DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Six women, including two children injured due to heavy storm and heavy rain fall in Dera Khalsa
کلرسیداں میں شدید طوفان اور موسلادھار بارش سے مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چھ خواتین زخمی
![Kallar Syedan: Six women, including two children injured due to heavy storm and heavy rain fall in Dera Khalsa Kallar Syedan: Six women, including two children injured due to heavy storm and heavy rain fall in Dera Khalsa](/news/wp-content/uploads/2020/02/dera-khalsa.jpg)
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،جون)— کلرسیداں میں شدید طوفان اور موسلادھار بارش سے مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چھ خواتین زخمی ہو گئیں جن میں سے ایک خاتون کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔کلر سیداں کے علاقہ ڈیرہ خالصہ میں محمد ندیم نامی شخص کے گھر کی سیمنٹ سے تیار چھت گزشتہ روز طوفانی بارش کے باعث زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں چار خواتین اور دو بچے ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچادیا گیا جن میں سے ایک خاتون کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ محمد ندیم کی بیوی،بھاوج،بہن اور دو بچے گھر میں سو رہے تھے جو چھت گرنے سے ملبے تلے آ کر زخمی ہو گئیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram Ul-Haq Qureshi, June 20) – A severe storm accompanied by torrential rain in Kallar Syedan resulted in the collapse of a house’s roof, leaving six women, including two children, injured. One of the women, whose condition was critical, has been transferred to Rawalpindi for medical treatment.
In the Dera Khalsa area of Kallar Syedan, the cement roof of the house belonging to a person named Muhammad Nadeem collapsed yesterday due to a heavy downpour. As a result, four women and two children were trapped under the debris and suffered serious injuries. They were rescued by Rescue 1122 and transported to THQ Hospital in Kallar Syedan, with one woman being transferred to Rawalpindi.
It has been reported that Muhammad Nadeem’s wife, sister-in-law, sister, and two children were present in the house at the time of the roof collapse. They were sleeping when the incident occurred, resulting in their injuries.
شاہ باغ کے نواحی گاؤں باغ بوٹا میں نامعلوم شخص مسجد میں اذان دیتے مؤذن کی آنکھوں مرچیں ڈال کر فرار ہوگیا
In Bagh Boota village on the outskirts of Shah Bagh, an unknown person escaped by putting pepper in the eyes of the person giving adhan in the masjid
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،جون)—نامعلوم شخص مسجد میں اذان دیتے مؤذن کی آنکھوں مرچیں ڈال کر فرار ہوگیا،واقعہ شاہ باغ کے نواحی گاؤں باغ بوٹا میں پیش آیا۔محمد بشیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ روزانہ باغ بوٹا جامعہ مسجد میں اذان دیتے ہیں گزشتہ رات وہ معمول کے مطابق عشاء کی ازان دے رہے تھے تو اسی دوران نامعلوم شخص مسجد میں داخل ہوا جس نے عقب سے میری آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں اور فرار ہو گیا۔آنکھوں میں مرچیں داخل ہونے سے مجھے بہت زیادہ تکلیف ہوئی اور مجھے اذان ادھوری چھوڑنا پڑی۔اتنے میں میرا شور سن کر اہل محلہ مسجد میں پہنچ گئے جن کی آواز سن کر نامعلوم شخص مسجد کی دیوار پھلانگ کر فرار ہو گیا اور اہل محلہ نے مؤذن کی آنکھیں صاف کیں۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کا کلر سیداں کا دورہ
Deputy Commissioner Rawalpindi Hasan Waqar Cheema visits Kallar Syedan
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،جون)— ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کلر سیداں میں نمبردار ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمینی وراثت کی کرپشن کو روکنے کا سب سے موثر طریقہ نمبرداری نظام میں ہے۔انہوں نے کہا کہ نمبرداری نظام عوام اور انتظامیہ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے اور یہ علاقے کا واحد فورم ہے جس میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی ہوتی ہے جو مسائل کے فوری حل میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نمبرداران کو اپنے فرائض کے بارے میں جاننا ضروری ہے کیونکہ نمبرداران کا معاشرے میں ایک کلیدی کردار ہوتا ہے جس میں وہ اپنے علاقے کے مسائل کے حل کیساتھ ساتھ انتظامیہ کی معاونت اور ریاست کے حقوق و مفادات کی حفاظت کرنا بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ نمبردار کو دیہی نظام اور ریونیو کی ریکوری میں کلیدی حیثیت حاصل ہے جبکہ ہیلتھ اور ایجوکیشن کونسلز میں نمبرداروں کی نمائندگی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نمبرداروں کا کھویا ہوا مقام بحال کیا ہے اور اب انہیں چاہیے کہ وہ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اب کوئی رجسٹری یا انتقال نمبردار کی تصدیق کے بغیر جاری نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی خصوصی کاوشوں سے نمبرداروں کے اختیارات میں جان پیدا کر دی ہے،عوام اور انتظامیہ کے درمیان جو خلیج تھی وہ اب ختم ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نمبرداروں کو اختیار دے دیا گیا ہے کہ وہ اپنی یونین کونسلوں میں محکمہ تعلیم و صحت کے مسائل پر بھی نظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی اب نمبرداروں کی آراء کو مدنظر رکھا جائے گا۔دیہات کی سطح پر ویلج کونسلیں بنائی جا رہی ہیں جو عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گی۔دریں اثناء نمبردار پنڈورہ ہر دو کے چوہدری بابر ضمیر،راجہ خالد بھروٹھہ، نذر حسین،محمد فاروق اور طاہر حسین نے اپنے دیگر نمبردار ساتھیوں کے ہمراہ ڈی سی کے اجلاس کے فورا بعد اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حلف برداری تقریب میں ہمارے ساتھ کسی نے کوئی مشاورت نہیں کی جبکہ ضلعی نمبردار ایسوسی ایشن نے اپنے من پسند افراد میں عہدے تقسیم کئے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے قبل ازیں کلرسیداں بائی پاس پر منڈی مویشیوں کے سلسلے میں قائم سیل پوائنٹ کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔بعد ازاں ڈی سی راولپنڈی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔میل اور فی میل وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی اور صفائی ستھرائی کے معاملات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق اللہ خان نیازی،ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہیم بھی موجود تھیں۔
ملکی تاریخ میں یونان کے سمندر میں ڈوبنے والی تارکین وطن کی اب تک سب سے زیادہ تعداد تین سو کے قریب بتائی جا رہی ہے
In the country’s history, the largest number of migrants who drowned in the Greek Sea is said to be around three hundred
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،جون)—ملکی تاریخ میں یونان کے سمندر میں ڈوبنے والی تارکین وطن کی اب تک سب سے زیادہ تعداد تین سو کے قریب بتائی جا رہی ہے ہزاروں افراد اب بھی لیبیا کے مختلف شہروں میں یورپ جانے کے لیئے اپنی باری کے منتظر ہیں۔35 سے 40 لاکھ کے عوض نعش کا حصول بھی خواب بن چکا ہے۔اطلاعات کے مطابق کشتی کے حالیہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین سو کے قریب پاکستانیوں کا تعلق سیالکوٹ، وزیرآباد،گوجرانوالہ،فیصل آباد،منڈی بہاوالدین،گجرات،کوٹلی آزاد کشمیر اور راولپنڈی سے بتایا جا رھا ہے مگر اب تک کسی پاکستانی کی نعش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔80 کے قریب نعشیں یونان کے ہسپتال میں موجود ہیں نعشوں کی شناخت کے لیئے ڈی این اے کا مشکل مرحلہ درپیش ہے۔کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے محمد امین اپنے کزن کی تلاش میں برطانیہ سے یونان پہنچے مگر انہیں تاحال کوئی کامیابی نہیں ملی۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر دستیاب معلومات کے مطابق ان کا خالہ زاد حادثے میں جاں بحق ہو چکا ہے مگر ان کی نعش کی شناخت کا مرحلہ انتہائی مشکل اور دشوار ہے۔ اس کے علاؤہ کلرسیداں کے متعدد افراد کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں مگر اب بھی کلرسیداں سمیت پاکستان کے ہزاروں نوجوان ملک میں موجود بے روزگاری سیاسی عدم استحکام کے ہاتھوں مجبور ہو کر ترک سکونت کا تلخ گھونٹ پینے پر مجبور ہیں اور اس کے لیئے بھی انہیں پینتیس سے چالیس لاکھ تک کی ایجنٹوں کو ادائیگی کرنا پڑ رہی ہے۔ اس کے بعد بھی کئی لوگوں کو لاکھوں کی ادائیگی کے بعد اپنے پیارے کی نعش بھی نہیں ملتی،نوجوانوں کو سنہرے مستقبل کے خواب دکھا کر موت تقسیم کرنے والے ایجنٹ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کلرسیداں میں بھی موجود ہیں مگر تاحال کلرسیداں کے کسی ایجنٹ کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوسکی نہ ہی متاثرین نے ابھی تک لب کشائی کی ہے اس کے باوجود بیشمار گھروں کی فضا سوگوار ہے اور وہ سچ اگلنے کو تیار نہیں ہیں۔
معروف شاعر محمد صدیق وارثی کی کتاب ہمنوا کی تقریب
The celebration of Hamnawa, the famous poet Muhammad Siddique Warsi’s book
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،جون)—کاروان ادب اور پوٹھوہاری ادبی سنگت کے زیراہتمام معروف شاعر محمد صدیق وارثی کی کتاب ہمنوا کی تقریب رونمائی ہوئی جس کی صدارت قیوم طاہر نے کی جبکہ سابق رکن اسمبلی افتخار احمد وارثی مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر عبدالجبار بھٹی،محمد نصیر زندہ،عبد الرحمن واصف،خالد بزمی نے گفتگو کی مشاعرے میں نصرت یاب مہمان خصوصی تھے۔طاہر یاسین طاہر،عبد الرحمن واصف عابد جنجوعہ،عظمت مغل، محترمہ خیر النسا، چندا خیری،یاسر کیانی،واجد حقیر،باسط علی حیدری اور سید جواد علی گیلانی نے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔
پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ کا الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے دفتر کا دورہ
Muhammad Ijaz Butt, President of People’s Party, Tehsil Kallar Syedan, visited the office of Al Khidmat Foundation, Kallar Syedan
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،جون)—پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ کا الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے دفتر کا دورہ،نوتعمیر قرطبہ مسجد کے مختلف حصوں کا بھی جائزہ لیا سلائی سنٹر بھی گئے اور مزید سلائی مشینوں کی فراہمی کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر الخدمت کے رہنما چوہدری ابرار حسین،محمد توقیر اعوان،جاوید اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔اعجاز بٹ نے وہاں موجود سلائی مرکز کا بھی دورہ کیا جہاں اس سے قبل یہ پانچ سلائی مشینیں اور پانچ وہیل چیئرز بھی فراہم کر چکے ہیں۔انہوں نے مزید تین سلائی مشینوں اور چوہدری ابراراحمد نے دو سلائی مشینوں کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نادار اور یتیم بچیوں کو سلائی کڑھائی کے ذریعے ہنرمند بنانے کا عمل انتہائی احسن ہے ہم سب مل کر اس کی کمی کو دور کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس
Meeting of the Central General Council of Muslim League-N
![](/news/wp-content/uploads/2021/03/tanveer-sherazi.jpg)