DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Indus Wings Group of Colleges, Kahuta organized a grand opening ceremony for formal release of BS in Computer Science and Math subjects.
انڈس ونگز گروپ آف کالجز کہوٹہ میں کمپیوٹر سائنسں اور میتھ کے مضامین میں بی ایس کا باقاعدہ اجراء کر دیا گیا شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19جون2023)
انڈس ونگز گروپ آف کالجز کہوٹہ میں کمپیوٹر سائنسں اور میتھ کے مضامین میں بی ایس کا باقاعدہ اجراء کر دیا گیا شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد جس میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر آف کالجز راولپنڈی ڈویژن پروفیسر شیر احمد ستی، معروف سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت راجہ افتخار ستی تھے جبکہ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی راجہ تیمور اختر، نوجوان قانون دان حسن ظہیر راجہ ایڈووکیٹ، انیس اللہ عباسی ایڈووکیٹ، صحافیوں، اساتذہ، طلباء و طالبات اور والدین نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر سی ای او انڈس کالج پروفیسر محمد آصف غوری نے خطاب کرتے ہوئے کالج کی کارکردگی بی ایس کلاسز کے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ انڈس کالج میں بی ایس مضامین کا آغاز کہوٹہ کے لیے انمول تحفہ ہے بالخصوص خواتین جو راولپنڈی اور اسلام آباد جا کر بھاری برقم فیس ادا کر کے تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں۔ انھوں نے کہا کہ انتہائی مناسب فیس رکھی گئی ہے تا کہ اس علاقے کے غریب لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے انشائاللہ بہت جلد دیگر مضامین بھی شروع کریں گے جبکہ انڈس ونگز گروپ آف کالج کہوٹہ میں پی ایچ ڈی، ایم فل لیول کا بہترین سٹاف، بی ایس کی الگ سے ایک کمپیوٹر لیب، لائبریری، جبکہ اسٹوڈنٹس کے لیے انٹرنیشنل لیول کے جنرلز بھی سبسکرائب کیے گے ہیں اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیر احمد ستی نے دوران خطاب کہا کہ انڈس کالج یونیورسٹی کے معیار پر پورا اترا پروفیسر محمد آصف غوری اور انکی پوری ٹیم کی محنت جسکا ثمر بی ایس مضامین کی منظوری ملنا یقیناً اس علاقے کے لیے خوش آئند ہے انھوں نے کہا کہ موجودہ ملکی و علاقائی حالات کا حل تعلیم حاصل کرنا جبکہ اساتذہ کو چاہیے کہ تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت کا عمل جاری کریں تا کہ نسل نو بہتر طریقے سے پروان چڑھ سکے اس موقع پر راجہ افتخار ستی نے بھی خطاب کیا اور انڈس کالج کے پورے سٹاف، پروفیسر محمد آصف غوری کی خدمات کو سراہا آخر میں تحصیل بھر سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ لیول کے طلبہ و طالبات میں سے سٹوڈنٹ آف دی ائیر ایوارڈ جبکہ انڈس ونگز گروپ آف کالجز کہوٹہ کے ہونہار انٹرمیڈیٹ اور بی اے بی ایس سی میں تحصیل بھر میں پہلی دوسری اور نمایاں پوزیشن لینے والے اسٹوڈنٹس کو انعامات اور سرٹفکیٹس سے نوازا گیا اس موقع پر سی ای او انڈس کالج پروفیسر محمد آصف غوری، ڈائریکٹر پروفیسر ملک عنایت کی جانب سے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیر احمد ستی کو ایوارڈ سے نوازا گیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض حسن ظہیر راجہ نے ادا کیے
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 19 June 2023)
Indus Wings Group of Colleges in Kahuta organized a formal launch of BS in Computer Science and Math subjects in which Chief Guest Director of Colleges Rawalpindi Division Professor Sher Ahmed Satti, and well-known political, social, and business person Raja Iftikhar Satti were present. While on this occasion General Secretary Punjab Teachers Union District Rawalpindi Raja Taimur Akhtar, young lawyer Hasan Zaheer Raja Advocate, Anisullah Abbasi Advocate, journalists, teachers, students, and parents participated fully on this occasion CEO of Indus College. Prof. Mohammad Asif Ghori while speaking informed about the performance of the college in BS classes.
ریٹائرڈ ایس پی اسلام آباد فدا حسین ستی کا دورہ غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر
Retired SP Islamabad Fida Hussain Satti visited Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis Kidney Center
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19جون2023)
ریٹائرڈ ایس پی اسلام آباد فدا حسین ستی کا دورہ غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر مریضوں کی عیادت کی جبکہ بلقیس ربانی ڈائگناسٹک سنٹر، الفتح ویمن ووکیشنل ٹکینیکل اینڈ ٹرینگ سنٹر کا بھی وزٹ کیا بہترین انتظامات اور بالکل مفت صحت کی سہولیات مہیا کرنے پر آصف ربانی قریشی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا سہیل اصغر کیانی آف کینیڈا بھی اس موقع پر ہمراہ تھے چئیرمین غلام ربانی قریشی ویلفیئر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی نے بریفنگ دی اور ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے متعلق بتایا اس موقع پر راہنما PPP کیپٹن (ر) شبیر عباسی، بزرگ صحافی جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی، سنجیر صحافی ساجد جنجوعہ، و دیگر بھی ہمراہ تھے اس موقع پر ایس پی (ر) فدا حسین ستی نے آصف ربانی قریشی کی خدمات کو مثالی قرار دیا اور کہا کہ کہوٹہ جیسے پسماندہ علاقے میں بین الاقوامی سطح تک سہولیات کی فراہمی انقلابی قدم ہم سبکو چاہیے کے غلام ربانی قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کا ساتھ دیں اور اسکا حصہ بنیں دکھی انسانیت کی خدمت میں ہی دیں و دنیا میں کامیابی ہے اس موقع پر سہیل اصغر کیانی نے کہا کہ اس نیک مشن میں اوورسیز پاکستانی بھرپور کردار ادا کریں گے کینیڈا میں اس حوالے سے بھرپور کمپین کرونگا تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کار خیر میں حصہ لے سکیں آخر میں چئیرمین غلام ربانی قریشی ویلفیئر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا
چیئرمین سرورگروپ کی طرف سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری
Public service continued by Chairman Sarwar group
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19جون2023)
چیئرمین سرورگروپ کی طرف سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری،ممبر راجہ عرفان سرور کی سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاونین خصوصی سے ملاقات، تھوہا خالصہ کے علاقوں کے لیے سوئی گیس کے پائیپوں کے حوالے سے بات چیت، حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ نے سابق جنرل کونسلر راجہ عرفان سرور کو بہت جلد گیس کے پائپپو ں کی ترسیل کی یقین دھانی کرائی، راجہ عرفان سرور کوسابق وزیر اعظم پاکستان کے معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ کا شکر یہ ادا کیا، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز چیئرمین سرورگروپ کی آن و شان نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سابق جنرل کونسلر راجہ عرفان سرور نے تھوہا خالصہ کے علاقوں جس میں کھلیوٹ، ڈیری بھٹیاں،موہڑہ، سراہٹی،محلہ اور دیگر علاقوں کے لیے جلد پائپ دینے کا وعدہ کیا یاد رہے ان علاقوں کے جاب نمبر جاری ہو گے تھے مگر پائپ کم پڑھ جانے کی وجہ سے یہ علاقے راہ گے تھے مگر اب سابق جنرل کونسلر راجہ عرفان سرور کی حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ سے ملاقات کے بعد انہوں نے بہت جلد ان کے علاقوں کو سوئی گیس کے پائپ دینے کا یقین دیلایا۔