DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Unprecedented Lawlessness in Kallar Syedan: Two Motorcycle Riders Rob 1.6 Million Rupees from an Innocent Citizen and Escape

کلرسیداں میں لاقانونیت کا راج،دن دیہاڑے شہری سے دو موٹر سائیکل سواروں نے 16 لاکھ روپے چھین لیئے اور فرار ہو گئے

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,15،جون)—کلرسیداں میں لاقانونیت کا راج،دن دیہاڑے شہری سے دو موٹر سائیکل سواروں نے 16 لاکھ روپے چھین لیئے اور فرار ہو گئے واقعہ بدھ کے روز دن بارہ بجے کے قریب اندرون شہر نالہ کانسی کے مصروف پل پر پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق دوبیرن روڈ کے ایک پٹرول پمپ کی کیش لے کر ان کا اہلکار جبران سلیم کلرسیداں کے لیئے روانہ ہوا جب وہ اندرون شہر نالہ کانسی کے پل پر پہنچا تو اسے دوموٹرسائیکل سواروں نے روکا اور اسلحہ کے زور پر اس سے بنک میں جمع کروانے کے لیئے لائی جانب والی سولہ لاکھ روپے چھین لیئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یاد رہے کہ کلرسیداں گزشتہ چند ماہ سے جرائم کی دوڑ میں مسلسل سرفہرست ہے ہر روز لاقانونیت کے پے در پے واقعات جنم لے رہے ہیں نوسرباز دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں اور پولیس اپنی زمہ داریاں نبھانے میں مسلسل ناکام ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, June 15) – Lawlessness reigned in Kallar Syedan, two motorcyclists robbed a citizen of 16 lakh rupees in broad daylight and fled, the incident happened on Wednesday at twelve o’clock. It happened on the busy bridge of Nala Kansi in the inner city. According to the details, their official Jibran Saleem left for Kallar Syedan after taking the cash from a petrol pump on Doberan Road. The armed gunmen on the motorbike stopped him and snatched sixteen lakh rupees from him and managed to escape. It should be remembered that Kallar Syedan has been at the top of the crime race for the past few months, lawless incidents are taking place every day, criminals are robbing citizens in broad daylight and the police are constantly failing to fulfill their responsibilities.

ملزم نعمان علی سکنہ ماڑی بنگیال کو قتل کے مقدمے میں باعزت بری

Accused Nauman Ali of Mari Bangyal acquitted in the murder case

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,15،جون)—لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مسٹر جسٹس صداقت علی خان اور مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ڈبل بنچ نے ماتحت عدالت کی جانب سے سزائے موت کیخلاف دائر اپیل پر سزا کو کالعدم قرار دے کر ملزم نعمان علی سکنہ ماڑی بنگیال کو قتل کے مقدمے میں باعزت بری کر دی۔کلر سیداں کے معروف قانون دان کامران عزیز چوہدری نے ملزم کی طرف سے مقدمے کی پیروی کی۔ملزم پر 2020 کو ایک خاتون کو قتل کرنے کا الزام تھاجس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اسے موت کی سزا کا حکم سنایا تھا جس پر ملزم نے اپنی سزا کیخلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں معروف قانون دان کامران عزیز چوہدری کی وساطت سے اپیل دائر کر دی تھی جس پر دو جسٹس صاحبان پر مشتمل ڈبل بنچ نے ماتحت عدالت کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو مقدمے سے بری کر دیا۔ملزم کے وکیل کامران عزیز چوہدری نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم کیخلاف استغاثہ کی شہادت بدنیتی پر مبنی ہے۔

سیکورٹی گارڈ کو انسانی ہمدردی کے ناطے اجنبی خاتون کو اپنا موبائل فون چند سیکنڈ کی کال کے لیئے اجنبی خاتون کو دینا مہنگا پڑ گیا

Security Guard’s Act of Compassion Turns Costly: Offering His Mobile Phone for a Few Seconds Call to a Foreign Woman Proves Expensive

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,15،جون)—سیکورٹی گارڈ کو انسانی ہمدردی کے ناطے اجنبی خاتون کو اپنا موبائل فون چند سیکنڈ کی کال کے لیئے اجنبی خاتون کو دینا مہنگا پڑ گیا،گھنٹوں پولیس کی حراست میں رھنا پڑا۔ رحیم یار خان سے اسے چھوڑ دیا اور ایک دوسرے مطلوب شخص احمد کو کلرسیداں سے اپنے تحویل میں لے کر رحیم یار خان روانہ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات سیکورٹی گارڈ فہیم کے موبائل فون سے ایک خاتون نے اپنے بھائی کو کال کی اور شکریہ کے ساتھ موبائل اسے واپس کردیا مگر رات گئے پولیس رحیم یار خان سے سیکورٹی گارڈ کی تلاش میں کلرسیداں پہنچ گئی۔سول ہسپتال کلر سیداں میں تعینات فہیم نامی سکیورٹی گارڈ نے پولیس کو بتایا کہ وہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ ایک نقاب پوش خاتون اس کے پاس آئی اور کہا کہ اس نے بھائی کیساتھ ضروری بات کرنی ہے اور اس کے اپنے موبائل میں بیلنس بھی نہیں جس کے بعد سکیورٹی گارڈ نے انسانی ہمدردی کے باعث اسے اپنا فون دے دیا اور خاتون نے اپنے بھائی سے بات کرنے کے بعد شکریے کیساتھ فون اسے واپس لوٹا دیا۔ رات کے وقت وہ اپنے گھر واقع منگلورہ میں سو رہا تھا کہ پچھلے پہر رحیم یار خان کی پولیس اس کے گھر آ پہنچی اور اسے اپنے ہمراہ تھانے لے آئی۔پولیس نے مطلوبہ ملزمہ کی گرفتاری کیلئے کلر سیداں کی حدود میں مختلف جگہوں پر چھاپے بھی مارے مگر اس کا سراغ نہ مل سکا۔ تا ہم احمد نامی ملزم ان کے ہتھے چڑھ گیا جسے وہ گرفتار کر کے رحیم یار خان روانہ ہو گئی اور فہیم نامی سکیورٹی گارڈ سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد اسے گھر جانے کی اجازت مل گئی۔مگر کوشش کے باوجود وہ خاتون پولیس کے ہاتھ نہ آئی جو اسے مطلوب تھی۔

درکالی شیر شاہی میں روزنامہ اوصاف کے سابق ایڈمن آفیسر صابر منہاس گولڈ میڈلسٹ انتقال کر گئے

Former Administrative Officer of Roznama Ausaf, Sabir Munhas, Passes Away in Darkali Sher Shahi

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,15،جون)— میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے سابق رکن آصف حسین منہاس کے ماموں، روزنامہ اوصاف کے سابق ایڈمن آفیسر صابر منہاس گولڈ میڈلسٹ انتقال کر گئے۔نماز جنازہ کلرسیداں کے قریب درکالی شیر شاہی میں ادا کی گئی۔جس میں سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد،حاجی اخلاق حسین،عابد زہدی،راجہ عاصم ریاض، شیخ حسن ریاض،چودھری مشتاق، سیٹھ ضابر،حاجی محمد اسحاق اور دیگر نے شرکت کی۔

چوہدری محمد یوسف کو ڈھوک باغ میں سپرد خاک کردیا گیا

Ch M Yousif passed away in Dhok Bagh

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,15،جون)—چوہدری محمد سرور کے والد چوہدری محمد یوسف کو ڈھوک باغ میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،راجہ زاہد خورشید، راجہ شوکت علی وارثی،چوہدری توقیر اسلم،محمد جمیل وارثی،چوہدری بشارت نور،انسپکٹر ملک محمد طارق،چوہدری شیراز،راجہ سہراب،راجہ سرفراز،چوہدری محمد حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

عبدالطیف مغل حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔نماز جنازہ گاؤں تریل میں ادا کی گئی

Abdul Latif Mughal passed away in village Tarrail

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,15،جون)—سابق وائس چیئرمین یونین کونسل غزن آباد ظفر عباس مغل کے بڑے بھائی عبدالطیف مغل حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔نماز جنازہ گاؤں تریل میں ادا کی گئی۔جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،شیخ ساجد الرحمان،محمد زبیر کیانی،سید راحت علی شاہ،سائیں امجد، جاوید اقبال مرزا، سید مداح حسین شاہ، راجہ غلام قنبر، نمبردار راجہ افضل، طاہر عباس شاہ، سردار محمد آصف، ڈاکٹر مبشر عباس،ماسٹر عبدالمجید سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button