کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،جون)—پنجاب کی نگران حکومت نے صوبہ بھر کے دوردراز دیہات میں قائم 396 ڈسپنسریاں ختم کردیں اور تعنیات عملے کو قریبی دیہی مراکز صحت میں منتقل کردیا گیا. کلرسیداں میں تین دیہات موہڑہ دھیال،ولایت آباد اور کاہلیاں میں کئی دھائیوں سے قائم ڈسپنسریوں کو بیک جنبش قلم ختم کردیا ہے.ولایت آباد ڈسپنسری وسیع اراضی پر قائم تھی جبکہ موہڑہ دھیال میں قائم ڈسپنسری کے خاتمے سے پوری یوسی کنوہا ابتدائی طبی سہولیات سے محروم ہو گئی. یوسی کنوہا تحصیل کلر کی واحد یوسی ہے جہاں بنیادی مرکز صحت کی سہولت میسر نہیں. تمام آبادی کو ایک ڈسپنسری ہی طبی سہولیات مہیا کرتی تھی جو گزشتہ طویل مدت سے ادویات اور میڈیکل آفیسر سے حروم تھی۔اسی طرح سموٹ کے دوردراز گاؤں کاہلیاں میں قائم ڈسپنسری کو بھی ختم کردیا گیا۔مقامی حلقوں نے صورتحال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے طبی سہولیات میں اضافے کی بجائے 396 ڈسپنسریاں ختم کرکے لاکھوں افراد کو بنیادی طبی سہولیات سے محروم کر دیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram Ul-Haq Qureshi, June 24) – The provincial government of Punjab has terminated 396 dispensaries across the rural areas of the province and relocated medical staff to nearby rural health centers. In Kallar Syedan, several dispensaries were shut down, including those in Mohra Dhayal, Welayat Abad, and Kahliyan, putting an end to vital healthcare services in these regions. The dispensary in Walayat Abad was situated on vast lands, while the closure of the Mohra Dhayal dispensary has left the entire UC Kanoha deprived of basic medical facilities. UC Kanoha is the sole union council of Tehsil Kallar Syedan where the primary health center was not accessible. Previously, a single dispensary provided medical services to the entire population, which has long been suffering from a lack of medicines and medical officers. Similarly, the dispensary in the remote village of Kahliyan has also been closed down. Local communities strongly condemned the situation, stating that instead of improving healthcare facilities, the Punjab government has deprived hundreds of thousands of people of essential medical services by shutting down 396 dispensaries.
چوکپنڈوری کے اے ایس آئی ناصر ناز کیانی کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
ASI Nasir Naz Kayani of Chauk Pindori has been promoted to the post of sub-inspector
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،جون)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چوکپنڈوری کے اے ایس آئی ناصر ناز کیانی کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔چوکپنڈوری پوسٹ کے محرر چوہدری اجمل مقبول نے ناصر ناز کیانی کو ترقی پر مبارکباد دیتے ھوئے اسے توقع کا اظہار کیا کہ یہ اپنی پیشہ وارانہ مہارت کے ذریعے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے وقار میں اضافے کا موجب بنیں گے۔
انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کلرسیداں کے دونوں کزنز جنید محمود اور حیدر علی کا ایف آئی اے نے مجاز عدالت سے چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا۔
Both Cousins Javed Mahmood and Haider Ali of Bhathi, Skot, Obtained Four-day Remand from the Judiciary on Charges of Human Smuggling
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،جون)—انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کلرسیداں کے دونوں کزنز جنید محمود اور حیدر علی کا ایف آئی اے نے مجاز عدالت سے چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا۔گرفتار جنید محمود کا جوانسال بھائی اویس اس سے قبل لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔ ڈیڑھ ماہ قبل ہی اس کی نعش کو کلرسیداں کے گاؤں بھٹھی سکوٹ لا کر سپرد خاک کیا گیا۔ اسی طرح گزشتہ ماہ ہی کلرسیداں کے گاؤں بمعہ گنگال کا عمران اعظم بھی گزشتہ ماہ لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی کے ایک دوسرے حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا۔ گرفتار دونوں ملزمان کا ماموں کلیم مرکزی ایجنٹ ھے یہ دونوں طے شدہ رقوم اس کے بنک اکاؤنٹ میں جمع کراتے تھے جن کی ان کے پاس رسیدات بھی ہیں ان کا ماموں کلیم اس سارے دھندے کا مرکزی ملزم اور ماسٹر مائنڈ ہے جو گزشتہ دس برس سے لیبیا میں ہی اقامت پزیر ہے۔
کرنل محمد شبیر اعوان کا معروف کاروباری شخصیت راجہ جاوید اختر کے ہمراہ دورہ صوابی
Colonel Muhammad Shabbir Awan’s visit to Swabi along with renowned businessman Raja Javed Akhtar
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،جون)—پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان کا معروف کاروباری شخصیت راجہ جاوید اختر کے ہمراہ دورہ صوابی۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قبرپر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے بھائی سے بھی ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔ کرنل محمد شبیر اعوان نے 9 مئی کے واقعات کو بہت ہی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جی ایچ کیو،فوجی املاک،قومی املاک اور شہداء کے مزار کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں یہ بہت ہی افسوس ناک عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی املاک کو نقصان پہچانا بہت ہی دکھ کی بات ہے افواج پاکستان ہمارا فخر ہے سیاسی جماعتوں کے کارکنان صبرو تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ہمارا دین تو دشمن کی اشیاء،درخت،فصلیں اور دیگر چیزوں کو نقصان پہنچانے سے روکتا ہے جبکہ یہ تو ہمارا اپنا ملک ہے یہاں کی املاک ہماری ہیں، سیکورٹی ادارے ہمارے ہیں،عوام ہماری ہے اس لیے ہمیں صبر و تحمل کے ساتھ کام لینا چاہئیے۔ جس طرع ہماری افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں نے جو صبر دیکھایا ہے وہ لائق تحسین ہے ہماری افواج ہمارا فخر ہیں ہم ان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔
کلرسیداں کی عوام کاچوہدری نثار علی کا سنہری دور تھا
Chaudhry Nisar Ali was the golden age for the people of Kallar Syedan
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،جون)—میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے سابق رکن ملک زبیر احمد نے کہا ہے کہ کلرسیداں کی عوام چوہدری نثار علی کے سنہری دور کو آج بھی یاد کرتے ھیں۔ چوہدری نثار علی خان کی عوامی خدمات کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا وہ منفرد لیڈر ھیں جنہوں نے کلرسیداں کی عوام کی دل وجان سے خدمت کی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کلرسیداں کی عوام کا پرزور مطالبہ ھے کہ چوہدری نثار علی خان ایک بار پھر کلرسیداں سے الیکشن لڑیں وہ جس حثیت سے بھی الیکشن لڑیں ھم ان کا بھر پور ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان ایک عظیم لیڈر ھیں اور ملک کو درپیش گھمبیر صورتحال میں ان کا ایک متحرک کردار پاکستان کے لیے اشد ضروری ھے۔ہم ان سے یہ مطالبہ کرتے ھیں کہ وہ کلرسیداں سے پھر الیکشن لڑنے کا اعلان کریں کلرسیداں کے عوام ان پر اپنی محبت نچاور کرتے ھوئے انہیں اسمبلی میں پہنچائیں گے۔