DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Inauguration of Azizullah Abbasi and Sanaullah Abbasi Business Center (Al-Aziz Cash & Carry) at Kahota Panjar Chowk
کہوٹہ پنجاڑ چوک میں عزیز اللہ عباسی اور ثنا ء اللہ عباسی کے کاروباری سنٹر(العزیز کیش&کیری) کاافتتاح
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام, عمران ضمیر,,24،جون…. کہوٹہ پنجاڑ چوک میں عزیز اللہ عباس اور ثنا ء اللہ عباسی کے کاروباری سنٹر(العزیز کیش&کیری) کاافتتاح۔ افتتاحی تقریب نے سیاسی اجتماع کا روپ دھار لیا۔افتتاحی تقریب سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی و مسلم لیگ (ن) صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی، مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد،جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ کے صدر مولانا ادریس ہاشمی، سابق چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، سابق چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر (ر) محمد ظہور عباسی،سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد ظفر اقبال بگہاروی،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز، سابق کونسلر یوسی مٹور راجہ عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ)راجہ شعبا ن تھوہا،معروف سیاسی وکاروباری شخصیت راجہ قمر یعقوب،(ن) لیگی رہنماء راجہ نعیم اکبر، شیخ خالدمحمود،مسلم لیگ (ن) کی سیاسی وسماجی شخصیت راشد مبارک عباسی،معروف سیاسی وکاروباری شخصیت سید نذابت نقوی،راجہ مدثر آف ہوتھلہ بن،سابق جنر ل کونسلر راجہ جلیل آف لونہ، سابق کونسلر راجہ عابد آف کلاہنہ،طاہر اسماعیل عباسی المدینہ بک ڈپو،انعام کیانی کلیال ہوتھلہ،نوجوان سیاسی شخصیت جابر کیانی آف کلیال،راجہ امتیاز آف کروٹ،صوبیدار فارس عباسی،خرم عباسی مری دیول،نائب صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ شاہد اجمل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام افراد نے عزیز اللہ عباسی اور ثنا ء اللہ عباسی کو ان کےنئے کاروبار کی مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔
Kahuta: Pothwar.com, Imran Zamir, June 24… Inauguration of Azizullah Abbas and Sanaullah Abbasi Business Center (Al-Aziz Cash & Carry) at Panjar Chowk, Kahuta. The opening ceremony took the form of a political gathering. The opening ceremony was attended by Special Assistant to the former Prime Minister of Pakistan and Vice President of Muslim League (N) Punjab Province Hafiz Usman Abbasi, former MPA of Muslim League (N) Raja Sagheer Ahmad and A large number of political and social personalities. On this occasion, everyone congratulated Azizullah Abbasi and Sanaullah Abbasi for their new business and prayed for their success.
کرنل محمد شبیر اعوان کا کیپٹن کرنل شیر محمد شہید کی قبر پر خصوصی طور پر حاضری کے لیے صوابی کا دورہ
Colonel Muhammad Shabbir Awan’s visit to Swabi to pay a special visit to the grave of Captain Colonel Sher Muhammad Shaheed
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24جون2023)
کرنل محمد شبیر اعوان کا کیپٹن کرنل شیر محمد شہید کی قبر پر خصوصی طور پر حاضری کے لیے صوابی کا دورہ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سابق MPA کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ہمراہ معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت راجہ جاوید اختر کے ہمراہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قبر مبارک پر حاضری دی پھول و چادر چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے بھائی سے بھی ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی کرنل محمد شبیر اعوان نے 9 مئی کا واقع بہت ہی افسوس نا ک ہے جی ایچ کیو، فوجی املاک، قومی املاک اور شہداء کے مزار کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں یہ بہت ہی افسوس ناک عمل ہے انہوں نے کہا کہ ملکی املاک کو نقصان پہچانا بہت ہی دکھ کی بات ہے افواج پاکستان ہمارا فخر ہے سیاسی جماعتوں کے کارکنان صبرو تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ہمارا دین تو دشمن کی اشیاء،درخت،فصلیں اور دیگر چیزوں کو نقصان پہنچانے سے روکتا ہے جبکہ یہ تو ہمارا ملک ہے یہاں کی املاک ہماری ہیں، سیکورٹی ادارے ہمارے ہیں،عوام ہماری ہے اس لیے ہمیں صبرو تحمل کے کام لینا چاہے جس طرع ہماری افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں نے جو صبر دیکھایا ہے وہ لائق تحسین ہے ہماری افواج ہمارا فخر ہے ہم ان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ڈاکٹر محمد عارف قریشی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کاکہوٹہ نئی آبادی میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت
Dr. Muhammad Arif Qureshi, participated in the cricket tournament match in Kahuta Nai Abadi as a special guest
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24جون2023)
کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کاکہوٹہ نئی آبادی میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت، گراؤئنڈ میں پہنچنے پر پر تباک استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں اور ایک بڑھے جلوس کے ہمراہ اسٹیچ تک لایا گیا انعامات تقسیم کر نے بعدڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کھلاڑیوں، معززین علاقہ اور شائقین کرکٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کود جسمانی نشو نماء کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ کھیل انسانی زندگی کے لئے بہت ضروری ہے اور مفید بھی اس سے انسان کی تندرستگی اور صحت برقرار رہتی ہے آج کے جدید دور میں بہت سے کھیل آ گئے ہیں۔ کوئی اپنی فٹنس کے لئے کرکٹ کو اپناتا ہے تو کوئی ہاکی کو اور کوئی تو فٹ بال سے متعلق کھیلوں کو اپنی زندگی میں بڑھاوا دیتا ہے کھیل نہ صرف لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے مفید ہیں بلکہ ان تمام لوگوں کے لئے بھی ہیں جو جسمانی اور ذہنی لحاظ سے کمزور ہیں انہوں نے کہا کہ آج کل کے بچوں میں چستی پیدا کرنے کے لئے کھیلوں میں ان کا کردار ادا کروانا چاہئے تا کہ وہ چست ہو سکیں کھیلوں میں بچوں کو ورزش کروائی جاتی ہے جس سے ان کی جسامت میں طاقت پیدا ہوتی ہے ہڈیوں کو فائدہ ہوتا ہے آخر میں جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو انعامات دیے گے۔
کہوٹہ محلہ راجگان والے راجہ سرفراز المعروف ساجا بھائی وفات پا گے
Raja Sarfraz known as Saja bhai of Mohalla Rajgan passed away
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24جون2023)
کہوٹہ محلہ راجگان والے راجہ سرفراز المعروف ساجا بھائی وفات پا گے سخی سبزواری بادشاہؒ کے قبرستان میں سپردخاک نمازے جنازہ میں بڑھی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی،تفصیل کے مطابق سابق چیئرمین راجہ اشتیاق احمد (مرحوم)،راجہ محمود اختر (پاپا) مرحوم)،راجہ جمیل (مرحوم) کے کزن،سابق چیف آفیسر بلدیہ راجہ محمد رفیع،راجہ تنویر کے بردار نسبتی،راجہ ابرار (امریکہ) کے بھائی،راجہ ولید،راجہ صبور اور راجہ جواد کے والد محترم راجہ سرفراز المعروف ساجا بھائی وفات پا گے ان کی نمازے جنازہ سخی سبزواری بادشاہؒ کے قبرستان میں ادا کیا گیا ان کی نمازے جنازہ مولانا عبداللہ عباسی نے پڑھائی جبکہ نماز ے جنازہ میں کرنل وسیم جنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجا ب حلقہ پی پی سیون،کرنل شہاب جنجوعہ، کرنل راجہ تبسم،فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم امیدوار برائے قومی اسمبلی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،ماسٹر راجہ ابرار حسین، چیئرمین زکوۃ کمیٹی عنائت اللہ ستی، افتخار احمد ستی عرف فاری،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ، سابق ایم سی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز،مسلم لیگ ن کی سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان، راجہ رفاقت جنجوعہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔