DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Fatal collision between two trucks on Kallar bypass, one motorcyclist killed, two seriously injured

کلرسیداں بائی پاس پر دس ٹرکوں میں خوفناک تصادم ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق دو شدید زخمی

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,09،جون)—کلرسیداں بائی پاس پر دس ٹرکوں میں خوفناک تصادم ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق دو شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ صبح پرنے سات بجے پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ایک ٹرک ماربل لے کر کلرسیداں آ رھا تھا وہ پل پر پہنچا تو اس کا زیریں حصہ اس سے الگ ہو گیا اور وہ بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد پل کی دیواروں سے جا ٹکرایا اس دوران نواحی گاؤں سروہا کے فضل الرحمان اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر کہیں جا رہے تھے کہ ان کا موٹرسائیکل بے قابو ہو کر دوسرے ٹرک کے نیچے جا گھسا جس سے فضل الرحمان ٹرک کے نچلے حصے میں پھنس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے دیگر دو ساتھیوں واصف علی،شعبان علی ساکنان سروہا کو زخمی حالت میں راولپنڈی منتقل کردیا گیا ریسکیو 1122 کلرسیداں جا? وقوعہ پر بروقت پہنچے اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل کیا ادہر حادثے میں جاں بحق فضل الرحمان کو کلرسیداں کے قریب سروہا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Kalar Syedan,Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, June 9: A horrifying collision involving two trucks on Kallar Syedan bypass resulted in the tragic death of a motorcyclist and left two others critically injured. The accident occurred Thursday morning at around 7:00 AM.

According to details, one truck carrying marbles was heading towards Kallar Syedan when its lower part detached as it reached the bridge, Losing control, it collided with an approaching truck from the opposite direction and crashed into the walls of the bridge. During this chaos, Fazal Rahman, a resident of the nearby village Saroha, was riding his motorcycle along with his two companions.

Fazal Rahman’s motorcycle spun out of control and got wedged under the second truck, leading to his fatal injuries. His companions, Waseem Ali and Shaban Ali, residents of Saroha, sustained injuries and were immediately transported to Rawalpindi in critical condition. The Rescue 1122 team reached the scene promptly and shifted the injured to the District Headquarters Hospital in Kallar Syedan for medical treatment.

The lifeless body of Fazal Rahman was entrusted to the people of Kallar Syedan near Saroha, where he was laid to rest.

اسسٹنٹ منیجر راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کلر سیداں نے اپنے ملازمین پر دوکانداروں سے بھیک مانگنے پر پابندی عائد کردی

Assistant Manager Rawalpindi Waste Management Company Kallar Syedan has banned his employees from begging from shopkeepers

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,09،جون)—اسسٹنٹ منیجر راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کلر سیداں نے اپنے ملازمین پر دوکانداروں سے بھیک مانگنے پر پابندی عائد کردی انہوں نے ایک ارڈر میں شہریوں اور دوکانداروں سے کہا ہے کہ وہ آر ڈبلیو ایم سی کے کسی بھی اہلکار کو ہر گز پیسے نہ دیں بلکہ پیسوں کا تقاضا کرنے والے کی نشان دہی کی جائے یاد رہے کہ آر ڈبلیو ایم سی کلرسیداں کے اہلکار باوردی ہر جمعرات ہر دوکان سے بیس سے پچاس روپے وصول کرکے اپنی ماہانہ تنخواہ اے بھی ذیادہ رقم جمع کر لیتے تھے مقامی حلقوں نے اہلکاروں کی جانب سے نقدی کی وصولی پر پابندی کا زبردست خیرمقدم کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل راولپنڈی میں نشستوں کا تعین کردیا

“Election Commission Determines Seat Allocations for Rawalpindi District Council”

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,09،جون)—الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل راولپنڈی میں نشستوں کا تعین کردیا ہے جس کے مطابق ایک چیئرمین ضلع کونسل،دو وائس چیئرمین،جنرل کونسلر 36 اقلیتی 2 خواتین 9 کسان کارکن 6 یوتھ 3 تاجر 2 معذور 2 ہوں گے کل کونسلر کی تعداد 60 ہو گی۔ضلع کونسل چکوال،وزیر اباد،تلہ گنگ اور مری میں ایک ایک چیئرمین ضلع کونسل دو وائس چیئرمین کے علاؤہ جنرل کونسلر 30 اقلیتی 2 خواتین 8 کسان 5 یوتھ 3 کسان 1 اور معذور کی 1 نشست ہو گی جبکہ راولپنڈی میٹرو پولیٹن چیئرمین ایک،وائس چیئرمین 2 جنرل کونسلر 36 اقلیتی 2 خواتین 9 کسان 6 یوتھ 3 تاجر 2 معذور 2 پر مشتمل ہو گی۔

پولیس نے گاؤں بناہل میں 20 سالہ مقتول ضیام اسد کے قتل میں نامزد ملزم توصیف کو گرفتار کر لیا

The police arrested Tauseef, the named accused in the murder of deceased Ziam Asad in Banahl village

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,09،جون)—کلر سیداں پولیس نے گاؤں بناہل میں 20 سالہ مقتول ضیام اسد کے قتل میں نامزد ملزم توصیف کو گرفتار کر لیا دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔واقعہ کا مقدمہ 02 روز قبل مقتول قیام اسد کے والد کی مدعیت میں تھانہ کلر سیداں میں درج کیا گیا تھا،ایس ایچ او ملک عمر اعوان نے بتایا کہ ملزم کو شک تھا کہ مقتول کے اس کی بہن کے ساتھ مراسم ہیں،واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو قرارو اقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

پولیس نے کلرسیداں روڈ اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا

The police conducted a search operation in and around Kallar Syedan Road

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,09،جون)— روات پولیس نے کلرسیداں روڈ اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں ضلعی پولیس سمیت لیڈیز پولیس اور دیگر قانونی نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی سرچ آپریشن کے دوران 70 گھر اور 135 افراد کو چیک کر کے کوائف کا اندراج کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button