DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Human Rights Committee Punjab Bar Council Lahore Notifies Formation of Human Rights Committee for Kahuta
ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب بار کونسل لاہور نے بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے لئے ہیومن رائٹس کمیٹی کا نوٹیفکیشن
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22جون2023)
ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب بار کونسل لاہور نے بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے لئے ہیومن رائٹس کمیٹی کا نوٹیفکیشن خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ چیئرمین،ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری، تفصیل کے مطابق ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب بار کونسل لاہور کی جانب سے بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے لئے ہیومن رائٹس کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ چیئرمین، محمد زبیر آفتاب ایڈووکیٹ وائس چیئرمین، ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری،شہروز رسول ایڈوکیٹ سیکرٹری اور عفان منیر ملک ایڈووکیٹ افتخار احمد کیانی ایڈووکیٹ محمد سلیمان مخدوم ایڈووکیٹ کو ممبران مقرر کردیا گیا اس موقع پر تمام ممبران و عہدیداران کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا نہ صرف تحصیل کہوٹہ میں بلکہ ضلع راولپنڈی میں انسانی حقوق کی ترقی اور تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی وکلاء صحافیوں اہلیان علاقہ کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, June 22, 2023) – The Human Rights Committee of the Punjab Bar Council Lahore has issued a notification for the formation of a Human Rights Committee for Kahuta. According to details, Khawar Riaz Qadri Advocate has been appointed as the Chairman, Arslan Asghar Kiani Advocate as the General Secretary. The notification for the formation of the Human Rights Committee for Kahuta has been issued by the Human Rights Committee of the Punjab Bar Council Lahore.
Khawar Riaz Qadri, former President of the Kahuta Bar Association, has been appointed as the Chairman, while Muhammad Zubair Aftab Advocate as the Vice Chairman, Arslan Asghar Kiani Advocate as the General Secretary, Shehroz Rasool Advocate as the Secretary, and Ifan Munir Malik Advocate and Iftikhar Ahmed Kiani Advocate as members. On this occasion, all members and officials expressed their determination not only to work for the progress and protection of human rights in Kahuta but also in the Rawalpindi district. Congratulations were extended by lawyers, journalists, and local residents on this occasion.
راجہ سفیر (مرحوم) کی دعائے چہلم
Dua e chelum observed for the late Raja Safeer
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22جون2023)
ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ کے چچا راجہ سفیر (مرحوم) کی دعائے چہلم ملک کے نامور مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف کا خصوصی خطاب،دعائے چہلم میں سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید احمد آف سکوٹ،معروف سیاسی شخصیت و ممتاز مائر تعلیم کرنل سعید جنجوعہ، مولانا اقبال قریشی،معروف سیاسی شخصیت ظفر اقبال کیانی آف بگلہ راجگان، راجہ بابو ظفر اقبال،راجہ ثقلین ممیام،شاہ جہان کیانی آف بگلہ راجگان، سابق کونسلر راجہ افتخار احمد ہنسیر، راجہ یاسر جنجوعہ موڑی راجگان،راجہ انجم صدیق جنجوعہ،راجہ عمران ممیام،ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اپنے خطاب میں ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف نے قرآن وحدیث کی روشنی میں دنیا اور آخرت کے حوالے سے تفصیلی خطاب کیا اور آخر میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
مہنگائی کا خاتمہ کرنے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والوں نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
Those who came to power with the slogan of ending inflation broke all records of inflation
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22جون2023)
مہنگائی کا خاتمہ کرنے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والوں نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، رہی سہی کسر بجلی اور گیس کے بلوں نے نکال دی ہے،حکومت نام کی چیز نظر نہیں آرہی،تمام دعوے اوروعدے پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے ہیں ا ن خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سینئر رہنماء پی ٹی آئی چوہدری واحد آف پیکاں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یونان کے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کے قتل کے مقدمات ذمہ داروں کیخلاف درج ہونے چاہے روشن مستقبل کے لیے کئی گھر اجڑ گے ہیں آج سے 75 سال پہلے لاکھوں لوگ اپنی جان مال کی قربانیاں دیکر اپنے سنہرے مستقبل کے حسین خواب لیے پاکستان حاصل کیا مگر یہاں کے حکمرانوں نے اپنی اپنی باریاں لگائی ہیں عوام کے بارے میں کسی نے نہیں سوچا عوام کی زندگیاں اتنی تنگ کر دی ہے کہ آج 90 فیصد نوجوان زندگیاں داؤ پر لگاکر پاکستان سے نکل جانے پر تیار بیٹھے ہیں انہوں نے کہاکہ ووٹ کو عزت دو روٹی کپڑا اور مکان سب کا سب عوام کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ ہے یہ سب نعرے اقتدار کی لڑائی اور اپنی اپنی بقا کی جنگ ہے۔
با مقصدالیکشن ہوئے تو ضرور الیکشن میں حصہ لوں گا۔
If there is a purposeful election, I will definitely participate in the election, Shahid Khaqan Abbassi
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام… سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام کا خلوص،پیار اور محبت نا قابل فراموش ہے۔ بے مقصد الیکشن کا قائل نہیں۔ با مقصدالیکشن ہوئے تو ضرور الیکشن میں حصہ لوں گا۔ سب کو مل بیٹھ کر پاکستان بارے سوچنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام نے مجھے جو عزت بخشی اور احترام دیا وہ ناقابل فراموش ہے۔ ترقیاتی کام کسی پر احسان نہیں۔ یہ ہمارے فرائض میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ با مقصد الیکشن ہوئے تو میں ضرورحصہ لوں گا۔ بے مقصد الیکشن کا قائل نہیں۔ حلقہ کی عوام اور میرے چاہنے والے ورکر،عزیز دوست،کارکنان کے فیصلے کا احترام
کروں گا۔