DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Representatives should be the voice of oppressed people, Aziz Alvi

نمائندگان مظلوم و بیکس لوگوں کی آواز بنیں,عزیز علوی

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,04،جون۔)—روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر عزیز علوی نے کہا ہے کہ روزنامہ نوائے وقت کاروباری ادارہ نہیں یہ پراپرٹی سمیت کوئی دوسرا بزنس نہیں کرتا نوائے وقت نظریہ اسلام و پاکستان کا پاسبان ہے قیام پاکستان کے مقاصد کی نگہبانی اور کشمیریوں سے اظہار یک جہتی ہماری ریڈ لائن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اظہر لطیف،راجہ محمد حنیف بھی موجود تھے۔ٹیکسلا سے بزرگ صحافی قاری ولی الرحمان،فتح جنگ سے عدیل افضل خان،چکوال سے ملک محمد شفیق،کلرسیداں سے اکرام الحق قریشی،گوجرخان سے عامر وزیر ملک،کہوٹہ سے سعید افضل چوہان،کوہالہ سے نوید اکرم عباسی،چک بیلی خان سے آصف رسول قادری،بھارہ کہو سے پروفیسر وقار عباسی،بوچھال کلاں سے ریاض ملک،مانکیالہ سے شیخ شجاح الرحمان اور دیگر نے شرکت کی اور مختلف تجاویز پیش کیں۔ریزیڈنٹ ایڈیٹر عزیز علوی نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے ہم ہر صورت کشمیریوں کے ساتھ رہیں گے ان کے حق خودارادیت کی حمایت اور بھارتی مظالم دنیا کو دکھاتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے نمائندگان ہماری سپاہ ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے ہم سب نے مل کر دوقومی نظریے کی پشت بانی کرنی ہے مشکل حالات میں بھی ہم نے کلمہ حق بلند کر کے حمید نظامی،مجید نظامی کے افکار پر پابند رھنا ہے انہوں نے زور دیا کہ نمائندگان مظلوم و بیکس لوگوں کی آواز بنیں اپنے اپنے علاقوں میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور مقامی ثقافت کو بھی فروغ دیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, June 04, 2023) –Resident Editor Aziz Alvi of the Daily Nawai Waqt in Islamabad emphasized that Nawai Waqt is not a commercial entity and serves as the guardian of the ideology of Islam and Pakistan. He expressed unwavering support for the Kashmiri people and their right to self-determination. Speaking at a meeting of representatives, he highlighted the importance of standing up against Indian atrocities. He praised the representatives as vanguards of their cause and urged them to uphold truth and draw inspiration from Hamid Nizami and Majid Nizami. Alvi also emphasized the need for representatives to be the voice of the oppressed and promote local sports and culture.

سابق چیئرمین یوسی سوئی چیمیاں ملک شیرافگن کے بہنوئی ملک غضنفر انتقال کر گئے

Brother in Law of Malik Sher Afgan passed away in Sui Cheemian

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,04،جون۔)—سابق چیئرمین یوسی سوئی چیمیاں ملک شیرافگن کے بہنوئی ملک غضنفر انتقال کر گئے نماز جنازہ میں سابق رکن اسمبلی چوہدری محمد ریاض،چوہدری خرم زمان،چوہدری خالد محمود،چوہدری ابرار وارثی،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری تنویر شیرازی،چوہدری ضیافت حسین،جاوہد کیانی،راحت محمود کیانی،چوہدری مزمل حسین،ملک عنصر خان،چوہدری لطیف عالم،چوہدری ظفر شمع،ملک فیاض سندھو،ملک فیاض ڈریال،شوکت وارثی،راجہ افتخار پکھڑال اور دیگر نے شرکت کی۔

معروف کاروباری شخصیت لالہ چوہدری شبیر،چوہدری صغیر حسین کی بھتیجی انتقال کر گئیں

Neice of Lala Shabbir Ch passed away in Kallar Seydan

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,04،جون۔)—معروف کاروباری شخصیت لالہ چوہدری شبیر،چوہدری صغیر حسین کی بھتیجی انتقال کر گئی نماز جنازہ کلرسیداں سپورٹس گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں سابق ناظم شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس، مسعوداحمدبھٹی،چوہدری طارق تاج،عاطف اعجاز بٹ،محسن نوید سیٹھی،حافظ محمد احسان،شیخ حسن سرائیکی،حاجی محمد اسحاق،ڈاکٹر شہباز باجوہ،سردار وسیم،شیخ خورشید احمد خورشیداحمد اور دیگر نے شرکت کی۔

 

مسلم لیگ ن کے سابق وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ اپنی قومی املاک اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے دشمن کے ایجنٹ ہیں

Former Minister of Muslim League-N, Chaudhry Muhammad Riaz, stated that those who attack national assets and military installations are agents of the enemy.

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,04،جون۔)—مسلم لیگ ن کے سابق وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ اپنی قومی املاک اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے دشمن کے ایجنٹ ہیں جنہوں نے نو دس مئی کو وہ کام کیا جو پون صدی میں بھارت بھی نہ کرسکا انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کے کارکن کا حق ہے مگر فوجی تنصیبات پر حملے ملک دشمنی ہے اس کی کوئی ملک اجازت نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آج اپنی آنا اور تکبر کی شکست کا سامنا ہے ان کے ساتھی ایک ایک کرکے انہیں چھوڑ کر جا رہے ہیں ہم چھین کے لے گے آزادی کے دعویدار چوبیس گھنٹے بھی اپنے موقف پر قائم نہ رہ سکے انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

وزیر اعلیٰ کے اسپیشل پائلٹ محمد اخلاق کی والدہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ کلرسیداں کے قریب گاؤں جسوالہ میں ادا کی گئی

The mother of the Chief Minister’s special pilot, Muhammad Akhlaq, has passed away. Her funeral prayer was offered near the village of Jaswala

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,04،جون)—وزیر اعلیٰ کے اسپیشل پائلٹ محمد اخلاق کی والدہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ کلرسیداں کے قریب گاؤں جسوالہ میں ادا کی گئی جس میں لیفٹیننٹ کرنل یاسین۔لیفٹیننٹ کرنل افتخار،لیفٹیننٹ کرنل سلیمان،بریگیڈیئر اصغر،سید اکرم حسین شاہ،ڈاکٹر زاہد حمید قاضی،عظمت حسین شاہ،محمد عارف،ارشد علی،محمد نعیم،شیخ حسن ریاض،راحت محمود کیانی،صوبیدار غلام ربانی،سید زبیر علی شاہ،تنویر اختر شاہ،مسعود بھٹی،راجہ ظفر محمد،حافط محمد احسان اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button