کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،جون)—کلر سیداں شہر میں دن دیہاڑے نامعلوم خواتین نے لفٹ کے بہانے تین خواتین سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور شاپنگ کا سامان چھین لیا اور ویران جگہ پر اتار کر فرار ہو گئیں۔پولیس نے واقعہ کے تیسرے دن ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا۔مسماۃ (خ) زوجہ محمد بنارس نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز دن سوا گیارہ بجے کے قریب میں اپنی دیورانی مسماۃ (س) اور بھتیجی (ا)کے ہمراہ نیلم بازار کلر سیداں سے شاپنگ کر کے گوجرخان روڈ پر واقع ایک نجی تعلیمی ادارے کے سامنے پہنچیں تو پیچھے سے ایک سفید رنگ کی کار جس میں دو خواتین اور ایک مرد سوار تھا نے گاڑی روک کر مجھے کہا کہ آپ شہزاد کی والدہ ہیں آئیں ہم آپ کو گھر کے پاس ڈراپ کر دیں گے جس کے بعد ہم تینوں گاڑی میں بیٹھ گئیں تو آگے چل کر فرنٹ سیٹ پر بیٹھی خاتون اتر کر ہمارے پاس پچھلی سیٹ پر بیٹھ گئی جس نے ہم پر پسٹل تان لیا اور دوسری خاتون نے میرے اور میری دیورانی کی کانوں میں لگی سونے کی بالیاں مالیتی چار لاکھ روپے کٹر سے کاٹ کر زبردستی اتار لیں اور میرے پاس موجود 19 ہزار روپے کی نقدی اور شاپنگ کے کپڑے و جوتے مالیتی 25000روپے بھی اسلحہ کی نوک پر چھین لئے اور گاڑی ایک ویران جگہ پر لے جا کر ہمیں اتار کر فرار ہو گئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, June 14)- Unidentified women robbed three women of gold jewellery, cash and shopping equipment worth lakhs of rupees on the pretext of a lift in broad daylight in Kallar Syedan city and left them at a deserted place. The police registered a case of robbery on the third day of the incident. The wife of Muhammad Banaras gave a statement to the police that at around 11 o’clock last night, she was with her maid and her niece After shopping at Neelam Bazaar, Kallar Syedan, I reached in front of a private educational institution located on Gujar Khan Road when a white car with two women and a man on board stopped the car and told me that you are Shahzad’s Mother, come, we will drop you near the house, after which the three of us sat in the car, then the woman sitting in the front seat got off and sat next to us in the back seat, who pulled a pistol on us and the other woman. They forcibly removed the gold earrings worth four lakh rupees from ears with a cutter and took away cash worth 19,000 rupees and shopping clothes and shoes worth 25,000 rupees with me at gunpoint They took us to a deserted place and escaped.
روات و گردونواح میں چوروں ڈاکووں کا راج
The rule of thieves and robbers in Rawat and surrounding regions
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،جون)—روات و گردونواح میں چوروں ڈاکووں کا راج،موٹرسائیکل سوار سرشام سڑکوں پر نکل کر لوٹ مار شروع کر دیتے ہیں ملزمان اپنی کاروائیاں جی روڈ روڈ،کلرسیداں اور چک بیلی روڈ پر بائیک پر سوار ہو کر نکل آتے ہیں اور کسی بھی ایک گاڑی کو نشانہ بنانے کے لیئے اس کے دونوں اطراف یہ موٹرسائیکل لگا کر اسے روک لیتے ہیں اور لوٹ کر چلے جاتے ہیں روات پولیس ان ملزمان کو لگام دینے میں مسلسل ناکام ہے روات پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ان وارداتوں میں کے پی کے اور افغانستان سے آئے لوگ ملوث ہیں پولیس اپنے وسائل کے اندر ان کی سرکوبی کے لیے کوشاں ہے۔
مولانا احسان اللہ چکیالوی علالت کے باعث نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن کے بعد اپنی رھائش گاہ پر منتقل ہو گئے
Maulana Ehsanullah Chikalvi shifted to his residence after a successful operation in a private hospital due to illness
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،جون)—جے یوآئی تحصیل کلرسیداں کے امیر وجامعہ علوم الاسلامیہ ڈیرہ چوھدری حیات علی چکیالہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی علالت کے باعث نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن کے بعد ڈیرچوھدری حیات علی چکیالہ اپنی رھائش گاہ پر منتقل ہو گئے ان کی عیادت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد،علماء کرام،سیاسی وتاجر راہنماؤں،معززین علاقہ قرابت داروں اور جامعہ کے متعلقین اور عقیدت مندوں نے عیادت کرتے ہوئے ان کی صحت اور درازی عمر کے لیے دعا کی۔
لائسنسنگ موبائل وین راولپنڈی کی ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں اور چوکپنڈوری میں 200 سے زائد شہریوں کو لرنر پرمٹ جاری کیئے
The Licensing Mobile Van Rawalpindi team issued learner permits to more than 200 citizens in THQ Hospital Kallar Syedan and Chauk Pindori
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،جون)—آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان اور ڈی ایس پی ٹریفک صدر ملک اظہر محمود کی زیر نگرانی لائسنسنگ موبائل وین راولپنڈی کی ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں اور چوکپنڈوری میں 200 سے زائد شہریوں کو لرنر پرمٹ جاری کیئے،انچارج ٹریفک پولیس کلر سیداں سرکل چوہدری محمد قاسم بھی اس موقع پر موجود تھے۔عوام الناس نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرخان کی طرح تحصیل کلر سیداں میں بھی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی سہولت فراہم کی جائے۔
الیکشن سے خوفزدہ نہیں مگر انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے
There is no fear of elections, but the elections will be held at their scheduled time
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،جون)—مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 7 کے امیدوار شیخ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن سے خوفزدہ نہیں مگر انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے عمران خان کی خواہش پر الیکشن کا انعقاد ہرگز نہیں ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کلرسٹی کے نائب صدر شیخ توقیر احمد کی جانب سے ستی عہدیداروں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،زین العابدین عباس،شیچ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم،مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیراسلم،تنویر اختر شیرازی، صوبیدار غلام ربانی بھی موجود تھے،شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ احتجاج سیاست کے ذریعے ملک میں افراتفری کو فروغ دیا کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک وہاں سیاسی استحکام نہ ہو مگر عمران خان سالہا سال سے احتجاج ا نفرت اور تشدد کی سیاست کو فروغ دیتے رہے جس کے نتائج 9/10 مئی کو سامنے ائے۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج سیاسی کارکنوں کا آئینی حق ہے مگر فوجی تنصیبات اور شہدا کی بے حرمتی کی کوئی آئین اجازت نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ قوم کو اب فتنہ سے نجات ملے گی سیاسی استحکام سے ملک ترقی کرے گا شیخ توقیر احمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
کپڑے دھونے کے دوران نالہ سریں چوآخالصہ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی خاتون اور اس کے تین بچوں کو چوآ خالصہ میں سپرد خاک کر دیا گیا
A 40-year-old woman and her three children, who drowned in Nala Surin Choa Khalsa while washing clothes, were buried in Choa Khalsa
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،جون)— کپڑے دھونے کے دوران نالہ سریں چوآخالصہ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی 40 سالہ خاتون اور اس کے تین بچوں کو چوآ خالصہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔گھر سے خاتون اور تین بچوں کے ایک ساتھ جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی۔کلر سیداں پولیس نے واقعہ کو اتفاقیہ حادثہ قرار دیتے ہوئے روزنامچے میں رپٹ درج کر لی ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ فیملی اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ گزشتہ چالیس سال سے چوآ خالصہ میں مقیم ہے۔
سابق ناظم یوسی گف جاوید اقبال مرزا کی اہلیہ انتقال کر گئیں
Wife of ex-nazam UC Guff Javed Iqbal Mirza passed away
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،جون)—سابق ناظم یوسی گف جاوید اقبال مرزا کی اہلیہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ ڈھیری مرزیاں میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی راجہ صغیر احمد،محمود شوکت بھٹی،پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،حاجی اخلاق حسین،زین العابدین عباس،عابد زاہدی،صوفی ضابر حسین،راجہ محمد ثقلین،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،چوہدری تصور حسین،چوہدری محمد ضمیر،راجہ نعمان ظفر،شیخ سلیمان شمسی،پرویز اختر کیانی،راجہ افتخار بکھڑال،مرزا ساجد،راجہ افتخار بھولا،عثمان یوسفزئی اور دیگر نے شرکت کی۔