DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Samira Khalid nominated as the President of PML-N Women’s Wing in Rawalpindi District

سمیرا خالد ستی مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی صدر نامزد

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،جون)—کلرسیداں کے معروف کاروباری رضوان احمد کی اہلیہ سمیرا خالد ستی مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی صدر نامزد۔مسلم لیگ ن کی رہنما طاہر اورنگزیب نے سمیرا خالد ستی کو مسلم لیگ ن خواتین ونگ ضلع راولپڈی کے صدر کا نوٹیفیکیشن دیا اور نامزدگی پر انہیں دلی مبارکباددی۔یاد رہے کہ سمیرا خالد ستی سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین ستی کے نواسے رضوان احمد کی اہلیہ ہیں۔ رضوان احمد کا شمار کلر سیداں کے معروف کاروباری افراد میں ہوتا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, June 19)- Samira Khalid Satti, the wife of the well-known businessman Rizwan Ahmad of Kallar Syedan, has been nominated as the president of the Muslim League-N Women’s Division of Rawalpindi district. Tahira Aurangzaib Notified the PML-N women’s wing president of district Rawalpindi and congratulated her on her nomination. It should be remembered that Samira Khalid Satti is the wife of Rizwan Ahmed, the grandson of former provincial minister Colonel Muhammad Yameen Satti. Rizwan Ahmed is one of the well-known entrepreneurs of Kallar Syedan.

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کلر سیداں کے سات پارٹی کارکنان کی 38 ایام بعد بھی ضمانت نہ ہوسکی

After the arrest of Imran Khan, seven party workers of Kallar Syedan could not get bail even after 38 days

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،جون)— عمران خان کی گرفتاری کے بعد کلر سیداں کے سات پارٹی کارکنان کی 38 ایام بعد بھی ضمانت نہ ہوسکی کلرسیداں پولیس نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے پرامن احتجاج کی آڑ میں سرکاری املاک کے جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر حملے کے الزام میں نہ صرف 7 کارکنان کو گرفتار کرتے ہوئے 19 افراد کو دہشتگردی کے مقدمے میں نامزد کیا تھا جس میں سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان کے علاؤہ دو مسلم لیگی کارکنان راجہ ساجد اور سہیل اطلس بھی شامل تھے۔ دہشتگردی کے اس مقدمے کے تفتیشی انسپکٹر مظہر اکرام نے آفتاب حسین،وقار عزیز،احسان صفدر،محمد ابراہیم،عاقب علی،واجد حسین،ارسلان کے عدالتی نوٹسز کے بعد اپنی تحریری رپورٹ میں کہا کہ مندرجہ بالا ملزمان اٹک جیل میں ہیں۔دوران تفتیش کسی سرکاری گاڑی کو جلانا یا کسی سرکاری عمارت کی توڑ پھوڑ یا نقصان یا کسی پولیس ملازم کو مضروب کرنا اور وردی پھاڑنا نہ پایا گیا۔ جس کی وجہ سے دہشتگردی ایکٹ کو خارج کیا جاتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے ملزمان بالا کو آئندہ علاؤہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے اور ملزمان کے خلاف چالان نامکمل عدالت میں جمع کروانے کا حکم جاری کیا جائے اس کے باوجود 38 ایام گزر گئے مگر گرفتار سات کارکنوں کی ضمانت نہ ہوسکی۔ ادہر عوامی حلقوں نے پرامن احتجاج پر دہشتگردی ایکٹ لگانے کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ جنہوں نے حاصل اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے وفد کا دورہ راجن پور،29 نادار افراد اور یتیم بچوں میں پانچ لاکھ سے زائد کی رقم بطور عیدی تقسیم کی

A delegation of Al-Khidmat Foundation Kallar Sydan visited Rajanpur, distributed more than five lakhs as Eid among 29 poor people and orphans

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،جون)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے وفد کا دورہ راجن پور،29 نادار افراد اور یتیم بچوں میں پانچ لاکھ سے زائد کی رقم بطور عیدی تقسیم کی۔امدادی رقم عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ کے جاپان میں مقیم سربراہ چوہدری محمد غالب نے مہیا کی تھی۔الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان اور نائب صدر اکرام الحق قریشی نے پانچ لاکھ سے زائد کی رقم مستحقین میں تقسیم کی۔ اس سلسلے میں ایک تقریب فاضل پور میں منعقد ہوئی جس میں جماعت اسلامی ضلع راجن پور کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان ملک،الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راجن پور کے جنرل سیکرٹری فاروق اعظم،الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل روجھان مزاری کے صدر بزرگ رہنما مجیب الرحمان مزاری نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹر عرفان ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں جو مشکل وقت میں متاثرہ افراد کے آنسو پونچھ لیتے ہیں۔گزشتہ برس کے بدترین سیلاب نے راجن پور اور ڈیرہ غازیخان کو بری طرح سے متاثر کیا۔الخدمت نے پانچ ایکٹر تک کے مالکان کو مفت بیج کھاد اور مشاورت کے علاؤہ کیڑے مار ادویات بھی مہیا کیں جس کی وجہ سے گندم کی کثیر پیداوار ہوئی ہے۔الخدمت کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان نے کہا کہ ہم یتیم بچوں کی کفالت کے لیئے ہمہ وقت تیار ہیں یتیم بچوں کو ہم تعلیم صحت کے ساتھ معاشرے کا ذمہ دار شہری اور نظریہ اسلام و پاکستان کا سپاہی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔اس موقع پر چوہدری غالب حسین کی صحت تندرستی اور ترقی کے لیئے خصوصی دعا کی گئی۔

جعلی دستخط کر کے بنک سے رقوم نکلوانے کی کوشش

Case registered over Attempting to withdraw money from the bank by forging signatures

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،جون)—محمد عمر ظفیر سکنہ سلجور کلریاں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں ٹریفک پولیس میں بطور ٹریفک وارڈن اپنے فرائض سر انجام دیتا ہوں۔میرا بنک اکاؤنٹ دبئی اسلامک بنک کلر سیداں برانچ میں ہے جو کہ غیر فعال ہے۔میں نے مذکورہ بالا کاؤنٹ کی چیک بک اپنے ایک بیگ میں ڈال کر گاڑی کی ڈگی میں رکھی ہوئی تھی۔کافی عرصہ ضرورت نہ پڑنے کی وجہ سے میں نے چیک بک کو بیگ میں چیک نہیں کیا۔گزشتہ روز مجھے دبئی اسلامک بنک کلر سیداں برانچ سے چیک مالیتی 14 لاکھ روپے پیش کردہ فرینڈ ٹریڈرز کو کلیئر کرنے کی بابت کال موصول ہوئی جس پر مجھے تشویش ہوئی اور اپنی گاڑی میں چیک بک تلاش کی جو کہ موجود نہ تھی۔کسی نامعلوم شخص نے چوری کر لی۔پڑتال کیلئے بنک پہنچا تو معلوم ہوا کہ غلام مصطفی اعوان نامی شخص نے مالیتی چار لاکھ 80ہزار،راجہ رزاق نے 25 لاکھ اور پانچ لاکھ روپے،14 لاکھ روپے فرینڈ ٹریڈرز نے نکلوانے کی کوشش کی۔چیک نہ تو میں نے جاری کئے اور نہ ہی میرے دستخط ہیں جبکہ چیکس پر میری ہینڈ رائٹنگ بھی نہیں۔مذکورہ بالا اشخاص نے جعلی سازی کرتے ہوئے چیکس پر میرے جعلی دستخط کر کے بنک سے رقوم نکلوانے کی کوشش کی۔

شادی شدہ خاتون اپنی کمسن بچیوں کے ہمراہ گھر سے لاپتہ ہو گئی

A married woman disappeared from home along with her young daughters

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،جون)—شادی شدہ خاتون اپنی کمسن بچیوں کے ہمراہ گھر سے لاپتہ ہو گئی لاکھوں کی نقدی بھی ہمراہ لے گئی خاوند کی درخواست پر کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ شبیر علی سکنہ نئی آبادی چوکپنڈوری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ وہ اپنی بیوی اور دو کمسن بچیوں کے ہمراہ کرائے کے گھر میں رہتے ہیں۔گزشتہ روز میں مزدوری کر کے شام کو واپس آیا تو میری بیوی اور بچیاں گھر پر موجود نہ تھیں۔گھر کی تلاشی لی تو پتہ چلا کہ گھر میں رکھی گئی پیٹی میں پڑے ہوئے پیسے مبلغ تین لاکھ 51 ہزار بھی موجود نہ تھے۔مجھے قوی یقین ہے کہ مسمی ظفر یاسین جو کہ میرے مکان کی بیٹھک میں الگ کرایہ پر رہائش پذیر تھا نے میری بیوی کو ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

چور کلرسیداں سے موٹرسائیکل اور بکریاں لے اڑے

Thieves took the motorcycle and goats from Kallar Syedan

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،جون)—چور کلرسیداں سے موٹرسائیکل اور بکریاں لے اڑے،محمد ندیم سکنہ کلر سیداں نے بتایا کہ اس نے دن 12 بجے اپنا موٹر سائیکل کھڑا کیا تھوڑی دیر کے بعد جب میں واپس آیا تو میرا موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہ تھا۔دریں اثناء ناصر محمود سکنہ موہڑہ بختاں نے بتایا کہ میں نے گزربسر کے لیئے بکریاں پال رکھی ہیں۔نامعلوم ملزمان میری چار بکریاں چوری کرکے لے گیا۔

راجہ محمد سہراب کی اہلیہ کو چنگا میرا میں سپرد خاک کردیا گیا

Raja Muhammad Sehrab’s wife passed away in Changa Maira

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،جون)—راجہ محمد سہراب کی اہلیہ کو چنگا میرا میں سپرد خاک کردیا گیا،نمازجنازہ میں سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،افتخار احمد وارثی کے علاؤہ چوہدری اعظم پرویز،چوہدری خرم زمان،راجہ جہانگیر اختر بھٹی،راجہ محبوب چوہان،راجہ شاہد پکھڑال،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،راجہ زاہد خورشید،راجہ عبدالحمید ایڈووکیٹ،ابرار وارثی،جمیل وارثی،راجہ شوکت علی وارثی،انجم رشید وارثی،ملک محمد رفیق،چوہدری محمد اشفاق،چوہدرہ اسماعیل اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button