کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،28جون2023) میونسپل آفیسر کہوٹہ کامران خا ن اور نچار ج آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ سخی سبزواری کہوٹہ اور شہر سمیت کہوٹہ کی جامع مساجد،عیدگاہوں میں گزشتہ دنوں سے عملہ صفائی اور آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے افسرا ن و عملہ متحرک ہیں۔صفائی کا کام گلی، محلوں میں روزانہ کی بنیاد پر صبح و شام جاری ہیں۔اجلاس میں انسپکٹر راجہ عمر حیات، راجہ عامر اشتیاق، عمران رشید، سپر وائزر طالب، نظر کیانی اور افسران میونسپل کمیٹی کہوٹہ،آر ڈبلیوایم سی کہوٹہ کے افسران اور انتظامیہ کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ انچار ج آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ ماجد ستی نے اس موقع پر اخباری نمائندوں کو تبایا کہ کہوٹہ شہر کو مختلف سیکٹروں میں تقسیم کرکے ہر سیکٹر کا الگ الگ انچارج مقرر کرکے عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں۔محلہ پنجاڑ چوک، محلہ سخی سبزواری، محلہ گودام روڈ، محلہ مکی مرکزی جامع مسجد، ٹنگی، مین بازار، محلہ شیخ کامران، محلہ چہات، کلب لائن، نئی آبادی، گلشن رضا محلہ اور ڈھوک کرم شاہ کے رہائشی آلائشیں اٹھانے کے لیئے سپر وائزر عمران رشید فون نمبر0346-5149349پر رابطہ کریں۔ جبکہ محلہ چھنی اعوان، ڈہنگی، جگنو مارکیٹ، محلہ غلام ربانی قریشی مرحوم، تحصیل چوک، عثمانیہ محلہ، کلر روڈ، محلہ کھٹڑاں،ظہور باغ کے رہائشی سپر وائزر ندیم فون نمبر 0345-0334511 پر رابطہ کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بحریہ محلہ، آڑہ محلہ، محلہ ارم کالج، فاروق کالونی ادوالہ، بلوہا، دھپری کے رہائشی سپر وائزر عتیق الرحمن فون نمبر 0341-5026547پر رابطہ کریں۔
وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ میں ریٹائر ملازمین کو نظر انداز کیا ہے
The Federal Finance Minister has ignored the retired employees in the budget
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جون2023)
ملک میں بنائی جانے والی ناقص پالیسیوں سے مسلم لیگ ن کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ میں ریٹائر ملازمین کو نظر انداز کیا ہے 15فیصد پنشن کا اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے یہ اضافہ موجودہ مہنگائی کے عالم میں کچھ بھی نہیں ہے ان خیالات کا اظہارمسلم لیگی کارکن ماسٹر خوشی محمد ستی دھپری نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہائت مایوس کن کمر وتوڑ مہنگائی اور بے روز گاری کے عالم میں وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کی عینک نے متلقہ پنشنرز حضرات کو باریک نظر میں دیکھا ہے آئی ایم ایف قرضہ کی انکاری اصل مجرم ریٹائر ملازمین قصور وار ہیں جو کہ 15کلو آٹے کی تھیلی 2500میں خرید کر تنگ دستی میں زندگی گز ر بسر کر رہے ہیں کیا اسحاق ڈار کی بجٹ عینک پارلیمنٹ اراکین کے مراعات اور سہولتیں تنخواہوں میں بے پناہ اضافہ منتھلی لاکھوں پر نظر کیوں نہیں پڑھتی انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ مشیر، وزیر صاحبان وسیع قطار بندی کیوں نظر نہیں آئی ہے مذکورہ انتہائی ذہنی کمزور پالیسی پار لیمنٹ کی سابقہ وزیر اعظم عمران خان کو تقویت اور مضبوط کرنا اہم قدم ہے انہوں نے کہا کہ ریٹائر ملازمین پنشنرز کے15فیصد اضافے کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنامسلم لیگ ن کو کمزور اور کن دیکھنا جمہوریت کا ہم پیش رفت ہے۔