DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta:Pakistan Taekwondo Federation and Aram Model School and College Kahuta jointly organized the grand opening ceremony of the largest World Taekwondo program

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن اور ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ کے باہمی اشتراک سے کہوٹہ کی تاریخ کے سب سے بڑے ورلڈ تائیکوانڈو پروگرام کی شاندار افتتاحی تقریب

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 6جون2023)
اہلیان کہوٹہ و کلرسیداں کے طلباء و طالبات کیلیئے کرنل وسیم جنجوعہ اور مسز ارم سکندر کا انقلابی اقدام۔نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن اور ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ کے باہمی اشتراک سے کہوٹہ کی تاریخ کے سب سے بڑے ورلڈ تائیکوانڈو پروگرام کی شاندار افتتاحی تقریب سابق چیف سلیکٹر PCB محمد وسیم، ہر سرکاری و نجی ادارے کے افسران و اہلکاران، سیاسی سماجی مذہبی شخصیات وکلاء صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کھلاڑیوں نے اپنے فن کے جوہر دیکھا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی کہوٹہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں کرنل وسیم جنجوعہ صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن، تفصیلات کے مطابق پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن اور ارم ماڈل سیکنڈری سکول اینڈ کالج کہوٹہ کے باہمی اشتراک سے کہوٹہ کی تاریخ کے سب سے بڑا پروگرام ورلڈ تائیکوانڈو کئیر پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا پروگرام کہوٹہ سے 300 کے قریب 5 سال سے 16 سال تک کے بچوں نے حصہ لیا جبکہ نیشنل اور انٹرنیشنل لیول کے کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ناظرین کو لطف اندوز کیا تقریب میں سابق چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ محمد وسیم، راجہ محمد ستار اللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ۔ممتاز قانون دان راجہ سعید ایڈووکیٹ۔ممبر گورننگ باڈی نیشنل پریس کلب، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج پروفیسرمحمد شبیر راجہ، چئیرمین غلام ربانی قریشی ویلفیئر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی، صدر کہوٹہ بار عقیل حیدری ایڈووکیٹ، صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ سردار عمران۔ جنرل سیکرٹری بار راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ، نائب صدر راجہ عمران، جوائنٹ سیکریٹری راجہ ندیم راوف، ماجد غازی ایڈووکیٹ۔مولانا ندیم سہرانی۔صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، ایم ایس ڈاکٹر ظہیر، سابق چئیرمین کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم،سابق چئیرمین دکھالی راجہ شوکت،راجہ رفاقت جنجوعہ۔ صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،پرنسپل مہنساء کالج سید علی رضاء۔پرنسپل شاہین کالج۔پرنسپل خداد سکول راجہ فیصل۔ چئیرمین زکواۃ کمیٹی عنایت اللہ ستی، ممبران بار کہوٹہ۔ عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ، مظہر بھٹی ایڈووکیٹ، راجہ انتخاب عالم،کیپٹن راجہ الطاف حسین،چوہدری نسیم الدین اہڈووکیٹ، چوہدری مسعود الرحمن ایڈووکیٹ، راجہ احسان سعید ایڈووکیٹ، ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ، ڈی ایس پی کہوٹہ،ایس ایچ او کہوٹہ، راجہ رفاقت جنجوعہ،سابق بلدیاتی نمائندگان و دیگر سیاسی سماجی مذہبی شخصیات وکلاء صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سابق چیف سلیکٹر PCB محمد وسیم نے کرنل وسیم جنجوعہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پوٹھوہار اور بالخصوص کہوٹہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں شاندار تقریب پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں جبکہ پرنسپل گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج پروفیسر شبیر راجہ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ بچوں کے ہنر کو دیکھ کر محسوس ہوا کہ غزہ ہند کے مجاہدین ہیں انھوں نے بھی پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کو خوب سراہا جبکہ آخر میں صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم جنجوعہ نے دوران خطاب کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ایٹمی تحصیل کہوٹہ میں ایسے ہیرے ہیں جسکو تراشا جائے تو دنیا میں لوہا منوائیں گے بس سہولیات کا فقدان ہے جسکو پورا کرونگا اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے انکی صلاحیتوں کو نکھاریں گے کلر سیداں اور کہوٹہ کی دیگر یویسز میں بھی پروگرام ترتیب دیں گے انھوں نے آئے تمام مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس موقع پر ارم ماڈل سیکنڈری سکول اینڈ کالج کہوٹہ کی پرنسپل میڈم ارم سکندر کی تعلیمی سماجی اور کھیلوں کے حوالے سے خدمات کو بھی سراہا گیا آخر میں کامیاب بچوں کو انعامات دیے گے جبکہ مہمانانِ گرامی کو بھی خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua,6 June 2023) “Revolutionary Initiative by Colonel Wasim Janjua and Ms. Arm Sikandar for Students of Kahuta and Kallar Syedan: Promoting Sports and Creating Job Opportunities”

Kahuta witnessed a historic event with the grand inauguration of the largest Taekwondo program in its history, a collaborative effort between the Pakistan Taekwondo Federation and Aram Model School and College. The event saw the participation of the former Chief Selector of PCB, Muhammad Wasim, along with numerous government officials, private organization representatives, social, religious, and political figures, lawyers, and journalists.

The program aims not only to foster sports development but also to create employment opportunities, providing a brighter future for the students of Kahuta and Kallar Syedan. This groundbreaking initiative by Colonel Wasim Janjua and Ms.  Sikandar is set to bring about a positive transformation in the region.

اہلیان کہوٹہ کے لیے گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ میں دیگر کلاسز کے ساتھ ساتھ 5 مضامین میں بی ایس کا اجراء

“Implementation of BS Programs in 5 Subjects Alongside Other Classes at Government Graduate College Kahuta for Kahuta Students”

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 6جون2023)
اہلیان کہوٹہ کے لیے گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ میں دیگر کلاسز کے ساتھ ساتھ 5 مضامین میں بی ایس کا اجراء کہوٹہ کے لیے انقلابی قدم تحریک کہوٹین یوتھ کے وفد اور صدر پنجاب ٹیچرز یونین کہوٹہ راجہ اشراق کی پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ پروفیسر شبیر راجہ و دیگر سے ملاقات کالج میں سہولیات متعلق دیگر امور پر گفتگو تفصیلات کے مطابق تحریک کہوٹہ یوتھ کے وفد امیر راجہ ناصر، شعبہ تعلیم کے صدر سفیر سیفی، فیصل ندیم ستی، فرحان فارس، صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع کہوٹہ راجہ اشراق کی گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کے پرنسپل پروفیسر شبیر راجہ سے ملاقات اس موقع پر پروفیسر آصف کھٹڑ، پروفیسر صاحبزادہ عبدالصبور سیفی، پروفیسر حبیب گوہر، پروفیسر ڈاکٹر عابد سے ملاقات بی ایس مضامین میں جاری داخلوں سمیت کالج میں سہولیات و دیگر موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ پروفیسر شبیر راجہ نے کالج کے متعلق بریفنگ دی اور کہا کہ بی ایس مضامین انقلابی قدم ہے ادارہ میں بہترین سٹاف اور تمام سہولیات ہیں بجائے لاکھوں روپے لگا کر نجی اداروں اور راولپنڈی اسلام آباد خانے کے سرکاری اداروں کو آباد کریں سہولیات سے مستفید ہوں اس موقع پر راجہ اشراق، راجہ ناصر اور سیفیر سیفی و دیگر نے کہا کہ اہلیان کہوٹہ کیلئے گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ جیسا عظیم تعلیمی و تربیتی کالج کسی نعمت سے کم نہیں، جہاں باقی کلاسزز کے ساتھ ساتھ 5 مختلف کیٹیگریز میں BS کرایا جا رہا ہے۔ محنتی قابل اساتذہ، جدید سہولیات سے آراستہ شاندار عمارت، وسیع و عریض میدان، نایاب تاریخی اور جدید علوم کے خزانوں پر مشتمل لائبریری، سہولیات سے آراستہ الگ الگ شعبہ جات کی لیبارٹری، جدید سہولیات سے آراستہ کمپیوٹر لیب جیسی بہت سی ضروری اور بنیادی سہولیات سے آراستہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ۔پی ایچ ڈی، ایم فل، ڈاکٹرز اور ماسٹر ڈگری ہولڈر شہرت کے حامل معزز پروفیسر پر مشتمل فیکلٹی۔ یہ مادر علمی بلاشبہ خطے کے لیے روشن نوید ہے پروفیسر شبیر راجہ نے عوام علاقہ سے اپیل کی کے زیادہ سے زیادہ داخلے لیں تا کہ مزید مضامین کا اضافہ کیا جا سکے اور آپکو بہترین تعلیمی سہولیات مہیا کی جا سکیں

Show More

Related Articles

Back to top button