کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،جون)—مسلح افواج سے اظہار یک جہتی کے لیئے اتوار کو شاہ باغ سے کلرسیداں تک ریلی نکالی گئی جس کا اہتمام سماجی شخصیت راجہ محمد ظفر نے کیا تھا۔ریلی کی کلرسیداں آمد پر سابق رکن بلدیہ شیخ حسن ریاض،شیخ محمد وسیم،شیخ سلیمان شمسی اور دیگر نے گلپاشی سے استقبال کیا۔مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد نے شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر پوری قوم شرمندہ ہے۔مٹھی بھر عناصر نے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے نہ صرف فوجی املاک پر حملے کیئے بلکہ ملک کے لیئے جانیں دینے والوں کی بھی بے حرمتی کی۔ یہ سب ایک طے شدہ ایجنڈے کے تحت کیا گیا مگر آج پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے،قوم اور بہادر افواج ایک پیج پر ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آمریت کو رواج دینے کیلئے ریاستی اداروں کو روندنے کی کوشش کی مگر ہماری افواج نے گھناؤنی سازش کو ناکام بنا دیا اورو حملہ آوروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, June 26) – A rally was organized from Shah Bagh to Kallar Syedan on Sunday to show solidarity with the armed forces, which was organized by social personality Raja Muhammad Zaffar. On arrival, former members of the municipality Sheikh Hasan Riaz, Sheikh Muhammad Waseem, Sheikh Sulaiman Shamsi and others were welcomed with flowers. Former member of the Muslim League-N Assembly, Raja Sagheer Ahmad, addressing the participants of the rally, said that the entire nation is concerned about the events of May 9. It is shameful. Following the agenda of the enemies of the country, a handful of elements not only attacked military properties but also insulted those who gave their lives to the country. All this was done under a fixed agenda but today the entire nation is standing like a leaden wall with its brave forces, the nation and the brave forces are on the same page. They tried to trample the state institutions to give, but our forces foiled the heinous conspiracy and the attackers will be made a lesson.
چوآخالصہ کی ڈھوک رجام میں تین بچوں کے باپ ساجد نامی شخص نے بے روزگاری اور غربت سے تنگ آ کر خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
A man named Sajid, a father of three children, set himself on fire after being fed up with unemployment and poverty in Dhok Rajam of Choa Khalsa
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،جون)—کلرسیداں میں تین بچوں کے باپ 40 سالہ ساجد نامی شخص نے بے روزگاری اور غربت سے تنگ آ کر خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔یہ افسوس ناک واقعہ کلرسیداں کے قصبہ چوآخالصہ کی ڈھوک رجام میں پیش آیا۔جہاں شادی شدہ شخص نے غربت اور بے روزگاری سے تنگ آ کر خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔ اسے تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا جا رھا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔یاد رہے کہ خلیفہ دوئم حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہا کرتے تھے کہ اگر نہر فرات کے کنارے کوئی کتا بھی بھوک سے مر گیا تو اس کاذمہ دار عمر ہو گا اب معلوم نہیں ساجد کی موت کی زمہ داری کون صاحب قبول کرتے ہیں؟
بناہل میں مادہ شیرنی کی دو بچوں کے ہمراہ مٹر گشت،مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا
In Banhal, a female lioness with two cubs seen in the area, panic spread among the locals
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،جون)—کلرسیداں کے دوردراز دریائے جہلم کے غربی گاؤں بناہل میں مادہ شیرنی کی دو بچوں کے ہمراہ مٹر گشت،مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔محکمہ وائلڈائف کی ٹیم آج بنائل کا دورہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق مادہ شیرنی اپنے دو کمسن بچوں کے ہمراہ بنائل کے پہاڑوں جنگلوں اور راستوں پر مٹرگشت کرتے دیکھی گئی ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کے انچارج چوہدری طلعت نے رابطہ کرنے پر بتاتا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ آج بروز پیر بنائل کا دورہ کریں گے اور شیرنی کو تلاش کریں گے۔
کلرسیداں میں موٹرسائیکل کا تنازعہ،نوجوان کی جانب سے پولیس پر عیدی مانگنے کا الزام،جبکہ پولیس نے بغیر نمبر پلیٹس موٹرسائیکل کو تھانے میں بند کردیا۔
Motorcycle controversy in Kallar Syedan, the youth accused the police of asking for Eid bribe, while the police locked the motorcycle without number plates in the police station
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،جون)—کلرسیداں میں موٹرسائیکل کا تنازعہ،نوجوان کی جانب سے پولیس پر عیدی مانگنے کا الزام،جبکہ پولیس نے بغیر نمبر پلیٹس موٹرسائیکل کو تھانے میں بند کردیا۔گاؤں دھمالی کے کاوش ظفیر نے الزام عائد کیا کہ وہ کلرسیداں دوبیرن روڈ پر جا رھا تھا کہ کلرسیداں پولیس کی موبائل گاڑی نے روکا۔گاڑی میں موجود اے ایس آئی محمد سفیر نے موٹرسائیکل کے کاغذات طلب کیئے تو اسے فون کر کے ایک منٹ میں گھر سے منگوانے کا کہا تو اس نے اس کی اجازت نہ دی اور عیدی طلب کرلی میرے پاس دینے کے لیئے پیسے نہ تھے تو گاڑی کے ڈرائیور نے بھی باھر نکل کر مجھے تھپڑ مارے اور موٹرسائیکل اور موبائل مجھ سے چھین لیا۔ میں نے موبائل بڑی مشکل سے واپس لیا پولیس نے عیدی کے نام پر میرے ساتھ ذیادتی کی ہے،سی پی او راولپنڈی پولیس گردی کا نوٹس لیں۔ ادہر اے ایس آئی محمد سفیر نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کے پاس نہ صرف موٹرسائیکل کے کاغذات نہ تھے بلکہ ان پر نمبرز پلیٹس بھی نہ تھیں۔ موٹرگارڈ بھی اترا ہوا تھا جس پر موٹرسائیکل کو تھانے میں بند کیا گیا ہے۔
ہمارے حکمران اپنے نوجوان کس روزگار تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہیں۔ خالد محمود مرزا
Our rulers are failing to provide basic facilities of education and health to their youth. Khalid Mahmood Mirza
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،جون)—جماعت اسلامی حلقہ پی پی 10 کے امیر و امیدوار صوبائی اسمبلی خالد محمود مرزا نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد کا سمندر کے راستے یورپ داخلے کی کوششوں سے قوم کو اپنے نونہالوں کی نعشیں وصول کرنا پڑ رہی ہیں۔ گھر بار زمینیں اور طلائی زیورات فروخت کرکے والدین بہتر مستقبل کے لیئے اپنے بچوں کو لیبیا کے راستے یورپ بھیجوا رہے ہیں۔ایجنٹوں کو بڑی بڑی رقوم دے کر ملک سے باہر نکلنے کی کوشش کررہے ہیں اور حالیہ چند برسوں میں ہمارے ہزاروں نوجوان 20 سے 25 لاکھ ادا کرکے بھی موت کی وادی میں جا چکے ہیں جس سے مایوسی اور محرومیوں میں اضافہ ہو رھا ہے۔ہمارے حکمران اپنے نوجوان کس روزگار تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہر نوجوان ہر صورت ملک سے باہر جانے کی جدوجہد میں مصروف ہے جو ہمارے ملکی نظام پر کھلا عدم اعتماد ہے۔
راجہ محمد صدیق نے آزادکشمیر کی کابینہ میں بطور وزیر حلف اٹھا لیا
Raja Muhammad Siddique was sworn in as a minister in the cabinet of Azad Kashmir
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،جون)—ایل اے 35 جموں 6 سے مسلم لیگ ن کے رکن قانون ساز اسمبلی آزاد ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد صدیق نے آزادکشمیر کی کابینہ میں بطور وزیر حلف اٹھا لیا، ان کے حلف اٹھاتے ہی ان کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس،چوہدری توقیراسلم،سردار محمد تاج،تنویر اختر شیرازی،شیخ ندیم احمد نے وزارت کا حلف اٹھانے پر راجہ محمد صدیق کو دلی مبارک باد دی ہے
دوبیرن کلاں;2019میں ٹیکسلا منڈی سے چوری ہونے والی کیری ڈبہ سوزوکی بولان گاڑی کو چار سال بعد پشاور سے برآمد کر لیا گیا
Doberan Kallan; The carry box Suzuki Bolan vehicle stolen from Taxila market in 2019 was recovered from Peshawar after four years
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،جون)—2019میں ٹیکسلا منڈی سے چوری ہونے والی کیری ڈبہ سوزوکی بولان گاڑی کو چار سال بعد پشاور سے برآمد کر لیا گیا ہے۔محمد عابد علی سکنہ دوبیرن کلاں (کلر سیداں) نے 20دسمبر2019کو تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا تھا کہ کیری ڈبہ سوزوکی بولان ٹیکسلا منڈی کے باہر کھڑی کی اور بکرا خریدنے کےلئے منڈی کے اندر چلا گیا اور جب فارغ ہو کر واپس آیا تو گاڑی اپنی جگہ موجود نہ تھی جس پر تھانہ ٹیکسلا پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تھا ۔ ادھر ذرائع نے بتایا کہ ملزمان نے گاڑی چوری کرنے کے بعد جعلی نمبر پلیٹ لگا پشاور میں فروخت کر دی تھی جو بعد ازاں چیکنگ کے دوران نمبر پلیٹ جعلی ثابت ہونے پر پشاور پولیس نے پکڑ لی ۔ مسروقہ گاڑی اب پیر کے روز عدالت سے سپرداری حاصل کرنے کے بعد اصل مالک کے حوالے کی جائے گی۔
راجہ جاوید اشرف کے خلاف منفی بےبنیاد الزامات لگانے والوں کی کوئی ذاتی اور سیاسی حثیت نہیں
Those who make negative baseless allegations against Raja Javed Ashraf have no personal and political status
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،جون)—پیپلزپارٹی تحصیل گوجر خان کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات ایم مقصود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ راجہ جاوید اشرف کے خلاف منفی بےبنیاد الزامات لگانے والوں کی کوئی ذاتی اور سیاسی حثیت نہیں،پیپلز پارٹی روز بروز راجہ جاوید اشرف کی قیادت میں مظبوط ہوتی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ راجہ جاوید اشرف آج بھی عوام اور حکومت کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں مخالفین ہوش کے ناخن لیں عزت ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہے عزت دے جسے چاہے ذلت دے