مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20جون2023) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن اور ارم ماڈل سیکنڈری سکول اینڈ کالج کہوٹہ کے باہمی اشتراک سے تحصیل کہوٹہ کے بچوں کے لیے انقلابی قدم کہوٹہ کے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو نہھار کر پوری دنیا کے سامنے لانے کا عزم بہت جلد تحصیل کہوٹہ کے مختلف سکولوں کے بچے اور بچیاں پاکستان کی نمائندگی دنیا میں کریں گے جبکہ مختلف ڈیپارٹمنٹس میں روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونگے عوام علاقہ شہریوں معززین کی جانب سے شاندار اقدام پر زبردست خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن پاکستان اور ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ کے باہمی اشتراک سے ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ میں قومی تائیکوانڈو کوچ عمران احمد کی زیرنگرانی تربیتی کیمپ جاری ہے۔تربیتی کیمپ میں تقریبا 200 سے زائد 5 سال سے 16 سال کی عمر کے طلبا وطالبات حصہ لے رھے ھیں۔جنہیں فزیکل ٹریننگ سمیت تائیکوانڈو کے کھیل کے حوالے سے خصوصی لیکچر دئیے جارہے ہیں۔ کیمپ میں حصہ لینے والے بچوں اور بچیوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تائیکوانڈو کیمپ میں فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ تائیکوانڈو سیکھنے کا عمل جاری ہے اور انشااللہ ہم پوری محنت اور لگن سے سیکھ رہے ہیں اور ہم تائیکوانڈو کے کھیل میں نہ صرف اپنا بلکہ ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ، اپنے والدین اور ملک پاکستان کا نام روشن کریں گئے۔کیمپ میں شریک بچوں نے صدرپاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم احمدکاخصوصی شکریہ اداکیا کہ انہوں نے ورلڈ تائیکوانڈو کیئر پروگرام کاآغاز کہوٹہ سے کیا ھیاس موقع پر تائیکوانڈو کے قومی کوچ عمران احمد نے بتایا کہ ہمارا کیمپ 5جون سے شروع ہواتھا اور200 سے زائد مختلف سکولوں کے بچے کیمپ میں شریک ہیں۔جنہیں مختلف گروپوں میں تقسیم کیاگیا ہے جبکہ اس سلسلے کو نہ صرف کہوٹہ شہر بلکہ تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلز اور دیگر علاقوں تک لیکر جایا جائے گا بہت جلد کھیلوں کے حوالے سے مزید اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 20 June 2023) Pakistan Taekwondo Federation and Aram Model Secondary School and College Kahuta, a revolutionary step for the children of Tehsil Kahuta in collaboration with the determination to bring out the hidden talent of Kahuta to the whole world very soon. While employment opportunities will also be provided in various departments. The people of the area, citizens, and dignitaries have given a great tribute to the wonderful initiative. A training camp under the supervision of National Taekwondo Coach Imran Ahmed is going on at Aram College Kahuta. More than 200 male and female students between the ages of 5 and 16 are participating in the training camp. The boys and girls who participated in the camp said that the process of learning Taekwondo along with physical training is going on in the Taekwondo camp and inshallah we are learning with full hard work.
دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرینگ سے قتل ہونے والے خیام عباسی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
A condolence reference in memory of Khayyam Abbasi who was killed by firing by dacoits during robbery
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20جون2023) دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرینگ سے قتل ہونے والے خیام عباسی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس،سیاسی،عسکری،مذہبی وسماجی شخصیات سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے ایک ماہ کے اندر قتل کی چھ وارداتیں ہوئی ہیں کہوٹہ جو ایک پر امن علاقہ تھا آج ہر شخص اپنے آپکو غیر محفوظ سمجھتا ہے جگہ جگہ منشیات فروشی کے اڈے قائم ہیں جبکہ چوری ڈکیتی جوئے اور دیگر جرائم میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے نسل نو کو بچانے کے لیے ہمیں جرایم کے خلاف جہاد کرنا ہوگا گاؤں وارڈز کی سطح پر اصلاحی کمیٹیاں بنائی جائیں جبکہ جرائم پیشہ افراد کی جو کوئی بھی حوصلہ افزائی کرے گا اسکو بھی اتنا ہی مجرم سمجھا جائے گا پولیس تھانہ کہوٹہ نے خیام عباسی شہید اور دیگر قتل کی واردات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر جب تک تھانہ کہوٹہ سے ٹاوٹ مافیا کا خاتمہ اور ایسے مضامین جو منشیات فروشی اور چوری ڈکیتی کے ملزمان کے ساتھ ملے ہوتے ہیں انکے خلاف کاروائی نہیں ہوتی یہ معاملات روکیں گے نہیں آئے روز سکولوں کے بچے تباہ ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار خیام عباسی شہید جسکو ڈاکوں نے فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کیا تھا کہ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی، برگیڈیر(ر) سرور عباسی، انعام الحق عباسی، عبدالقدوس عباسی، کیپٹن کامران عباسی، راجہ ناصر و دیگر نے خطاب کیا جبکہ تمام مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے کمیٹی بھی قائم کی گئی اور اس میں فنڈز کا انعقاد بھی کیا گیا وکلاء کی ٹیم بھی تشکیل دی گئی جبکہ بہت جلد نرھ کی طرح کہوٹہ میں بھی گرینڈ جرگہ کا انعقاد ہوگا جو تمام تر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر صرف جرائم فری تحصیل بنانے پر کام کررہا ریفرنس میں پولیس کی نفری بڑھانے نڑھ پنجاڑ اور آزاد پتن راولاکوٹ روڈ پر چیک پوسٹوں کے قیام اور گشت نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔
انشااللّہ اگلے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔
Inshallah, Pakistan Tehreek-e-Insaf will win the next elections with a huge majority
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20جون2023) مشکلات عارضی ہیں جلد دور ہو جائیں گی مشکل وقت میں عمران خان کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا پاکستان تحریک انصاف کا دور دوبارہ آئے گا ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کیا راجہ وحید احمد خان نے مزید کہا کہ وفاقی بجٹ لفظوں کا ہیر پھیر ہے اتحادی جماعتیں بھی مسلم لیگ ن کے اس پیش کردہ بجٹ پر تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں روس سے پاکستان تحریک انصاف کے کیے گئے معاہدے کے تحت ہی روسی تیل پاکستان آیا لیکن پھر بھی عوام کو اس کا ریلیف نہ دیا گیا عوام مہنگاہی کی چکی میں پس رہی ہے لیکن حکمران اپنی دولت بڑھانے اور کیسوں کو ختم کرنے پر لگے ہوئے ہیں انشااللّہ اگلے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی جاری
Worst load-shedding of electricity continues in Dera Mushtaq Shah City during extreme heat
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20جون2023) ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے بجلی سے ہونے والے کاموں سمیت روز مزہ کے کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں بھاری ٹیکس دینے کے باوجود عوام کو بجلی سے محروم کردیا جاتا ہے۔ڈاکخانہ ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کی حدود میں آنے والے علاقوں،کھرانگ کلاں، کھرانگ سیدں، پیکاں،کلانہ، نوگراں، ساعی، بملوٹ، لونہ، دکھالی اور دیگر علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے اور خاص طور پر گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں شدید اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔