DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Lt. Col. Raja Ehtesham Sattar Janjua has been promoted to the rank of Brigadier under “Direct to Step Up”
لیفٹیننٹ کرنل راجہ احتشام ستار جنجوعہ ''ڈائریکٹ ٹو سٹیپ اپ'' کےتحت بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی پاگئے
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,11،جون,2023)— لیفٹیننٹ کرنل راجہ احتشام ستار جنجوعہ ”ڈائریکٹ ٹو سٹیپ اپ” کےتحت بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی پاگئے۔ ممتاز سینئر قانون دان راجہ ایم ستاراللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے صاحبزادے اور راجہ عمران ستار کے بھائی راجہ احتشام ستار جنجوعہ کی پاک فوج میں شاندار کامیابی اور بریگیڈیئر بننے پر اہلیان کہوٹہ عزیزواقارب، وکلاء، شہریوں میں خوشی کی لہردوڑگئی۔بار ایسوسی ایشن کہوٹہ میں وکلاء نے مٹھائی بھی تقسیم کی۔ تفصیل کے مطابق پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل راجہ احتشام ستار جنجوعہ جو کہ ان دنوں امریکہ میں ”سٹریٹیجک فارن کورس” پر ہیں۔ ”ٹو سٹیپ اپ ” کے تحت ڈائریکٹ بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی پاگئے ہیں۔اس موقع پر ممتاز سینئرقانون دان راجہ ایم ستاراللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور راجہ عمران ستار کو ان کے عزیزواقارب اور دوست احباب، وکلاء برادری نے مبارکباد پیش کی۔ اور اسے علاقہ کے لیئے بڑا اعزاز قرار دیا۔ بریگیڈیئر راجہ احتشام جنجوعہ نے ابتدائی تعلیم کے۔ آر۔ ایل۔ ماڈل سکول کہوٹہ سے حاصل کی۔ زمانہ طالبعلمی کے ساتھ ساتھ آرمی کورسز میں راجہ احتشام ستار جنجوعہ انتہائی لائق اور نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں شمار ہوتے تھے۔ سٹاف کالج اور وار کورسز میں بھی راجہ احتشام ستار جنجوعہ نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ اور ان دنوں ”سٹریٹیجک فارن کورس” پر امریکہ میں مقیم ہیں۔ ان کی شاندار کامیابی کو اہلیان کہوٹہ نے علاقہ کے لیئے بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ راجہ ستار اللہ کی محنت وتربیت رنگ لائی۔کہوٹہ کے شہریوں تاجروں، وکلاء، اساتذہ، علماء اور تمام مکاتب فکر کے معززین علاقہ، سیاسی وسماجی شخصیات نے ڈائریکٹ ٹو سٹیپ اپ پروموشن پر راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ، راجہ عمران ستار اور راجہ احتشام جنجوعہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اور مٹھائی بھی کہوٹہ شہر، کہوٹہ بار،اور تاجران نے تقسیم کی۔
Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 11, June, 2023)- Lt. Col. Raja Ehtisham Sattar Janjua has been promoted to the rank of Brigadier under “Direct to Step Up”. Raja Ehtsham Sattar Janjua became a brigadier in the Pakistan Army and there was a wave of happiness among the people of Kahuta, relatives, lawyers, and citizens. Bar Association Lawyers in Kahuta. According to the details, Lt. Col. Raja Ehtisham Sattar Janjua of the Pakistan Army is currently on a “strategic foreign course” in the United States. Under “Two Step Up”, they have been promoted to the rank of Direct Brigadier. On this occasion, prominent senior jurist Raja M. Sattarullah Advocate Supreme Court, and Raja Imran Sattar were congratulated by their relatives and friends, lawyers community. And called it a great honor for the region. Brigadier Raja Ehtisham Janjua did his primary education at Model School Kahuta. Raja Ehtisham Sattar Janjua was considered one of the most worthy and prominent position holders during the student period as well as in the army courses. Raja Ehtsham Sattar Janjua also showed outstanding performance in Staff College and War Courses. And these days he is living in America on a “Strategic Foreign Course”. The people of Kahuta called his great success a great honor for the region and said that the hard work and training of Raja Sattarullah paid off. Heartfelt congratulations to Raja M. Sattarullah Advocate, Raja Imran Sattar, and Raja Ehtisham Janjua on the two-step up promotion. And sweets were also distributed by Kahuta City, Kahuta bar, and merchants.
کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کا دورہ کہوٹہ۔
Commissioner Rawalpindi Liaquat Chatta visited Kahuta
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,11،جون,2023)— کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کا دورہ کہوٹہ۔ محکمہ مال میں باگس انتقالات،لینڈ مافیا، قبضہ گروپس،بنیادی مراکز صحت تحصیل کہوٹہ اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں سرجن، ڈاکٹروں و سٹاف اور پیرامیڈیکل سٹاف سمیت تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں معیاری ایکسرے مشین کی فراہمی، تحصیل کہوٹہ سر کاری تعلیمی اداروں میں مستقل ہیڈ ماسٹرز کی عرصہ سے تعیناتی نہ ہونے اور سرکاری سکولوں میں چا ر دیواری، اساتذہ کی کمی بلڈنگ سمیت محکمہ مال کہوٹہ کے خلاف شہر ی پھٹ پڑے۔ 15سالوں سے موضع کہوٹہ کا چار سالہ مرتب نہ ہو سکا با اثر مقامی شخصیات کی مداخلت اداروں میں سرکاری افسران، تحصیلدا ر اور پٹواریوں کے تبادلے کہوٹہ شہر بائی پاس کے حوالے سے متاثرین میں تحریری شکایات کمشنر کو پیش کیں۔ کمشنر رراولپنڈی نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے آفس میں بریفنگ کے دوران تحصیل کہوٹہ میں نمبرداری سسٹم فعال نہ ہونے اور محکمہ مال کہوٹہ کے پانچ موضع جات کا چار سالہ مرتب نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو سخت وارننگ دیتے ہوئے تیس جون تک کی ڈیڈ لائن دی اور کہا کہ اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی اور لیت ولعل برداشت نہیں کروں گا۔ تحصیلدار سمیت ذمہ داران کو معطل کر دیا جائے گا۔ کسی سفارشش اور دباؤ کو خاطر میں نہیں لاؤں گا۔ تحصیل آفس کہوٹہ، لینڈ ریکارڈ سنٹر کہوٹہ اور تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال کہوٹہ کے دورہ کے موقع پر صدر دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ عمران ضمیر، سابق چیئرمین زکوۃٰ کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی، صدرمسلم لیگ (ن) لیبر ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ تنویر بنارس نے کمشنر کو بتایا کہ آپ کے دورے کی اطلاع کو اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے خفیہ اور دبائے رکھا۔ کہوٹہ میں محکمہ مال سمیت سرکاری محکموں کا کوئی پر ساں حال نہ ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کو محکمہ مال کہوٹہ میں بوگس انتقالات اور غیر قانونی ادراجات ٹمپرنگ سمیت لینڈ مافیا قبضہ گروپ بارے تحریری ثبوت دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہے۔ ملزمان کےخلاف میرٹ پر کاروائی کرکے اصل مالکان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ جبکہ محکمہ مال کی جمع بندیوں میں بوگس اندراجات خارج کر کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ کے دورہ کے موقع پر شہریوں اور مریضوں نے ایم ایس ڈاکٹر ظہیر نظیر،ڈاکٹروں، سٹاف او ر نرسز کی تعریف کی اور کہا کہ فرض شناس اور محنتی عملہ ہے۔ کمشنر نے زنانہ و مردانہ وارڈوں سمیت اوپی ڈی کا دورہ کیا اور ہر مریض کے پاس جا کر خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ ہسپتا ل عملہ کی کارکردگی بارے پوچھا۔ اس موقع پر سٹاف پروٹوکول آفیسر کمشنر راولپنڈی علی نصیر امینی، سی او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر اعجاز، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان، ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ ڈاکٹر عمر، چیف میونسپل آفیسر کامران خان، تحصیلدار کہوٹہ ملک سعید، ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ظہیر نظیر بھی ہمراہ تھے جبکہ صدر دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ عمران ضمیر، سابق چیئرمین زکوۃٰ کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی، صدرمسلم لیگ (ن) لیبر ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ تنویر بنارس نے ہسپتا ل میں معیاری ایکسرے مشین، سرجن، ڈاکٹرو ن اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔ کہوٹہ کے شہری راجہ عبدالقدیر اور نائب صدر جنجوعہ فیڈریشن راجہ خالد عزاز نے کمشنر راولپنڈی کو مسائل بارے آگاہ کیا۔ راجہ عبدالقدیر نے کمشنر کو بتایا کہ ہم یتیم بہن بھائی عدالتی فیصلہ آنے کے باوجود اپنے 17کنال کی جدی زمین سے محروم ہیں۔ با ر بار کمشنر آفس اور کہوٹہ میں محکمہ مال اور اے سی آفس کے چکر لگا لگا کر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ ہم یتیم بہن بھائیوں کو عدالتی فیصلہ کے مطابق ہمارا حق دیا جائے جس پر کمشنر نے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے راجہ عبدالقدیر اور متاثرین کو آئندہ بروز منگل اپنے آفس راولپنڈی طلب کر لیا۔ صحافی ساجد جنجوعہ نے محکمہ صحت کی نا اہلی عد م توجہ پر کمشنر راولپنڈی کو بتایا کہ کہوٹہ شہر میں غیر قانونی پرائیویٹ کلینک، عطائی ڈاکٹر،شریف
اور سادہ لوح مریضوں نہ صرف لوٹ رہے ہیں بلکہ مریضوں میں غیر تربیت یافتہ افراد معالج بن کر موت بانٹ رہے ہیں۔
یونین کونسل نڑھ میں دو ہائر سیکنڈری سکولز بوائز و گرلز سمیت ایک ہائی سکول کا افتتاح
Inauguration of a high school including two higher secondary schools for boys and girls in Union Council Narh
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,11،جون,2023)— کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ نے تحصیل کہوٹی کی یونین کونسل نڑھ میں دو ہائر سیکنڈری سکولز بوائز و گرلز سمیت ایک ہائی سکول کا افتتاح کیا۔ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرے ترقی نہیں کر سکتا۔کمشنر نے اس موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نڑھ اور گرنمنٹ گرلز ہائی سکول نڑھ کو ہائر سکنڈر ی کادرجہ دینے جبکہ گورنمنٹ ایلیمنڑی سکول اوریک کو اپ گریڈ کرکے مڈل سے ہائی کا درجہ دے کر افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران، مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز پرفیسر شیر احمد ستی، رہنما تحریک انصاف و سابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ خورشید ستی، افتخار ستی، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر راضوان اور دیگر بڑی تعداد میں طلبا ء و طالبات، اساتذہ والدین اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔