DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Fatal accident on near Mahli Malkan Speeding Toyota Hiace collides with motorcyclist, resulting in the death of Naqeeb Ahmed

دھمالی چوآخالصہ روڈ پر ماہلی ملکاں کے قریب تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی , موٹر سائیکل سوار نقیب احمد جاں بحق

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،جون,2023)—تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نقیب احمد جاں بحق ہو گیا۔ٹریفک کا یہ حادثہ دھمالی چوآخالصہ روڈ پر ماہلی ملکاں کے قریب پیش آیا جہاں آزاد کشمیر کی جانب سے آنے والے ٹیوٹاہائی ایس کے ڈرائیور نے تیز رفتار ی کی باعث سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔گاڑی کا ڈرائیور موٹر سائیکل سوار کی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, June 2, 2023) – In a tragic incident on Dhamali Choa Kahla road, a speeding Toyota Hiace collided with a motorcyclist, resulting in the death of Naqeeb Ahmed. The accident occurred near Mahli Malkan. The driver of the Toyota Hiace, who was coming from Azad Kashmir, struck the motorcyclist as a result of excessive speed. The motorcyclist suffered severe injuries and was being transported to the THQ Hospital in Kallar Syedan when he succumbed to his wounds along the way. The driver of the vehicle fled at the Emergency Ward of THQ Hospital in Kallar Syedan.

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی راشد علی نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس چھتیس گھنٹوں میں مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا

Secretary Regional Transport Authority Rawalpindi Rashid Ali has said that in the next twenty-four or thirty-six hours a notification will be issued to reduce the fares of passenger vehicles

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،جون,2023)—سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی راشد علی نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس چھتیس گھنٹوں میں مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ نہ صرف کرایوں میں کمی کا اعلان ہوگا بلکہ اس پر عملدرامد بھی کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اب تک ڈیزل کے نرخوں میں 35 روپے کی کمی واقع ہو چکی ہے مگر مسافر کرایوں میں ایک روپے کی بھی کمی واقع نہ ہوئی ہے۔ کلرسیداں میں عام حالات میں بھی کرایوں کا تعین مقامی ٹرانسپورٹرز خود کرتے ہیں اور یہ سرکاری کروائے نامے کو کسی خاطر نہیں لاتے ہیں۔

نوتھیہ شریف; چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والے ملزم نے مزاحمت پر ایک شخص کو چاقو مار کر زخمی کر دیا

Nothia Sharif; The accused, who entered the house with the intention of stealing, stabbed and injured a person on resistance

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،جون,2023)— چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والے ملزم نے مزاحمت پر ایک شخص کو چاقو مار کر زخمی کر دیا جبکہ ہاتھا پائی کے درمیان چاقولگنے سے وہ خود بھی زخمی ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔مبین اختر سکنہ نوتھیہ شریف نے پولیس کو مضروبی حالت میں بیان دیا کہ میں رات 12 بجے کے قریب رفع حاجت کیلئے اٹھا تو دیکھا کہ ندیم رزاق عرف دیما میرے گھر کے صحن میں کھڑا ہے جس کو میں نے بلب کی روشنی میں پہچان لیا اور پوچھا کہ یہاں کیا کر رہے ہو جس پر اس نے پسٹل نکال لیا تاہم میں نے مزاحمت کرتے ہوئے اس کا پسٹل پکڑ لیا۔اس دوران اس نے ہاتھا پائی شروع کر دی اور چاقو نکال کر میری پیٹھ پر پے در پے وار کر کے مجھے زخمی کر دیا۔ہاتھا پائی کے دوران ملزم بھی چاقو لگنے سے زخمی ہو گیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

چوآ خالصہ میں 26 سالہ فرحان نے خودکشی کر لی

26-year-old Farhan commits suicide in Morra Langariyal, Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،جون,2023)—چوآخالصہ کے چھبیس سالہ نوجوان فرحان لنگڑیال نے گندم کی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، اسے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلرسیداں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔نماز جنازہ بروز جمعہ دن تین بجے موہڑہ لنگڑیال چوآخالصہ میں ادا کی جائے گی

جون میں سردی علاقائی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے

Climate change as A June cold snap is a first in regional history

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،جون,2023)—جون میں سردی علاقائی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے مئی جون شدید گرمی کے مہینے ہیں لوگ پسینے سے شرابور رہتے ہیں مگر امسال کچھ ہوا کہ جون نے دروازوں پر دستک دے دی مگر گرمی ایسی ناراض ہوئی کہ پلٹ کر نہ لوٹی،31 مئی کی شام کو شروع ہونے والی بارش ساری رات جاری رہی اور علاقہ جل تھل ہو گیا یکم جون کو بعد دوپہر تک ہلکی بارش بھی وقفوں کے ساتھ جاری رہی جبکہ شام کے وقت ایک بار پھر آسمان پر گہرے اور کالے بادل آئے اور خوب برسے۔ اس طرح جون کے موسم میں پہلی بار گرمی کی بجائے ٹھنڈ دیکھی گئی اگر یہی سلسلہ جاری رھا تو آئندہ چند ایام میں تعلیمی اداروں میں ٹھنڈ کے موسم میں گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی۔

اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ نیازی کی ہوپ سکول میں کراٹے کے کھلاڑیوں سے ملاقات

Assistant Commissioner Kallar Syedan Ishtiaqullah Niazi meeting with karate players at Hope School

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،جون,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ نیازی نے کہا ہے کہ کراٹے کے کھلاڑیوں نے جسں طرح انٹرنیشنل سطح پر کلرسیداں کا نام روشن کیا وہ قابل تعریف ہے ہمیں کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز دی ہوپ سکول میں کراٹے کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر۔ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر داؤد کیانی۔الصفہ گروپ کے ڈائریکٹر سید زبیر علی شاہ۔کراٹے ٹیم کے کوچ پرویز اقبال وکی بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر نے کراٹے کے کھلاڑیوں کے اعتماد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا اس عمر میں ٹیلنٹ قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں تحصیل کی سطح پر پرویز کراٹے کلب کے کھلاڑیوں سے مل کر چلنا ہوگا تاکہ نوجوانوں کو حوصلہ ملے اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کی کلاسز کا دورہ بھی کیا

 

سجادہ نشین دیوان حضوری صاحبزادہ بیرسٹر سید شفقات شاہ کوشادی پر مبارکباد

Congratulations to Sajjada Nashin Deewan Hazoori Sahibzada Barrister Syed Shafqat Shah on his marriage

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،جون,2023)—سجادہ نشین دیوان حضوری صاحبزادہ بیرسٹر سید شفقات شاہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، برطانیہ میں مقیم کلر سیداں کے نوجوان صحافی کالم نگار عاطف علی ادریسی نے ان سے ملاقات کر کے انہیں شادی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فری میڈیکل کیمپ اتوار صبح نو بجے طیبہ ماڈل سکول بھاٹہ میں لگایا جا رھا ہے

A free medical camp is being held at Tayyeba Model School, Bhata on Sunday at 9 am

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،جون,2023)—کاروان فلاح کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ اتوار صبح نو بجے طیبہ ماڈل سکول بھاٹہ میں زیرنگرانی لیفٹنٹ جرنل اقبال اکبر اور بریگیڈیئر شوکت لگایا جا رھا ہے جس میں ماہر ڈاکٹر مریضوں کے مفت معائینہ اور علاج اور ادویات مہیا کریں گے۔

جمیل احمد ہاشمی، ہارون کمال ہاشمی کی خالہ کی نماز جنازہ بروز جمعہ  دن تین بجے پنڈ بینسو میں ادا کی جائے گی۔

Jameel Ahmed Hashmi, Haroon Kamal Hashmi’s aunt’s funeral prayer will be offered at Pind Bainso on Friday at 3:00 PM

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،جون,2023)—ریٹائرڈ ایس ایس پی اسلام آباد جمیل ہاشمی،آر ڈبلیو ایم سی کے سابق چیئرمین ہارون کمال ہاشمی،سٹوک آن ٹرینٹ میں مقیم خورشید احمد ہاشمی کی خالہ محترمہ،محمد اسحاق ہاشمی،محمد اقبال ہاشمی کی والدہ محترمہ سٹوک آن ٹرینٹ میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں نماز جنازہ بروز جمعہ دن تین بجے پنڈ بینسو میں ادا کی جائے گی

کنوھا:پاسپورٹ دفتر راولپنڈی کے ریٹائرڈ اہلکار راجہ غلام مصطفی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

Kanoha: Raja Ghulam Mustafa, a retired official of Passport Office Rawalpindi passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،جون,2023)—پاسپورٹ دفتر راولپنڈی کے ریٹائرڈ اہلکار راجہ غلام مصطفی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں کنوھا میں ادا کی گئی جس میں امیدوار حلقہ پی پی 7 راجہ ندیم احمد،امیدوار حلقہ پی پی 8 چوہدری ماسٹر اعظم پرویز،سردار صلاح الدین احمد،راجہ اعجاز مصطفے،راجہ محمد سعید، ماسٹر محمد شبیر اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button