کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،جون)— ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی نے کلر سیداں اور گردونواح میں نجی تعلیمی اداروں کو فائنل نوٹس جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر 10جون تک تمام تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں نہ دی گئیں تو بغیر کسی نوٹس کے انہیں سربمہر کر دیا جائے گا۔انہوں نے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کو جاری مراسلے میں سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم کی واضح ہدایت کے باوجود کلر سیداں میں بیشتر نجی تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں جو حکومت پنجاب اور صوبائی محکمہ تعلیم کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔انہوں نے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کو متنبہ کیا کہ وہ آج بروز ہفتہ اپنے تعلیمی اداروں کو 21اگست 2023 تک بند کر دیں اور اگر 12جون کو کوئی تعلیمی ادارہ کھلا پایا گیا تو اس سکول کو نہ صرف سر بمہر کر دیا جائے گا بلکہ اس ادارے کا ای لائسنس منسوخ کر تے ہوئے سکول کے سربراہ اور مالک کو جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram Ul Haq Qureshi, June 8) –– Deputy District Education Officer of Kallar Syedan, Dawood Akhtar Kiyani, has issued final notices to private educational institutions in Kallar Syedan. He clearly stated that if summer vacations are not given to sub-education children in all educational institutions by June 10, they will be sealed without any further notice. In the issued letters to private educational institution owners, he expressed strong dismay and anger, stating that despite clear instructions from the Provincial Education Department, a majority of private educational institutions in Kallar Syedan are still open, which is a blatant violation of the Punjab government and Provincial Education Department’s orders. He warned the owners of private educational institutions to close their institutions by Saturday and reminded them that if any educational institution is found open on June 12, not only will it be sealed immediately, but the school’s license will also be revoked, and the head and owner of the institution will face legal consequences.
مسلم لیگ ن ایم سی کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب
A function organized in honor of the newly elected office bearers of Muslim League N MC
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،جون)—مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ پی پی 7 شیخ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ملکی وحدت سالمیت اور معاشی ترقی کے لیئے ملک میں سیاسی استحکام ناگزیر ہے عمران خان کی مسلسل احتجاجی سیاست نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماسٹر محمد شفیق بھٹی کی جانب سے مسلم لیگ ن ایم سی کے نومنتخب عہدیداران شاہد جمیل عباسی،شیخ ندیم احمد،تنویر اختر شیرازی،شیخ توقیر احمد،سردار محمد تاج،شیخ عظیم اکرم،صوبیدار غلام ربانی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان سنسر بورڈ کے رکن محمد ظریف نے کہا کہ عمران خان کو آج جن حالات کا سامنا ہے وہ سب ان کے غرور تکبر اور مخالفین کو شدید انتقام کا نشانے کے بعد مکافات عمل ہے۔ نو اور دس مئی کے واقعات جتنے ہولناک تھے ان کے نتائج اس سے بھی ذیادہ خوفناک نکلیں گے کوئی بھی ریاست اس طرز کی بغاوت کی اجازت نہیں دیتی۔مسلم لیگ سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔پی ٹی آئی کو اس بار بیساکھیوں کی سہولت حاصل نہ ہو گی تقریب سے تنویر ناز بھٹی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
چوآخالصہ کی نواحی بستی موہڑہ ہیراں کے چوہدری مغفور انتقال کر گئے
Ch Maghfoor of Morra Heeran Choa Khalsa passed away
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,10،جون)—چوآخالصہ کی نواحی بستی موہڑہ ہیراں کے چوہدری مغفور انتقال کر گئے نماز جنازہ میں سیاسی سماجی حلقوں اساتذہ اور معززین علاقہ نے شرکت کی،مرحوم منصور حسین اور فاروق کے بھائی تھے بھرپور زندگی گزاری بیشتر وقت چوآخالصہ شہر میں مقیم رہے یہ عرصہ دراز سے طبیعت کی خرابی کا شکار تھے