مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جون2023) کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ پیر گرنڈہ عرس کے موقع پر منعقدہ کبڈی میچ میں مہمان خصوصی نوید مغل امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،سیاسی وسماجی شخصیت حاجی شاہد مغل کی آمد پرانتظامہ کی طرف سے پر تباک استقبال، پھولوں کی پتیاں نچاور،ڈھول کی تھاپ میں ایک بڑھے جلوس کے ساتھ اسٹیج تک لایا گیا، انعامات تقسیم کر نے بعدنوید مغل نے کھلاڑیوں، معززین علاقہ اور شائقین کبڈی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبڈی ہمارے خطہ پوٹھوار کی پہچان ہے جو ہر سال اولیا ئے کرام کے میلوں کے موقع انعقاد کیا جاتا ہے پوٹھوار کی عوام آج بھی اس کو کھیل کو دل چسپی کے ساتھ دیکھتے ہیں کھیل کود جسمانی نشو نماء کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ کھیل انسانی زندگی کے لئے بہت ضروری ہے اور مفید بھی اس سے انسان کی تندرستگی اور صحت برقرار رہتی ہے آج کے جدید دور میں بہت سے کھیل آ گئے ہیں۔ کوئی اپنی فٹنس کے لئے کبڈی، کرکٹ کو اپناتا ہے تو کوئی ہاکی کو اور کوئی تو فٹ بال سے متعلق کھیلوں کو اپنی زندگی میں بڑھاوا دیتا ہے کھیل نہ صرف لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے مفید ہیں بلکہ ان تمام لوگوں کے لئے بھی ہیں جو جسمانی اور ذہنی لحاظ سے کمزور ہیں انہوں نے کہا کہ آج کل کے بچوں میں چستی پیدا کرنے کے لئے کھیلوں میں ان کا کردار ادا کروانا چاہئے تا کہ وہ چست ہو سکیں کھیلوں میں بچوں کو ورزش کروائی جاتی ہے جس سے ان کی جسامت میں طاقت پیدا ہوتی ہے ہڈیوں کو فائدہ ہوتا ہے آخر میں جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو انعامات دیے گے۔
Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, June 25, 2023) – On the occasion of the urs mubarak in Jiora of Pir Garunda, a special kabaddi match was organized, attended by esteemed guest Naveed Mughal, a candidate for the Punjab Provincial Assembly seat PP-7. The event was warmly welcomed by Haji Shahid Mughal, a prominent political and social figure in the region. The stage was adorned with flower petals, and the beats of drums echoed as a grand procession led the way. After the distribution of prizes, Naveed Mughal addressed the players, distinguished guests, and kabaddi enthusiasts. He emphasized that kabaddi is the identity of our Pothwar region, where it is celebrated annually during the gatherings of Sufi saints.
الیکشن لڑنے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا،راجہ ندیم احمد
I will not retreat even an inch from contesting elections, Raja Nadeem Ahmed
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جون2023) مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حلقے کی عوام کی دعاہیں اور ووٹیں میرے ساتھ ہیں الیکشن لڑنے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا،الیکشن جب بھی ہونگے حلقے کی غیور عوام اپنی قیمتی ووٹ دے کر مجھے کامیاب کریں اور انشاء اللہ میں جیت کر حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دوں گا ان خیالا ت اظہار انہوں نے گذشتہ روز نمائندے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عشرہ ذوالحج کے حوالے کہا کہ اس سال دنیا بھر سے جتنے بھی مسلمان مردو زن حج کے لیے گئے ہیں دعا کرتے ہیں اللہ پاک ان کا یہ عمل اپنی بارگاہ میں قبول فرماہیں حج صرف ایک عبادت نہیں بلکہ امت مسلمہ کے اتحاد اور آفاقی دین کی دعوت کا عالمگیر اجتماع بھی ہے انہوں نے کہا کہ حج قرب الٰہی کا اہم ترین ذریعہ ہے اور رضائے الٰہی کے حصول اور بندگی رب میں معاون و مددگار بنتا ہے اس کیلئے تقوی اور اخلاص نیت شرط ہے۔ عالم اسلام کے عالمگیر اجتماع کی حامل اس عبادت کو تمام گناہوں سے چھٹکارے کا سرچشمہ بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہر سال کی طرع سال بھی دنیا بھر مسلمان عید الحضیٰ کے موقع پر اللہ کی راہ میں قربانی کریں گے میں ان سے درد مندانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس موقع پر ایسے غریب نادار، مسکینوں کا خاص خیال رکھیں جو سارا سال گوشت نہیں کھا سکتے ان کو گوشت تاکہ وہ بھی اللہ کی اس نعمت سے مستعفید ہو سکیں۔
مولانا محمد یعقوب ؒکاسالانہ عرس مبارک 9ذوالحج کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا
Maulana Mohammad Yaqoob’s Annual Urs Celebrations to be Observed with Utmost Reverence on 9th Zul-Hajj
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جون2023) معروف سماجی ومذہبی شخصیت راجہ صغیر احمد بگہاروی نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دربا رعالیہ نقشبندیہ مجددیہ بگہار شریف میں حضور قبلہ عالم مولانا محمد یعقوب ؒکاسالانہ عرس مبارک زیر سرپرستی حضور قبلہ پیر صاحبزادہ ساجد الرحمن صاحب کے عید الحضیٰ سے ایک دن قبل9ذوالحج کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا،محفل پاک انشاء اللہ صبح 10بجے شروع ہو گئی جو نماز ظہر تک جاری رہے گئی اس محفل پاک میں ملک بھر سے نامور ثنا خوان مصطفیﷺ اور علماے کرام خطاب کریں جبکہ خصوصی خطاب ہو دعا حضور قبلہ پیر صاحبزادہ ڈاکٹرساجد الرحمن صاحب فرماہیں گے تمام عاشقا ن مصطفیﷺ سے شر کت کی اپیل کی جاتی ہے۔