DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London: “Heathrow Airport Security Guards to Go on Strike for a 7-Day Period Starting June 24th”

ہیتھرو ایئرپورٹ، سیکیورٹی گارڈ تنخواہ کے تنازع پر 24 جون سے 31 دن کیلئے ہڑتال کرینگے

لندن: (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 24 جون، 2023) — ہیتھرو ائرپورٹ پر سیکورٹی گارڈز کی ہڑتالوں کی وجہ سے یونائٹ یونین کے 2000سے زائد ارکان تنخواہ کے تنازع پر 24جون سے 31دن کیلئے واک آؤٹ کریں گے، پہلی بار ٹرمینل 3پر موجود سیکورٹی آفیسرز ٹرمینل 5اور کیمپس سیکورٹی کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ شامل ہوں گے جو پہلے ہی ہڑتال کی صنعتی کارروائی کر رہے ہیں۔ برٹش ائرویز نے ایسٹر ہالیڈیز دورانیے میں ہڑتالوں کے دوران ہیتھرو ائرپورٹ پر اپنے شیڈول کی تقریباً 5فیصد پروزاوں کو منسوخ کر دیا تھا لیکن گزشتہ ماہ کے مڈٹرم بریک کے دوران ملازمین کے واک آؤٹ کی وجہ سے کوئی پرواز گراؤنڈ نہیں کی گئی۔ ہیتھرو ائرپورٹ کے چیف ایگزیکٹیو جان ہالینڈ کے نے کہا کہ ہم نے مئی کے مصروف ترین دنوں میں آٹھ دن سے زیادہ کی ہڑتالوں کے دوران کسی پرواز کی منسوخی کے بغیر مسافروں کو بہترین سروس فراہم کی ہے اور ہم سمر ہالیڈیز گیٹ اوے کے دوران بھی ہڑتالوں کے نتیجے میں پروازوں کی منسوخی کی توقع نہیں کرتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہیتھرو ائرپورٹ باس مسٹر ہالینڈ کے نے یونائٹ یونین پر زور دیا تھا کہ وہ ائرپورٹ کی جانب سے تنخواہ میں 10فیصد اضافے اور 1,150پونڈ یکمشت رقم کی تازہ ترین تجویز کو اپنے اراکین کے سامنے ووٹ کیلئے پیش کرے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے زیادہ تر ساتھی اس پیش کش کو قبول کریں گے جو ٹیبل پر ہمارے پاس موجود ہے۔ قبل ازیں یونائٹ یونین نے کہا تھا کہ اس کے ارکان اس حوالے سے انتہائی واضح موقف رکھتے ہیں کہ وہ اپنی تنخواہ میں مستقل خاصا اضافہ چاہتے ہیں۔ یونائٹ جنرل سیکرٹری شیرون گراہم کا کہنا ہے کہ ہیتھرو ائرپورٹ کا سیکورٹی سٹاف اس تنخواہ میں بمشکل اپنا گزارہ کر سکتا ہے اور انہیں دوسرے ائرپورٹس پر کام کرنے والوں کے مقابلے میں بہت کم تنخواہ دی جاتی ہے۔

London: (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, June 24, 2023) — Due to the strikes by security guards at Heathrow Airport, over 2,000 members of the United Union will walk out for a period of 31 days starting from June 24th.

For the first time, security officers from Terminal 3 will join their colleagues from Terminal 5 and Campus Security, who are already engaged in industrial action.

British Airways had already canceled approximately 5% of its schedules at Heathrow Airport during the Easter holidays due to previous strikes, but no flights were grounded during last month’s midterm break due to staff walkouts.

Show More

Related Articles

Back to top button