DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Key Suspects Arrested in Khayam Abbasi Murder Case

پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاروائی،خیام عباسی قتل کیس کے مرکزی ملزمان گرفتار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 18جون2023)
پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاروائی،خیام عباسی قتل کیس کے مرکزی ملزمان گرفتار،عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے پولیس تھانہ کہوٹہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین، تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں یونین کونسل پنجاڑ کے علاقہ میں ڈکیتی کی ایک واردات میں (سوڑ، منجن) کے رہائشی نوجوان خیام عباسی کو قتل کر دیا گیا، جس پر پولیس تھانہ کہوٹہ کے DSPچوہدری اثر کی خصوصی ہدائت پرSHOتھانہ کہوٹہ بشارت عباسی نے پولیس تھانہ کہوٹہ کے فرض شناس کانسٹیبل سہیل کیانی، ایس آئی ملک طاہر اوردیگر اہلکاروں پر مشتمل ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جنہوں نے شب و روذ انتھک کوششوں سے خیام عباسی قتل کیس کے مرکزی ملزمان کو گرفتارکر لیا، کہوٹہ کے عوامی سماجی حلقوں نے DSPچوہدری اثر،SHOتھانہ کہوٹہ بشارت عباسی، ایس آئی ملک طاہر،کانسٹیبل سہیل کیانی کی کار کر دگی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی اور آرپی او اور سی پی او راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ پولیس تھانہ کہوٹہ کے کانسٹیبل سہیل کیانی کی احسن کاکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کا پر موشن کیا جائے۔

Mator, June 18, 2023 (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua): In a commendable action by the Kahuta police, the central culprits involved in the murder case of Khayam Abbasi have been apprehended. Public and social circles have praised the Thana Khotah police with words of admiration. According to details, in a recent robbery incident in the Union Council Panjar, Khayam Abbasi, a resident, and youth of (Sur, Manjan), was brutally murdered. In response to this, SHO of Thana Kahuta, Basharat Abbasi, acting on special directives from DSP Chaudhry Asar, formed a raiding team comprising Constable Sahil Kiani, SI Malik Tahir, and other officials. Through tireless efforts, the central culprits in the Khayam Abbasi murder case were apprehended. The public and social circles of Kahuta have praised DSP Chaudhry Asar, SHO Basharat Abbasi, SI Malik Tahir, and Constable Sahil Kiani for their exemplary performance. An appeal has been made to the Regional Police Officer (RPO) and the City Police Officer (CPO) Rawalpindi to acknowledge Constable Sahil Kiani’s outstanding service.

نمبردار ملک فدااعوان آف بھون اور سابق کونسلر ملک ناصر شہزاد کی کوششوں سے 18لاکھ روپے لاگت سے 3 ٹرانسفامراپ گریڈ

With the efforts of Nambardar Malik Fida Awan of Bhoon and former councilor Malik Nasir Shahzad, 3 transformers were upgraded at a cost of Rs 18 lakh

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 18جون2023)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک فدااعوان آف بھون اور سابق کونسلر ملک ناصر شہزاد کی کوششوں سے 18لاکھ روپے لاگت سے 3 ٹرانسفامراپ گریڈ، اہلیان علاقہ کی طرف سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد،معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی، فوکل پرسن محکمہ واپڈا عبد القدو س عباسی، نمبردار ملک فدااعوان آف بھون اور سابق کونسلر ملک ناصر شہزادکا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا، تفصیل کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں بھون اعوان میں بجلی کے ٹرانسفامرجو کا فی عرصے سے نصب تھے بجلی کا لوڈ زیادہ ہونے سے فیوز بھی اڑھ جاتا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو اس گرمی کے موسم میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھتا تھا،اہل علاقہ سے اس مسلے کو دیکھتے ہوئے اہل علاقہ کی ہر دلعزیز شخصیات معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک فدااعوان آف بھون اور سابق کونسلر ملک ناصر شہزادنے یہ مسلہ اپنے قائدین کے سامنے رکھا جس پر انہوں نے 18لاکھ کی بڑھی گرانٹ منظور کرائی جس سے بھون اعوان کے تینوں ٹرانسفامراپ گریڈہو گے جس سے اہل علاقہ کا سب سے بڑا مسلہ حل ہو گیا اہلیان علاقہ نے معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک فدااعوان آف بھون اور سابق کونسلر ملک ناصر شہزاداور دیگر قائدین کا شکر یہ ادا کیا ہے۔

ڈی ڈی او محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر عمر فاروق کاآر ایچ سی تھوہا کے دورے کے موقع پرسابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور ممبر راجہ عرفان سرور سے ملاقات

DDO Health Department Dr. Umar Farooq met former MPA Raja Sagheer Ahmed and member Raja Irfan Sarwar on the occasion of his visit to RHC Thoa

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 18جون2023)
ڈی ڈی او محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر عمر فاروق کاآر ایچ سی تھوہا کے دورے کے موقع پرسابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور ممبر راجہ عرفان سرور سے ملاقات آر ایچ سی تھوہا کو مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی کروائی،انشاء اللہ بہت جلد ایکسرے مشین اور ڈینٹل ڈاکٹر کی تمام اشیاء کی سہولیات دی جاہیں گئی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ڈی ڈی او محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر عمر فاروق نے آر ایچ سی تھوہا کا دورہ کیا اور وہاں کے انتظامات دیکھے اس موقع پر ان سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد اورعلاقے کی نوجوان سیاسی شخصیت ممبر راجہ عرفان سرورنے بھی ملاقات کی ڈی ڈی او محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر عمر فاروق نے سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد اورعلاقے کی نوجوان سیاسی شخصیت ممبر راجہ عرفان سرورکو یقین دیلایا کہ انشاء اللہ بہت جلد آر ایچ سی تھوہا عوام علاقہ کو جدید سہولیات مسیر کر ے گا اس سلسلے میں عنقریب ایکسرے مشین اور ڈینٹل ڈاکٹر کی تمام اشیاء کی سہولیات دی جاہیں گئی انہوں نے راجہ صغیر احمد اور راجہ عرفان سرور سے کہا کہ ہمیں آپ اہل علاقہ کی طرف سے تعاون کی ضرورت ہے جس پر نوجوان سیاسی شخصیت ممبر راجہ عرفان سرورنے ایکسرے مشین کی کیبل اور دیگر سامان اپنی طرف سے دیا اور دیگر بھی تعاون کو یقین دیلایا،

Show More

Related Articles

Back to top button