مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3جون 2023) حلقہ پی پی سیون کے مسلم لیگی رہنماؤں چوہدری غالب حسین، راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت حسین کی ممتاز لیگی رہنماء تنویر ناز بھٹی کی رہائش گاہ آمد،حلقے کی سیاست اورموجودہ ملکی سیاست پر گفتگو،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں تنویر ناز بھٹی کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماؤں معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ چوہدری غالب حسین، مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں ٹھیکدار بشارت،چوہدری طاہر،ماسٹر ارشد بھٹی، چوہدری ارشد بشیر،ماسٹر شبیربھٹی،و دیگر کی ایک بیٹھک ہوئی جس میں انہوں نے حلقے کی سیاست ملکی سیاسی صورتحال پر اور آمدہ الیکشن پر بھی تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر میزبان تنویر ناز بھٹی نے اپنے معزز مہمانوں کی خدمت کی۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 3 June 2023) Muslim League Leaders Chaudhry Ghalib Hussain, Raja Nadeem Ahmed, Chaudhry Sadaqat Hussain of PP-7 Constituency came to the residence of Tanveer Naz Bhatti, a prominent League leader, and discussed the politics of the constituency and the current national politics.
صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے جمعہ کے اجتماع کے موقع پر خطاب
Sahibzada Dr. Sajid ur Rehman addressed on Friday gathering
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3جون 2023) معروف عالم دین پیر صاحب بگہار شریف صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے جمعہ کے اجتماع کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ زندگی کا ایک ایک لمحہ اللہ کی یاد میں گزارنا اور اس کے محبوبﷺ کی اطاعت کرنا اور اللہ کی مخلوق کی خدمت کر نا اللہ کو راضی کر نے کا بڑا ذریعہ ہے ایک چھوٹا سا نیک عمل بھی انسان کی بخشش کا ذریعہ بن سکتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک شخص نے کوئی اچھا کام نہیں کیا سوائے اس کے کہ کانٹوں بھری ٹہنی کو ہٹایا جو راستے پر تھی، یا درخت پر تو اس عمل پر اللہ نے اسے جنت میں داخل کردیاایسا شخص جس کا اکاؤنٹ نیکی کی کرنسی سے یکسر خالی تھا جب اس نے کانٹوں بھری ٹہنی کو راستہ سے اس خیال سے ہٹا دیا کہ گذرنے والے کو تکلیف نہ ہو تو اس کے اس عمل سے اللہ اتنا خوش ہوا کہ اس کو جنت میں داخل کردیاانہوں نے کہا کہ اس طرح راستہ میں پڑی ہوئی کسی بھی ایسی چیز کو ہٹانا جس سے وہاں گذرنے والے کو دشواری ہوسکتی ہو یہ اللہ کے نزدیک اتنا پسندیدہ عمل ہے کہ ایسے شخص کے لیے جنت کی ضمانت بن جاتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ چند دنوں کی زندگی ہے اس کو اللہ کے بتائے تو طریقے سے زندگی گزار کر ہی آخرت میں کامیابی مل سکتی اور پھر انسان اس پرکشش زندگی کو حاصل کر لیتا ہے جو نہ ختم ہونے والی زندگی ہے آخر میں تمام عالم اسلام اور پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔