DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Unique fight, 42 people including 12 women attacked three people with sticks, iron rods and stones along with firearms.

کلر سیداں :انوکھی لڑائی،12 خواتین سمیت 42 کے قریب افراد کی جانب سے آتشیں اسلحہ سمیت ڈنڈوں، آہنی راڈوں اورپتھراؤ سے تین افراد پر حملہ

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،جون,2023)— کلر سیداں کے قریب انوکھی لڑائی،12 خواتین سمیت 42 کے قریب افراد کی جانب سے آتشیں اسلحہ سمیت ڈنڈوں، آہنی راڈوں اورپتھراؤ سے تین افراد پر حملہ کرنے کے باوجود کوئی بھی شخص زخمی ہوا نہ ہی کسی نے ایم ایل سی کٹوائی تا ہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اسد اقبال سکنہ انچھوہا نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ گاڑی میں اپنے آبائی گاؤں آ رہا تھا اور جب ہم گلی میں پہنچے تو اچانک 10/12 خواتین جو کہ مسلح ہائے ڈنڈا تھیں نے ہمارا راستہ روک لیا اور گالم گلوچ شروع کر دی اور گلی میں رکاوٹیں رکھ کر ہماری گاڑی کا راستہ بند کر دیا۔اسی دوران 20کے قریب نامزد جبکہ 12 نامعلوم افراد جن کے پاس، پسٹل،کلاشنکوف،آہنی راڈ،ڈنڈے اورسریے تھے موقع پر آ گئے۔کچھ افراد مکانوں کی چھتوں پر چڑھ گئے اور کچھ نے چاروں طرف سے ہمیں گھیر لیا اور ہماری گاڑی پر پتھراؤشروع کر دیا جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور گاڑی میں موجود 15 لاکھ روپے کی نقدی چرا لی۔مدعی کے مطابق تمام مسلح افراد ہم پر سیدھی فائرنگ بھی کرتے رہے۔وجہ عنادزمین کا تنازعہ ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 05, June 2023)- In a strange fight near Kallar Syedan, around 42 people, including 12 women, attacked three people with sticks, iron rods, and stones along with firearms. However, no one was injured nor did anyone cut the MLC, so the police registered a case and started an investigation. Asad Iqbal of Anchoa told the police that I was coming to my native village in a car along with my other relatives and when we reached the street, suddenly 10/12 women who were armed with sticks blocked our way and started shouting abuse and blocked the way of our car by placing obstacles in the street. Meanwhile, about 20 named and 12 unknown people who had pistols, Kalashnikovs, iron rods, sticks and saws confronted us. Some people were on the roofs of houses. and some of them surrounded us from all sides and started pelting stones on our vehicle, causing serious damage to the vehicle and stealing cash of Rs.15 lakh from the vehicle. According to the plaintiff, all the armed men also fired directly at us. The reason is the land dispute.

ٹرانسپورٹ کے کاروبار پر مافیاز کا راج

Mafia rule in transport business in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،جون,2023)—کلرسیداں میں ٹرانسپورٹ کے کاروبار پر مافیاز کا راج،ڈیزل کے نرخوں میں 35 روپے اور پٹرول کے نرخوں میں 22 روپے کی کمی کے باوجود مسافر گاڑیوں میں کرائے کم نہ ہوسکے۔ سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی اور کلرسیداں میں سٹی ٹریفک پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام۔اگر ان لوگوں کا ٹرانسپورٹ مافیا سے مک مکا نہیں تو پھر مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ نیازی کی کوشش کے باوجود کم کیوں نہ ہو سکے۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کا دفتر آج تک پنڈی کلر روڈ پر اپنے مقرر کردہ کرایوں پر عملدرآمد نہ کر سکا یہاں پر ٹرانسپورٹر از خود کرایوں کا تعین کرتے ہیں سٹی ٹریفک وارڈنز اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا عملہ بھی اسی کرایے کو تسلیم کرتا ہے ایک تو کرایے کم نہ ہوسکے دوسرا کرایے بھی دیگر علاقوں اود اضلاع کی نسبت بہت زیادہ وصول کیئے جا رہے ہیں۔کلرسیداں سے راولپنڈی منڈی موڑ کا کرایہ ساڑھے تین سو روپے لیا جاتا ہے جو راولپنڈی سے صوابی اور حضرو سے بھی زیادہ ہے۔ کلر سیداں سے چوکپنڈوری 8 کلومیٹر کا کرایہ چالیس روپے،کلرسیداں سے چوآخالصہ 8 کلومیٹر کا کرایہ 100 روپے،کلر سے دوبیرن بارہ کلومیٹر کا کرایہ 100 روپے لیا جاتا ہے۔کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی جانے والی کوسٹر ضلع کچہری کا کرایہ 150 اور ٹویوٹا ویگن سروس والے 200 روپے وصول کرتے ہیں۔ کلر سے روات کوسٹر سروس کا کرایہ 80 روپے ہے تو ٹویوٹا ویگن سروس 90 روپے وصول کرتی ہے مگر کلرسیداں میں تعنیات ٹریفک وارڈنز کی فوج ظفر موج اس کھلی قانونی شکنی پر آنکھیں چراتی دکھائی دیتی ہے۔اگر ان کا مسافر گاڑیوں سے مک مکا نہیں تو پھر یہ کرایوں میں بے تحاشہ اضافے کا نوٹس کیوں نہیں لیتے؟یہ محض تماشائی کا کردار کیوں ادا کرتے ہیں۔سی ٹی او راولپنڈی انتہائی محنتی افسر ہیں وہ کلر میں تعنیات ٹریفک وارڈنز کا قبلہ درست کریں اور بے تحاشہ من مانے کرایوں کا نوٹس لیں۔

کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیان چلنے والی اے سی کوسٹرز کرایہ اے سی کا وصول کرتی ہیں مگر اے سی نہیں چلائے جاتے

AC coasters running between Kallar Syedan and Raja bazar Rawalpindi charge AC fares but are not AC driven

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،جون,2023)—کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیان چلنے والی اے سی کوسٹرز کرایہ اے سی کا وصول کرتی ہیں مگر اے سی نہیں چلائے جاتے شہری صورتحال پر سراپا احتجاج ہیں۔گزشتہ روز راولپنڈی سے کلرسیداں آنے والی اے سی کوسٹر Ris 1511 کا اے سی مکمل بند تھا دونوں اطراف کے شیشے کھلے ہوئے تھے مسافروں نے احتجاج کیا تو ڈرائیور کنڈکٹر دونوں نے طوفان بدتمیزی برپا کردیا اور کہا کہ ہمیں مالکان نے منع کر رکھا ہے کہ چالان بے شک روز ہو کوئی مسئلہ نہیں مگر اے سی ہر گز نہیں چلانا ہم اوور لوڈنگ کرتے ہیں کرتے رہیں گے چالان سے نہیں ڈرتے جس نے جو کرنا ہے کر لے۔مسافروں نے سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی سے مذکورہ گاڑی اور اس کے عملے کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے ہزاروں سرکاری ملازمین کو مختلف گریڈوں میں اپگریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری

The Punjab government has issued notification of upgradation in various grades to thousands of government employees across the province

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،جون,2023)—پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے ہزاروں سرکاری ملازمین کو مختلف گریڈوں میں اپگریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس سے صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے تمام ہائی مدارس میں موجود لیبارٹری اٹینڈنٹس کو گریڈ 1 سے گریڈ 5 میں،فشریز واچر کو گریڈ 1 سے گریڈ 9،ٹیوب ویل مکینک،پمپ مکینک،ٹیوب ویل آپریٹرز لفٹ پمپ آپریٹر کو گریڈ 3 سے گریڈ 7،لیبارٹری اسسٹنٹ کو گریڈ 5 سے گریڈ 9 اور فشریز سپروائزر، لیب سپروائزر کو گریڈ 6 سے گریڈ 11 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

صاحبزاہ چن پیر کے سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات 5 جون کو وصلہ شریف میں منعقد ہو رہی ہیں

The two-day celebrations of Sahibzah Chan Peer’s annual Urs are being held on June 5 in Wasla Sharif

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،جون,2023)—بانبڑیاں والی سرکار کے مولوی فضل دین قادری،صاحبزادہ عبدالکریم،صاحبزاہ چن پیر کے سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات 5 جون کو وصلہ شریف میں منعقد ہو رہی ہیں پانچ جون کو دربار شریف کا غسل دیا جائے گا اور ڈالیاں آئیں گی۔شب دس بجے محفل شعر خوانی ہو گی جس میں قاضی فرید اور راجہ رضوان شرکت کریں گے۔6 جون کو رسم مہندی اور محفل سماع ہو گی جس میں ظفر اقبال وزیر آباد اور غلام عباس گجرات شرکت کریں گے۔

پولیس نے ملزم جاوید اقبال سے پستول برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا

The police recovered the pistol from the accused Javed Iqbal and arrested him

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،جون,2023)—کلر سیداں پولیس نے معمول کی گشت کے دوران ملزم جاوید اقبال سکنہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر سے پستول 9 ایم ایک 18 ضرب روند زندہ 30 بور برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button