کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،جون,2023)—کلرسیداں میں شدید گرمی اور حبس کے بعد شام کو موسلادھار بارش،گزشتہ چند ایام سے کلرسیداں میں سورج 42 درجہ حرارت میں آگ برسا رہا تھا تو راتوں کو حبس نے لوگوں کو نڈھال کر رکھا تھا۔ اسی دوران ہفتہ کی شام کلرسیداں اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے پر ہزاروں افراد نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, June 25, 2023) – After days of a scorching heatwave and confinement, a torrential downpour occurred in Kallar Syedan during the evening. Over the past few days, Kallar Syedan had been engulfed in blazing temperatures, reaching 42 degrees Celsius, while nights brought confinement, making people restless. However, on Saturday evening, Kallar Syedan and its surrounding areas experienced a heavy rain shower accompanied by strong winds, prompting thousands of individuals to express gratitude to the Almighty.
چک مرزا ;چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان گھر سے ہزاروں روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کر کے لے گئے
Chak Mirza: In the theft incident, unknown suspects stole gold ornaments worth thousands of rupees from the house
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،جون,2023)—کلر سیداں کے قریب چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان گھر سے ہزاروں روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کر کے لے گئے۔خالد محمود سکنہ چک مرزا نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں نے گھر میں اپنے اٹیچی کیس میں ایک عدد ہارسیٹ،دو عدد انگوٹھیاں اور دو عدد جھمکے رکھے ہوئے تھے۔گھر میں میری بیوی اور بیٹیاں ہوتی ہیں۔گزشتہ روز جب اٹیچی کیس کو کھولا تو دیکھا کہ مذکورہ چیزیں اپنی جگہ پر موجود نہ تھیں۔دریں اثناء محمد شبیر سکنہ بھیائی مہر علی نے بتایا کہ میں نے تین عدد بکریاں پال رکھی ہیں جو کھیتوں میں گھاس چرنے چھوڑی جنہیں نامعلوم ملزمان چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔ادھر عبدالقیوم سکنہ لونی جسیال کی بھی تین عدد بکریاں چوری کر لی گئی ہیں۔
پنڈ سروہا ; ٹیلفیون پر گندی گالیاں دینے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج
Pind Saroha ; A case has been registered against a person for using foul language and death threats on the phone
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،جون,2023)—کلر سیداں پولیس نے ٹیلفیون پر گندی گالیاں دینے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ محمد عثمان سکنہ پنڈ سروہا نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میرے موبائل فون پر نامعلوم شخص کی طرف سے کال وصول ہوئی جس نے کال اٹینڈ ہوتے ہی مجھے غلیظ گالیاں دیتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔میں نے پوچھا کہ آپ کون ہیں اور کیا چاہتے ہیں تو اس نے جواب دیا کہ میرا نام اسلام ہے جس کے بعد اس نے اپنا فون بند کر دیاجس کے تھوڑی دیر بعد اس نے دوبارہ کال کر کے مجھے اور میرے بیوی بچوں کے حوالے سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں کہ تم سب کا کام تمام کردوں گا۔
زیر تعلیم طلبہ کا ماہانہ جائزہ اور امتحان کے بعدعیدالاضحی کی تعطیلات طلبہ کرام چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی علاقوں کوروانہ ہو گئے
After the monthly review and examination of the students under study, Eid al-Adha vacations, the students went to their native areas for vacation
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،جون,2023)—کلرسیداں کے بڑے دینی مرکز مسجد ربانی وجامعہ دارالعلوم ربانیہ ربانی کالونی کلرسیداں سٹی میں زیر تعلیم طلبہ کا ماہانہ جائزہ اور امتحان کے بعدعیدالاضحی کی تعطیلات طلبہ کرام چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی علاقوں کوروانہ ہو گئے۔جامعہ دارالعلوم ربانیہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی نے طلبہ کرام کو نصائح اور ھدایات دیتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس کی نسبت مسجد نبوی میں قائم جامعہ صفہ کے چبوترے کے ساتھ قائم ھے جس کے استاد نبی کریم علیہ السلام اور شاگرد حضرات صحابہ کرام تھے ہمیں انہی کے طور طریقوں پر چلتے ہوئے اپنے اخلاق،اپنے معاملات،اپنی عبادات کرنی ھیں۔دین نام ھے اللہ اور اسکے رسول کی اتباع کا اسی میں دنیاوآخرت کی کامیابی کارازمضمرھے۔
چوہدری محمد ریاض کا دورہ کلرسیداں
Chaudhry Muhammad Riaz’s visit to Kallar Syedan
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،جون,2023)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کا دورہ کلرسیداں۔مقامی کاروباری مسعود احمد بھٹی سے ملاقات کی،پنڈ بینسو میں سابق کونسلر راجہ اصغر کیانی کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔جس کے بعد وہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرویز پولیس کے ریٹائرڈ اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی،خورشید احمد ہاشمی سے ملاقات کی اور ان کی خالہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔بعد ازاں انہوں نے چکڑالی بدھال جا کر سابق چیئر مین یوسی ملک شیر افگن کی عیادت بھی کی۔
پنڈ بینسو کے سابق کونسلر اصغر کیانی کی والدہ محترمہ سو برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
The mother of Asghar Kayani, former councilor of Pind Bainso, passed away at the age of 100 years
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،جون,2023)—پنڈ بینسو کے سابق کونسلر اصغر کیانی کی والدہ محترمہ سو برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔نمازجنازہ میں سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،راجہ صغیر احمد،ریٹائرڈ اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی،راجہ ندیم احمد،راجہ محمد نواز جنجوعہ،ماسٹر نجابت حسین راجہ،بابو لیاقت بھٹی،ماسٹر شبیر،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،راجہ محمد جاوید،علی افسر بھٹی،راجہ یاسر،محبوب بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔