانی کی خصوصی شرکت، تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے قریبی ساتھی پی ٹی آئی سویزئر لینڈ کے رہنماء نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ کے اعزاز میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں جنرل (ر) شمریز کیانی، نوجوان سیاسی و کاروباری شخصیت عدیل افضل اور نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے بھی شرکت کی جبکہ کرنل محمد شبیر اعوان کے صاحبزادگان ملک جہانذیب اعوان اور ملک شاہ زیب اعوان بھی موجود تھے،کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے مہمانوں کی خدمت پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی جبکہ تمام مہمانوں نے اپنے معزز میز بان کرنل محمد شبیر اعوان کا شکر یہ ادا کیا۔