Kallar Syedan: “Grant of 1.78 Million Rupees Issued for Construction of a 3-Km Road from Shah Bagh Nothia Chowk to Chapri “
شاہ باغ نوتھیہ چوک تا چھپری کو ساڑھے تین کلومیٹر روڈ کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کی گرانٹ جاری
Ikram Ul Haq QureshiJune 7, 2023
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,08،جون)—سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کاوشوں سے شاہ باغ نوتھیہ چوک تا چھپری اکو ساڑھے تین کلومیٹر روڈ کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی گئی جس پر کام کا آغاز ہو گیا ہے۔پی ٹی آئی کے دور میں شاہ باغ تا نوتھیہ روڈ کی تعمیر کا آغاز کیا گیا تھا مگر حکومت ختم ہونے کے بعد سڑک کے اس حصے کا کام ادھورا رہ گیا تھا۔ یونین کونسل غز ن آباد کے سابق وائس چیئرمین اور فوکل پرسن ظفر عباس مغل نے سڑک کے تعمیراتی کام کا افتتاح کرتے ہوئے روڈ کی تعمیر کے دوران چیک اینڈ بیلنس کو یقینی بنانے کیلئے چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ ادھر کنٹریکٹر ہائی وے قمر عباسی نے بتایا کہ پرانے ورک آرڈر کو ری شیڈول کر کے اس کے تعمیر کے کام کو بحال کیا گیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram Ul Haq Qureshi, June 8) – Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi’s efforts have led to the allocation of a grant of 1.78 million rupees for the construction of a 3-kilometer road from Shah Bagh Nothia Chowk to Chapri. The work has commenced on the project. During the PTI’s tenure, the construction of Shah Bagh to Nothia Road was initiated but remained incomplete after the government’s term ended. Former Vice Chairman and Focal Person of Union Council Ghaznabad, Zaffar Abbas Mughal, inaugurated the construction work of the road, forming a four-member committee to ensure quality control during the construction phase. Contractor Highway Qamar Abbasi mentioned that the previous work order has been rescheduled, reviving the construction work of the road.
یوٹیلٹی سٹور پر سبسڈائز آٹے کے یکمشت چار تھیلے لینے پر جھگڑا،پٹھان نے یوٹیلٹی سٹور کے اہلکار کو زخمی کر دیا
“Altercation at Utility Store Over Purchase of Subsidized Flour Bags, Pathan Injures Utility Store Staff”
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,08،جون)— کلر سیداں میں قائم یوٹیلٹی سٹور پر سبسڈائز آٹے کے یکمشت چار تھیلے لینے پر جھگڑا،پٹھان نے یوٹیلٹی سٹور کے اہلکار کو زخمی کر دیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں منتقل کر دیا گیا۔ پنڈی روڈ پر واقع یوٹیلٹی اسٹور پر ایک پٹھان نے ڈیوٹی پر موجود اہلکار صغیر بھٹی سے سبسدائزد آٹے کے دو تھیلے لینے کے بعد مزید دو تھیلے لینے پر اصرار کیا جس پر اسے بتایا گیا کہ وہ ایک ماہ میں صرف دو تھیلے ہی خرید سکتا ہے جس پر وہ مشتعل ہو گیا اور اس نے ہوٹیلیٹی سٹور کے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور اس جا گلا کر اس کی سانس بند کر دی جسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ یوٹیلٹی سٹور کے ملازمین نے ملزم کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔
دوست کی نمازجنازہ میں شرکت کے لیئے جانے والا شخص بھی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا
A person who was going to attend a friend’s funeral also died of a heart attack
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,08،جون)—دوست کی نمازجنازہ میں شرکت کے لیئے جانے والا شخص بھی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔چوکپنڈوڑی کے نواحی گاؤں کے رہائشی صوبیدار اختر کا گزشتہ رات انتقال ہو گیا۔مرحوم کے گہرے دوست حاجی غلام مصطفی دوست کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیئے پہنچے ہی تھے کہ یہ خود بھی حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے ایک دوست کا جنازہ دن 11 بجے دوسرے کا شام 6 بجے ادا کیا گیا۔
ڈرائیونگ لائسنس کو مزید آسان بناتے ہوئے خدمت مرکز کو فعال کر دیا گیا
Khidmat Marakaz was enabled making driving license more convenient
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,08،جون)—آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کے کلرسیداں میں خدمت مرکز سے ڈرائیونگ لائسنس کو مزید آسان بناتے ہوئے خدمت مرکز کو فعال کر دیا گیا ہے۔سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ڈی ایس پی ٹریفک رورل سرکل ملک اظہر اور انچارج کلرسیداں قاضی سعید رسول نے کلرسیداں خدمت مرکز کی اہمیت و افادیت سے عوام آگاہی مہم کے سلسلے میں چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران خان،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز سے ملاقات کرکے انہیں بتایا کہ کلرسیداں خدمت مرکز جدت کے ساتھ فعال کردیا گیا تمام موٹرسائیکل سوار اور گاڑیاں چلانے کے خواہشمند کلرسیداں خدمت مرکز سے رجوع کرکے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں محکمہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت کلرسیداں کے شہریوں کو مقامی سطح پر مہیا کردی ہے اود ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اب مزید آسان بنا دیا گیا اور اب دوسرے صوبے یا اضلاع کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔