DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Dozens of doctors, para-medical staff in Tehsil Headquarters Hospital Kahuta Vacancies have been vacant for some time

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ڈاکٹروں،پیرا میڈیکل سٹاف کی درجنوں آسامیاں عرصہ سے خالی

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,02،جون,2023)— تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ڈاکٹروں،پیرا میڈیکل سٹاف کی درجنوںآسامیاں عرصہ سے خالی اور غیر معیاری پرانی ایکسرے مشین سمیت سہولیات کی کمی در پیش ہے۔ ہسپتا ل میں تعینات ایم ایس ڈاکٹر اور عملہ فرض شناس اور محنتی ہیں۔ مگر تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز ہوتھلہ اور لہڑی سمیت متعدد یونین کونسلز میں بنیادی مراکز صحت کی سہولت تک دستیاب نہ ہے۔ جبکہ بنیادی مرکز صحت نارہ، بنیادی مرکزصحت بیور سمیت یونین کونسلز کی عوام اور مریض ڈاکٹرز سے محروم ہیں۔ ڈسپنسرز ڈاکٹر بن گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ کی عدم توجہ اور لا پرواہی کی وجہ سے سے تحصیل کہوٹہ کے مریض ذلیل و خوار ہونے لگے۔ ان خیالات کا اظہاراہلیان کہوٹہ نے اپنے ایک تحریری درخواست میں کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ سے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ میں یونین کونسلز کے مریضوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ یونین کونسل نارہ میں دو چوٹے کمروں اور ایک ہال پر مشتمل بنیادی مرکز صحت نارہ کی عمارت نا کافی اور یہاں ڈاکٹر اور ایمبولینس کی سہولت کی اشد ضرورت ہے۔ ایمرجنسی اور ڈلیوری کیسز کے ساتھ ساتھ مریضوں کو کئی گھنٹوں کی مصافت طہ کرکے نارہ سے کہوٹہ اور کہوٹہ سے راولپنڈی پہنچاتے پہنچاتے راستے میں مریض دم توڑ جاتے ہیں۔ سابق کونسلر بیور راجہ سجاد نے بتایا کہ بنیادی مرکز صحت بیور میں آٹھ ماہ سے ڈاکٹر موجود نہ ہے۔ یونین کونسل ہوتھلہ اوریونین کونسلر لہڑی میں بنیادی مرکز صحت کا وجود تک نہ ہے۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zameer, 02, June, 2023)- Dozens of doctors, para-medical staff in Tehsil Headquarters Hospital Kahota.
Vacancies have been vacant for a long time and lack of facilities including old substandard x-ray machine. The MS doctors and staff posted in the hospital are conscientious and hard-working but basic health facilities are not available in several Union Councils including Hothla and Lahri Union Councils of Tehsil Kahuta. While the people and patients of Union Councils including Primary Health Center Nara, Primary Health Center Beor are deprived of doctors. Dispensers have become doctors. Due to the lack of attention and carelessness of the Deputy District Health Officer Kahuta, the patients of Tehsil Kahuta started being humiliated. A written request demanded Commissioner Rawalpindi Liaquat Chatta to provide basic health facilities to the patients of Union Councils in Kahuta. The basic health center building in Union Council Nara consisting of two rooms and one hall is insufficient and there is a dire need for doctor and ambulance facility here. In addition to emergency and delivery cases, patients die on the way from Nara to Kahuta and from Kahuta to Rawalpindi after traveling for several hours. Former councilor Beor Raja Sajjad said that there is no doctor in the primary health center Beor for eight months. Union Council Hothla and Union Councilor Lahri have no primary health center.

کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کمپنی کی جانب سے محکمہ جنگلات گزارہ کو
فراہم کیئے گئے 35کروڑ کے فنڈز کا ضائع

35 crore wastage of funds provided by Krot project wasted

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,02،جون,2023)— کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کمپنی کی جانب سے محکمہ جنگلات گزارہ کو فراہم کیئے گئے 35کروڑ کے فنڈز کا ضائع بنک سے کہا ں خرچ ہو تا ہے۔ تحصیل کہوٹہ میں کروٹ ڈیم بنا تو اس فنڈ پر حق بھی کہوٹہ کا ہے۔ (35) کروڑ پر ہر ماہ تقریباََ 45لاکھ سے زائد منافع بنک نکلواکر لگائے جانے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ ان خیالاٹ کااظہار تحصیل کہوٹہ کی مصروف سماجی و سیاسی شخصیت راجہ خورشید ستی، سا بق چیئرمین زکوۃٰ کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی نے اخباری نمائندوں کو بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزارہ جنگلات تحصیل کہوٹہ کے ممبران کا چناؤ کئی سالوں سے نہ ہونے سے تحصیل کہوٹہ کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔کمیٹی کا قیام عمل میں لاکر مذکورہ فنڈز صحیح استعمال کریں۔

سوئی گیس مہیا کر نے کا ضمنی الیکشن میں کیا گیا وعدہ وفا نہ ہونے پر یوسی دکھالی کی عوام نے آمدہ الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

After the promise made in the by-election to provide sui gas was not fulfilled, the people of UC Dakhali announced a boycott from the upcoming election

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2جون2023)
سوئی گیس مہیا کر نے کا ضمنی الیکشن میں کیا گیا وعدہ وفا نہ ہونے پر یوسی دکھالی کی عوام نے آمدہ الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،گیس دو۔۔ ووٹ لو کا نعرہ، ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے دکھالی کے مقام پراپنے خطاب میں سوئی گیس دینے کا عدہ کیا تھا مگر وہ ابھی تک وفا نہ ہو سکا،تحصیل کہوٹہ دور آفتادہ علاقوں میں سوئی گیس لگ گئی مگر کہوٹہ شہر سے منسلک یوسی دکھالی کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہم اہلیان علاقہ آئندہ جنرل الیکشن میں الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں جب تک ہمارے علاقے کو سوئی گیس نہیں دی جائے گئی اس وقت تک ہم اپنا ووٹ پول نہیں کر یں گے ان خیالات کا اظہا ر سابق کو نسلر یوسی دکھالی راجہ شاہد اجمل، راجہ مظہر اور دیگر اہلیان یوسی دکھالی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے دکھالی کے مقام پر گیس دینے کا وعدہ کیا تھا کئی ماہ گزرنے کے باجود ابھی تک یوسی دکھالی کے کسی بھی گاؤں میں ابھی تک سر کاری سطح پر سوئی گیس کا سروے نہیں ہوااور نہ ہی ہماری یونین کونسل کو کسی نئی سکیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اس کے برعکس تحصیل کہوٹہ دور دراز پہاڑوں، جنگلوں میں سوئی گیس کی لائنیں بچھائی جار ہی جو کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہے لہذا ہم اہلیان علاقہ نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے جب تک ہماری یوسی کو سوئی گیس مہیانہیں کی جائے اس وقت تک ہماری آمدہ جنرل الیکشن میں بائیکاٹ رہے گئی۔

آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے سینٹری سپر وائزر طالب حسین اور عطیق الرحمن کا اپنی نگرانی میں صفائی کے بہترین انتظامات

RWMC Kahuta Sentry Supervisor Talib Hussain and Atiqur Rehman under their supervision excellent cleaning arrangements

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2جون2023)
آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے سینٹری سپر وائزر طالب حسین اور عطیق الرحمن کا اپنی نگرانی میں صفائی کے بہترین انتظامات، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ، سی ای او کہوٹہ اور آر ڈبیلو ایم سی کہوٹہ کے انچارج کی خصوصی ہدائت پر آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے سینٹری سپر وائزر طالب حسین اور عطیق الرحمن نے اپنی نگرانی میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے، طالب حسین اور عطیق الرحمن نے شدید بارش میں کھڑے ہو کر اپنی نگرانی میں شہر کے تمام بند نالے کھلواے اور جس سے سیوریج کے پانی میں روانی آئی عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی کارکر دگی کو سراہا ہے۔

موضع لہڑی دربار عالیہ باباسائیں غریب بادشاہ کا سالانہ عرس و میلہ مبارک مورخہ 16اور17جون کو منعقدہو گا

 Lehri Darbar Aliya Baba sain Gharib Badshah’s Annual Urs and Mela Mubarak will be held on 16th and 17th June

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2جون2023)
موضع لہڑی دربار عالیہ باباسائیں غریب بادشاہ کا سالانہ عرس و میلہ مبارک مورخہ 16اور17جون کو منعقدہو گا، 16جون شام 6بجے دعا حضور قبلہ پیر سید سجاد حیدر دعا فرماہیں اور 17جون کو دربار عالیہ پر دور دراز سے ڈالیاں چڑھاہیں جاہیں گئی۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2جون2023)
محمد صدیق بھٹی کے بیٹے کی وفات پر راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا اظہار تعزیت، مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے گوجرخان سگنگنی والے محمد صدیق بھٹی کے جواں سالہ بیٹے جو گزشتہ دنوں ایک میلے میں قتل ہوا تھاان کی وفات پر ان کی رہائش گاہ جا کر مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور محمد صدیق بھٹی سے اس درد ناک واقع پر دلی صدمہ اور دکھ کاُاظہار کیااور دعا کی کہ اللہ پاک مغفرت فرماہیں آمین۔

Show More

Related Articles

Back to top button