DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Public suffer due to Lack of Modern Facilities at THQ Hospital

ٹی ایچ کیو ہسپتال میں جدید سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام ذلیل و خوار ہو گے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15جون2023)
ٹی ایچ کیو ہسپتال میں جدید سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام ذلیل و خوار ہو گے کئی سالہ پرانی لیبارٹری مشین جبکہ نہ ڈیجیٹل ایکسرے مشین اور نہ ہی بڑا الٹرا ساونڈ موجود ہے جبکہ 24 گھنٹے سروس تو کیا 12 گھنٹے کے لیے بھی او ٹی میں نہ ٹکنیشن اور نہ ڈسپنسر موجود ہیں 8 ڈسپنسرز کی آسامیاں ہیں جبکہ صرف چار موجود ہیں اسی طرح دو ٹکنیشن کی پوسٹیں بھی خالی ہیں شوگر کے مریضوں کی رجسٹرڈ تعداد تین ہزار کے قریب جبکہ صرف دو سو مریضوں کو انسولین مل رہی ہے دیگر آسامیاں بھی خالی ہیں چوبیس گھنٹے سروس کے لیے مزید 8 ڈسپنسر 4 ٹکنیشن اور دیگر عملے کی ضرورت ہے کئی مرتبہ منتخب نمائندوں کمشنر راولپنڈی کو باور کروانے کے باوجود لاکھوں کی آبادی والے اس ٹی ایچ کیو ہسپتال سہولیات ناپید ہیں ایم ایس ڈاکٹر ظہیر نے نامساعد حالات کے باوجود عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں اور اگر اس ہسپتال کو آپ گریڈ کر کے آسامیاں پر کر دی جائیں تو عوام کو مزید ریلیف مل سکتا ہے عوام علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ ہسپتال کے فنڈز بڑھائے جائیں جدید لیبارٹری اور ڈیجیٹل ایکسرے مشین نرسنگ سٹاف اور ٹکنیشن کی آسامیاں پر کی جائیں۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, 15th June): The THQ Hospital is facing severe criticism as it lacks modern facilities, causing distress to the public. The outdated laboratory machines, the absence of digital X-ray machines, and the lack of a proper ultrasound system have raised concerns. Moreover, there is no 24-hour service available, and even for a 12-hour period, there is a shortage of technicians and dispensers. Out of the eight dispenser positions, only four are filled, and similarly, two technician positions remain vacant.

ٹریفک وارڈن فیصل چوہان کی بھانجی کی رخصتی،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

Wedding of traffic warden Faisal Chauhan’s niece, participation of political and social figures

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15جون2023)
سر پر ست اعلیٰ اخبار فروش یونین طاہر چوہان کی صاحبزادی اور ٹریفک وارڈن فیصل چوہان کی بھانجی کی رخصتی،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، طاہر چوہان کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب کہوٹہ غوثیہ میرج ہال میں ہوئی،تقریب میں معروف صحافی و کالم نویس صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی،ناہب صدر راجہ شاہد اجمل، راجہ محمد ظہور،محمد زاہد سرفراز چوہان،محمد زبیر چوہان،شمس اخلاق چوہان،کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی، طاہر چوہان کی صاحبزادی اور ٹریفک وارڈن فیصل چوہان کی بھانجی کی شادی بلال یونس چوہان کے ساتھ انجام پائی۔

راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

Raja Nadeem Ahmed, candidate for Provincial Assembly, Punjab Constituency PP7 visited various Union Councils of the Constituency

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15جون2023)
معروف لیگی رہنماء راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ،عوام علاقہ کی خوشیوں،غمیوں میں شرکت،جبکہ پوٹھوار کے ثقافتی پروگراموں میں بھی شرکت کی، راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے بھٹھی سکوٹ والے محمد رضوان کی شادی میں شرکت کی اور دولہاکو مبارکباد پیش کی،حاجی مسعود اورچوہدری عامر آف اٹلی کی طرف سے راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کے اعزاز میں پرتکلف کھانے کی دعوت کا اہتمام کیا اور ان کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی،ماہلی ملکاں مرحوم محمد نقیب جو کہ ایک حادثہ میں وفات پا گے تھے ان کی رہائش گاہ جا کر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،،موہڑہ چاچیاں حاجی محمد آمین بھٹی کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،سروہا چوہدریاں کے مقام پر فضل رحمان کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،جوچھہ ممدوٹ ڈاکٹر فدا صاحب کا جواں سالہ بیٹا فرحت احمد کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،پنڈ بھنسو ثقافتی میلہ بیل کی دور میں،چکڑالی بدھال میں بال میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15جون2023)
سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر کا سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین سے ان کے برادر نسبتی کی وفات پر اورراجہ شمس الرحمن، راجہ قمر الرحمن سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ اور ٹھکیدار راجہ طالب نے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ جا کر سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین کے برادر نسبتی کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی انہوں نے مواڑہ بگلہ والے راجہ شمس الرحمن، راجہ قمر الرحمن کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button