مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13جون2023) گورنمنٹ بواہز ہائی سکول نڑھ مورین نڑھ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نڑھ مورین نڑھ کو ہائر سکینڈری کا درجہ دیلانے اوراوڑیک گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کو ہائی درجہ دیلانا خورشید احمد ستی کا عظیم کارنامہ ہے ان کا یہ احسن اقدام علاقہ کی تاریخ سہنری حروف میں لکھا جائے گا،سکولوں کا ہائر اور ہائی کا درجہ دیلانہ خورشید احمد ستی کا علاقہ سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی شخصیت مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر منا ء، چیئرمین زکوۃ کمیٹی عنائت اللہ ستی اور احسان ستی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نڑھ کی بچیوں اور بچوں کو میٹرک کے بعد آگے تعلیم کے سلسلے کو برقرار رکھنا بہت مشکل ہو گیا تھا نڑھ سے کہوٹہ کا روزانہ کا سفر عوام کو فی کس بچہ10سے 15ہزار ماہانہ کرایہ اور دیگر اخراجات تھے جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکل کا سامنا کر نا پڑھ رہا تھا اپنے علاقہ کی عوام کے سب سے بڑھے مسلے کو دیکھتے ہوئے علاقے کی ہر دلعزیز شخصیت سابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ خورشید احمد ستی نے اپنے دور حکومت میں اپنی اعلیٰ قیادت کو اس بڑھے مسلے سے آگاہ اور دن رات کوششوں سے بلا آخر گورنمنٹ بواہز ہائی سکول نڑھ مورین نڑھ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نڑھ مورین نڑھ کو ہائر سکینڈری کا درجہ اور جن کا باقاعدہ افتتاح بھی ہو گیا ہے اور کلاسیں بھی شروع ہو گیں ہیں ہم اہلیان علاقہ خورشید احمد ستی کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 13 June 2023) It is a great achievement of Khurshid Ahmed Sati to give higher secondary status to Government Boys High School, Narh Maureen Narh, Government Girls High School Narh and also to give high status to Govt Girls Middle School. The higher status of the schools is proof of his love for the region. These views were expressed by the well-known political figure Mujibullah Satti, known as Dr. Muna, Chairman Zakat Committee Inayatullah Satti and Ehsan Satti.
تین روزہ عرس مبارک حضرت باباسید سخی عبد الستار شاہ سرکار لجپال ؒ28،29اور30جون2023کو بسالی شریف محلہ باباسید سخی عبد الستار شاہؒمیں منعقد ہو گا
The three-day Urs Mubarak of Hazrat Babasyed Sakhi Abdul Sattar Shah Sarkar Lajpal will be held on June 28, 29 and 30, 2023 at Baba Syed Sakhi Abdul Sattar Shah, Bisali Sharif Mohalla
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13جون2023) تین روزہ عرس مبارک حضرت باباسید سخی عبد الستار شاہ سرکار لجپال ؒ28،29اور30جون2023 بروز بدھ، جمعرات اور جمعہ کو بسالی شریف محلہ باباسید سخی عبد الستار شاہؒمیں منعقد ہو گا،
عرس مبارک کی تمام تقریبات سجادہ نشیں دربا ر عالیہ سید وقاص حسین شاہ صاحب کی نگرانی میں ہونگیں جبکہ ان کے چشم براہ سید ولات شاہ،سید برکات الحسن شاہ،سید امام علی شاہ گیلانی اور سیدحاکم علی شاہ گیلانی ہونگے عرس مبارک میں بلتر تیب پروگرام کا اہتمام کیا گیا 28جون سب سے پہلے قرآن خوانی بعد میں حمد و نعت ہو گئی بعد نماز عشاء محفل نعت کی ایک بہت محفل کا انعقاد کیا جائے جس میں ملک کے نامور ثناء خواں حافظ تصور عطاری صاحب آف گجرات اور شہزاد حنیف مدنی نبی پاک ﷺ کی پاک بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور فرماہیں گے 29کو مہندی و چراغی ساہیں بابراور عبدالرحمن بابو جبکہ اسی رات کو سپر فور نائٹ شوٹنگ والی بال کا میچ منعقدکیا جائے آخری دن اختتامی محفل میں ملک کے نامور علمائے کرام پروفیسر سید اکمل حسین شاہ، حاجی لیاقت،احسان سیالوی کا خصوصی خطاب ہو گا جبکہ محفل سماع میں ملک کے نامورقوال اختر عطا ء اپنے فن کا مظاہرہ کر یں گے اس موقع پر پوٹھوار اور آزاد کشمیر سمیت قرب و جوار سے عقیدت مند ڈالیوں کا نذارنہ پیش کریں گے اور آخر میں سجادہ نشیں دربا ر عالیہ سید وقاص حسین شاہ صاحب ملک و عوام اور عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا فرماہیں اور آخر میں لنگر غوثیہ تقسیم کیاجائے گا۔
نادرہ آفس کہوٹہ کا اخلاق سے نابلد عملہ اور بد تمیز سیکورٹی گارڈ عوام کے لیے عذاب بن گے
Security guard and Nadra official accused misbehaving towards members of public
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13جون2023) نادرہ آفس کہوٹہ کا اخلاق سے نابلد عملہ اور بد تمیز سیکورٹی گارڈ عوام کے لیے عذاب بن گے، بزرگ مرد و خواتین سے بدتمیزی،بات توں توں میں میں تک پہنچ گئی، خواتین بوڑھے بچے رُل گے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شدید دھوپ میں کئی کئی گھنٹے کھڑے رہنے کے بعد جواب ملتا ہے کہ اب (ٹوکن) بند ہو گے ہیں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا بلڈنگ کے اندر تو لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے مگر بلڈنگ تنگ اور تجارتی مرکز میں ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے نہ پینے کا پانی نہ چھاؤں میں بیٹھنے کی جگہ شہریوں عوام علاقہ نے حکومت اور نادرہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نادرہ بلڈنگ کو کسی کھلی جگہ بڑی بلڈنگ میں شفٹ کیا جائے نادرا میں شناختی کارڈ، ب فارم سے لیکر دستاویزات کی انٹری سمیت تمام شعبوں میں نااہل لوگوں نے قبضہ کررکھا ہے روزانہ دفاتر کے باہر عورتوں، بچوں اور بزرگ شہریوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملتی ہیں جبکہ شہریوں نے وزیرداخلہ سے کرپٹ اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایاہے کہ سیکورٹی گارڈ اور عملہ کے جاننے والے شہریوں کو قطار میں لگے بغیر خدمات فراہم کی جاتی ہیں وہا ں موجود عوام نے نمائندے کو بتایا کہ نادرا میں موجود سٹاف ہمارے مسائل کم کرنے کی بجائے دھتکاردیتا ہے۔ لمبی قطاریں اس بات کا ثبوت ہیں کہ نادرا کے بوڑھے کمپیوٹر اورسست اہلکار ذمے داریاں نبھانے کے قابل نہیں تاہم سہولت صرف اسے ملتی ہے جو”خدمت“کرسکے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ روزانہ کی بنیاد پر سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائرہ لیا جائے جس سے پتہ چل جائے گا کہ دفاتر کے باہر اور اندر کام میں سست رفتاری معمول بن چکی ہے۔ ضعیف اورکمزور شہری تو اپنی شناخت بنوانے کے چکرمیں اپنی صحت کھورہے ہیں۔قطار انتظار معمول بن چکا ہے، اس لئے کرپشن اور سستی میں ملوث اہلکاروں کو صوبے کے دوردراز علاقوں میں ٹرانسفر کیا جائے ایک بزرگ شہری نے کہا کہ اس عمر میں شناختی کارڈ کے حصول میں خوار ہوکر رہ گئے ہیں ہم لائنوں میں کھڑے ہیں اور اہلکاروں کے جاننے والے کسی لائن کے بغیر اندر جاکر اپنے اندراج میں مصروف نظر آتے ہیں عوامی حلقوں نے محکمہ نادرہ کے اعلیٰ حکام اور وزیر داخلہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
یونین کونسل لہڑی تحصیل کہوٹہ میں ایک ہفتے یو فون کی سروس معطل
U-phone service suspended for one week in Union Council Lehri
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13جون2023) یونین کونسل لہڑی تحصیل کہوٹہ میں ایک ہفتے یو فون کی سروس معطل، عوام نے یوفون کی سموں کو (جیز، ٹیلی نار اور زونگ) میں کنورٹ کرانے لگے اہل علاقہ نے متعلقہ کمپنی کے زمہ دران سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے لہڑی میں مقام میں نصب ٹاور (کوڈ نمبر2559)دو ہفتوں سے بند ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامانا ہے معززین علاقہ سابق چیئرمین یوسی لہڑی راجہ ممتاز حسین، صوبیدار میجر پرویز اور دیگر اہلیان علاقہ نے متعلقہ کمپنی کے زمہ دران سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ اس کو فی الفور ٹھیک کرایا جائے تاکہ ہمارا مسلہ حل ہو سکے بصورت دیگر ہم اہلیان علاقہ اس نیک ورک کو خیر آباد کہ دیں گے۔
کہوٹہ کے نواحی علاقہ سے عوام نے بکری چوروں کو پکڑ لیا
Members of public catch goat thieves
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر،13جون2023)— کہوٹہ کے نواحی علاقہ سے عوام نے بکری چوروں کو پکڑ لیا۔ تفصیل کےمطابق کہوٹہ کے نواحی علاقہ سلامبڑ کے قریب موہڑی نزدیک منجیاں گراؤنڈ سے لوگو ں نے بکری چوروں کو پکڑ لیا۔ پکڑے گئے دو ملزمان کا تعلق اڈیالہ روڈپنڈی سے ہے جبکہ ایک ملزم کو تعلق کہوٹہ سے بتا یا جا رہا ہے۔ تینوںملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔