کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،جون)—کراچی کی میئر شپ کے انتخابات کے خلاف جماعت اسلامی کا کلرسیداں میں احتجاجی مظاہرہ، 1970 کے عام انتخابات کو تسلیم نہ کرنے والی پیپلز پارٹی آج پھر جماعت اسلامی کی اکثریت اور عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کر رہی مظاہرے میں جماعت اسلامی،اسلامی جمعیت طلبہ اور جماعت اسلامی یوتھ کے کارکنوں نے شرکت کی جنھوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور کراچی کی میئر کے انتخابی نتائج کو قبول کرنے سے انکاری تھے۔جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے نائب امیر خالد محمود مرزا نے کہا کہ بھٹو کی جماعت نے حکومت وسائل اور طاقت کے بل بوتے پر نو لاکھ سے زائد وولینے والے حافظ نعیم کو شکست دے کر تین لاکھ ووٹیں لینے والوں کی فتح کا اعلان کرکے جمہوریت کو پاؤں تلے کچلا ہے۔یہ کھلی دھاندلی ہے جماعت اسلامی نتائج کو ہرگز قبول نہیں کرے گی۔جماعت اسلامی یوتھ کے صدر عبدالودودعامر نے کہا کہ شیخ مجیب کی اکثریت کو بھٹو کی ضد نے اقلیت میں بدلا تھا تو آج پھر پیپلز پارٹی عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے اس کا انکار اس کے غیر جمہوری رویئے کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ حالات نے ثابت کیا کہ بھٹو کل بھی قاتل تھا آج بھی قاتل ہے۔جماعت اسلامی کے مقامی امیر جاوید اقبال نے کہا کہ کراچی کی عوام نے وہاں کئی دھائیوں سے راج کرنے والی پیپلز پارٹی کو مسترد کرکے فیصلہ جماعت اسلامی کے حق میں دیا مگر پیپلز پارٹی عوامی مینڈیٹ کو قبول کرنے کو تیار نہیں یہ اگر کئی دھائیوں کے اقتدار کے باوجود کراچی میں لوگوں کے دل جیت نہ سکے تو اس کی زمہ دار جماعت اسلامی نہیں پیپلز پارٹی ہے ہم۔پیپلز پارٹی کی بدترین فسطائیت اور فاشزم کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور اپنا حق چھین کر لیں گے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, June 17)- Jamaat-e-Islami protested against Karachi Mayorship elections in Kallar Syedan. Workers of Jamaat-e-Islami and Jamaat-e-Islami Youth took part in the demonstration, not recognizing the majority and public mandate, who held placards and refused to accept the election results of the mayor of Karachi. Rawalpindi Deputy Amir Khalid Mehmood Mirza said that Bhutto’s party has trampled democracy by defeating Hafiz Naeem who got more than 900,000 votes at the expense of the government’s resources and power. This is an open rigging, Jamaat-e-Islami will never accept the results.
پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ڈکیتی کی وارداتوں میں لوٹے جانے والے ملزمان سے30 لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا
The police arrested two suspects and recovered Rs 30 lakh and weapons
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،جون)—روات پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ڈکیتی کی وارداتوں میں لوٹے جانے والے ملزمان سے30 لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا گرفتار ملزمان کی شناخت گوجرخان کے نواحی علاقوں جنڈ گجراں اور دولتالہ سے ہے اور یہ روات،بحریہ ٹاون،چک بیلی روڈ،کلر سیداں روڈ اور گردو نواح میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے۔روات پولیس نے ملزمان محمدصدام ولد محمد ایوب سکنہ جنڈگجراں گوجرخان اورمحمدارسلان ولدباغ حسین سکنہ دولتالہ گرفتار کو مخلتف ڈکیتی کی وارتوں کےدوران چھینی گئی رقم 30لاکھ 52ھزارروپے معہ 2 عدد پسٹل برآمد کر لئے گئے