DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Raja Junaid Jahangir Tehreek Labaik Kahuta MC Ameer appointed notification issued

راجہ جنید جہانگیر تحریک لبیک پاکستان کہوٹہ ایم سی کے امیر مقرر نوٹیفکیشن جاری

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14جون2023)
راجہ جنید جہانگیر تحریک لبیک پاکستان کہوٹہ ایم سی کے امیر مقرر نوٹیفکیشن جاری کارکنان ورکرز دوست احباب کی جانب سے مبارکباد دی گئی،راجہ جنید کے مرکزی آفس کا افتتاح مورخہ 16 جون بروز جمعہ صبح 11 بجے کیا جائے گا اس موقع پر انکے دفتر میں امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 کرنل وسیم جنجوعہ، ناظم اعلی امجد عباسی، شیخ سہیل، راجہ کعب، بلال کیانی و دیگر نے شرکت کی اور انکو مبارکباد دی کرنل وسیم جنجوعہ نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں امید ہے راجہ جنید جہانگیر تحریک کے منشور کو گھر گھر پہنچائیں گے اور جماعت کو مضبوط اور منظم کریں گے اس موقع پر راجہ جنید جہانگیر نے کہا کہ مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا اس پر پورا اترونگا جبکہ 16 مارچ بروز جمعہ اپنے قائد کا والہانہ استقبال کرنے بڑی تعداد میں ایم سی کہوٹہ شرکت کرے گی لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہے پارٹی منشور کو گھر گھر پہنچائیں گے

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 14 June 2023)
Raja Junaid Jahangir Tehreek-e-Labaik Pakistan Kahuta MC’s Ameer Appointed Notification is issued, Congratulated by workers, and friends, Raja Junaid’s central office will be inaugurated on Friday, June 16 at 11 am, on this occasion candidates in his office For Member of the Provincial Assembly Constituency PP 7 Colonel Waseem Janjua, Nazim Aal Amjad Abbasi, Sheikh Sohail, Raja Kaab, Bilal Kayani and others participated and congratulated them. Colonel Waseem Janjua said that the youth are a valuable asset of this country. Junaid Jahangir will deliver the manifesto of the movement door to door and strengthen and organize the Jamaat. A large number of MC Kahuta will participate. The action plan has been decided and the party manifesto will be delivered door to door.

درگاہ الطافیہ گیلانیہ بھکر شریف میں پیر سید الطاف حسین شاہ گیلانی،رزاقیؒ کا 48واں سالانہ عرس مبارک

48th Annual Urs Mubarak of Pir Syed Altaf Hussain Shah Gilani, Razaqi at Dargah Altafia Gilania Bhakkar Sharif

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14جون2023)
درگاہ الطافیہ گیلانیہ بھکر شریف میں پیر سید الطاف حسین شاہ گیلانی،رزاقیؒ کا 48واں سالانہ عرس مبارک کی تین تقریبات اختتام پذیر ہو گی، حضور قبلہ پیر سید ابرار حسین شاہ قادری، رزاقی، پیر سید نعمان بادشاہ گیلانی قادری رزاقی نے اختتامی دعا کیں،تفصیل کے مطابق درگاہ الطافیہ گیلانیہ بھکر شریف اسلام آباد میں پیر سید الطاف حسین شاہ گیلانی،رزاقیؒ کا 48واں سالانہ عرس مبارک کی تین تقریبات اختتام پذیر ہو گی بروز جمعرات 8 جون بعد ازنماز عصر ختم صابریہ شریف کی دعاہوئی،بروز جمعہ 9 جون محفل خواتین سالانہ عید میلاد النبی ﷺ منعقدہوئی جبکہ عرس کے آخری روز بروز ہفتہ 10 جون محفل پاک کا آغاز 10بجے قرآن خوانی سے ہوا دن 1بجے چادر پوشی ہوئی بعد از نماز ظہر محفل پاک کا آغاز ہوا جس میں علمائے کرام اور نعت خواں حضرات اپنی حاضری پیش کیں بعد از نماز عصر قبلہ حضور سید ابرار حسین شاہ گیلانی ملک و قوم کے لئے خصوصی دعا فرمائی اور شرکاء عرس میں لنگر غوثیہ تقسیم کیا گیا جبکہ بعد از نماز عشاء محفل سماع کا پروگرام ہوا جس میں ملک کے نامو ر قوالوں نے اپنی اپنی حاضری پیش کی،عرس پاک کی محفل میں پروفیسر جمیل زاہد کا خصوصی خطاب ہو ا جبکہ سید عامر شاہ کاظمی،مولانا ادریس ہاشمی صدر اہلیسنت جماعت تحصیل کہوٹہ،خلیفہ مجاز دربار عالیہ حاجی مسعود عباسی، ناظم اعلیٰ دربار عالیہ حافظ ممتاز حسین جنجوعہ،حافظ عمیر مصطفی، حافظ قمر رضا چشتی،علامہ ندیم،حافظ اشفاق احمد سمیت ہزاروں کی تعداد میں مریدین نے شرکت کی۔

تحریک لبیک پاکستان کا مہنگائی مارچ حلقہ PP7 سے ہزاروں کی تعداد میں جلوس لیاقت باغ اپنے قائد کا استقبال کریگا

Inflation march of Tehreek-e-Labaik Pakistan will welcome its leader in Liaquat Bagh in thousands of processions from Constituency PP7

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14جون2023)
تحریک لبیک پاکستان کا مہنگائی مارچ حلقہ PP7 سے ہزاروں کی تعداد میں جلوس لیاقت باغ اپنے قائد کا استقبال کریگا کرنل وسیم جنجوعہ کی پریس کانفرنس۔کہوٹہ میں چوری ڈکیتی قتل کی بڑھتی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار بہت جلد لائحہ عمل طے کر کے2 اس حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان حلقہ PP7 کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اہم پریس کانفرنس اس موقع پر امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ PP7 کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ، نو منتخب امیر ایم سی کہوٹہ راجہ جنید جہانگیر، ناظم اعلی امجد عباسی، شیخ سہیل، راجہ کعب، بلال کیانی و دیگر عہدیداران کارکنان کہ شرکت اس موقع پر مہنگائی مارچ کے سلسلہ میں حکقہ PP7 کے جلوس و شرکت کو حتمی شکل دے دی گی 16مارچ کو صبح 11 بجے کہوٹہ مرکزی سیکرٹریٹ سے امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی کرنل(ر) راجہ وسیم احمد جنجوعہ کہ قیادت میں جلوس مختلف یونین کونسلز اور کلر سیداں سے ہوتا ہوا لیاقت باغ پہنچے گا جبکہ نو منتخب امیر تحریک ایم سی کہوٹہ راجہ جنید جہانگیر کے مرکزی آفس کا افتاح بھی کیا جائے گا اس موقع پر کرنل(ر) وسیم جنجوعہ نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان واحد جماعت ہے جو ملک میں اسلامی فلاحی نظام کا نفاذ کر سکتی ہے انھوں نے کہا کہ حلقہ PP7 کے غیور عوام اپنے قائد کا بھرپور استقبال کریں جبکہ انکا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے حکمران ہوش کا ناخن لیں جبکہ آئے روز کہوٹہ میں بڑھتی چوری ڈکیتی قتل کی وارداتوں کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جرائم کے خاتمے مو یقینی بنایا جائے وگرنہ تحریک اپنا لحمہ عمل طے کر کے اس حوالے سے بھرپور اقدامات کرے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button