DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan players won gold medal in National Games in Quetta

کلر سیداں کے کھلاڑیوں نے کوئٹہ میں نیشنل گیمز میں گولڈ میڈ ل حاصل کر لیے

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,04،جون)—کلر سیداں کے کھلاڑیوں نے کوئٹہ میں نیشنل گیمز میں گولڈ میڈ ل حاصل کر لیے، ارن شہزادی نے پاکستان آرمی کی طرف سے کھیلتے ہو گول میڈل حاصل کیا،ہیمبر تھرو میں محمدراشد نے بھی پاکستان آرمی کی طرف سے کھیلتے ہو گولڈ میں حاصل کیا۔ کھلاڑیوں نے اپنی اس کامیابی کو اپنے کوچ پرویز اقبال وکی کی محنت کا ثمر قرار دیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, June 04, 2023) –Athletes from Kallar Seydan have achieved great success in the National Games held in Quetta. Iran Shahzadi, representing the Pakistan Army, won a gold medal in her respective sport. Additionally, in the hammer throw event, Muhammad Rashid, also representing the Pakistan Army, secured a gold medal. These athletes have credited their remarkable achievements to the dedicated efforts of their coach, Parvez Iqbal Wiki.

گوجرخان سے تعلق رکھنے والےپنجاب پولیس کے دو اے ایس آئی محمد عثمان اور اسرار افضل سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی پا گئے

Two ASIs of Punjab Police Muhammad Usman and Asrar Afzal from Gujar Khan have been promoted to the posts of sub-inspectors.

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,04،جون)—پنجاب پولیس کے دو اے ایس آئی محمد عثمان اور سردار اسرار افضل سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی پا گئے دونوں کو تعلق تحصیل گوجرخاں سے ہے پنجاب پولیس کے انسپکٹر قمر جاوید،اے ایس آئی رخسار تعلیم کے علاؤہ کلرسیداں کے کاروباری افراد چوہدری توقیر اسلم،مسعود احمد بھٹی،امیدوار حلقہ پی پی 7 راجہ ندیم احمد،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر کے صدر شیخ حسن سرائیکی،صدر مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے انہیں ترقی پانے پر دلی مبارکباد دیتے ھوئے ان کی مزید کامیابیوں کے لیئے دعا کی

کلر سیداں شہر،چوآ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

Operation against encroachment on Choa Road, Kallar Syedan City

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,04،جون)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی کی خصوصی ہدایت پر چیف آفیسربلدیہ صاحبزادہ عمران اختر کی زیرنگرانی میونسپل آفیسر ریگولیشن صائمہ تحریم نے انکروچمنٹ انسپکٹر زاہد حیدری اور عملہ کے ہمراہ کلر سیداں شہر،چوآ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔اس آپریشن کے دوران انہوں نے قائم غیر قانونی متعدد ریڑی بانوں اور ٹھیلہ جات کو ہٹوا دیا۔سبزی اور پھل فروشوں کوسرکاری نرخنامہ پر پھل اور سبزیاں فروخت کرنے پر سختی سے کاربند رہنے کی ہدایات دیں۔ اس دوران بجلی کے کھمبوں پر لگے غیر قانونی سائن بورڈوں کو بھی اتار لیا گیا۔چیف آفیسربلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بلا تفریق جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو عناصر رکاوٹ بننے کا سبب بنیں گے ان کے خلاف سخت قانونونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔دریں اثناء کلرسیداں کے شہریوں کے لیئے مقامی میڈیا کے توسط سے ایک پیغام میں اسسٹنٹ کمشنرکلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کہا کہ جو دوکاندار سرکاری نرخنامہ پراشیائے خوردونوش فروخت نہ کرے اس کی نشاندہی کریں تاکہ اس کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button