DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Public concern as 3rd student at Madrassa in Kallar Syedan is gone missing

کلرسیداں کا تیسرا دینی مدرسہ کا طالب علم ہے جو اچانک لاپتہ ہوا ہے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،جون,2023)— کلر سیداں میں دینی مدرسہ میں زیر تعلیم 10 سالہ طالب علم کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا یہ کلرسیداں کا تیسرا دینی مدرسہ کا طالب علم ہے جو اچانک لاپتہ ہوا ہے۔مغوی کے والد نے نامعلوم ملزم /ملزمان کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا۔راجہ محمد افضال سکنہ چکڑالی نے پولیس کو بتایا کہ میرا 10 سالہ بیٹا شایان حیدر کلر سیداں کے دینی تعلیم حاصل کر رہا تھا کہ اچانک لاپتہ ہوگیا۔مدرسہ کے انچارج راجہ ازرم نے بذریعہ فون اطلا ع دی کہ آپ کا بیٹا مدرسہ سے غائب ہے مجھے شک ہے کہ میرے بیٹے کو کسی نامعلوم شخص/اشخاص نے اغواء کر لیا ہے۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 01, June 2023)— A 10-year-old student studying in a religious Madrassa in Kallar Syedan has been allegedly kidnapped or gone missing. The father pf the missing child registered a case of kidnapping against the unknown suspect/accused. Raja Muhammad Afzal of Chakrali told the police that my 10-year-old son Shayan Haider was receiving religious education from Kallar Syedan when he suddenly went missing. Madrasa in-charge Raja Azram informed me by phone that your son is missing from Madrasa. I suspect that my son has been abducted by some unknown person/persons. Police are busy investigating.

مجرم ذیشان علی کو سزائے موت اور02لاکھ روپے ہرجانے کی سزا

Convict Zeeshan Ali sentenced to death and Rs.02 lakh in damages

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،جون,2023)—ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل انجم نے کلرسیداں کی خاتون تخمینہ بی بی کے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم ذیشان علی کو سزائے موت اور02لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنادی۔ مجرم ذیشان نے فائرنگ کرکے بھابھی تخمینہ بی بی کو زخمی کردیا تھا۔ جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لائے ہوئے جاں بحق ہوگئی تھی،واقعہ کا مقدمہ سال 2021تھانہ کلرسیداں میں درج کیا گیا تھا۔

سابق چیئرمین یوسی سوئی چیمیاں ملک شیرافگن کے بہنوئی ملک غضنفر انتقال کر گئے

Malik Ghazanfar, brother-in-law of former UC Sui Chemian Malik Sher Afgan, passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،جون,2023)—سابق چیئرمین یوسی سوئی چیمیاں ملک شیرافگن کے بہنوئی ملک غضنفر انتقال کر گئے نماز جنازہ میں سابق رکن اسمبلی چوہدری محمد ریاض،چوہدری خرم زمان،چوہدری خالد محمود،چوہدری ابرار وارثی،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری تنویر شیرازی،چوہدری ضیافت حسین،جاوہد کیانی،راحت محمود کیانی،چوہدری مزمل حسین،ملک عنصر خان،چوہدری لطیف عالم،چوہدری ظفر شمع،ملک فیاض سندھو،ملک فیاض ڈریال،شوکت وارثی،راجہ افتخار پکھڑال اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،جون,2023)—مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض، امیدوار حلقہ پی پی 8 چوہدری خرم زمان نے گاؤں سنگھنی جا کر بیل دوڑ میں فائرنگ سے قتل ہونے والے دو افراد عاصم صدیق اور نمبردار سعید کے گھروں میں جا کر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تنویر شیرازی،توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری مزمل بھی موجود تھے۔

پنڈ بینسو کے برطانیہ کے شہر اسٹاک آن ٹرینٹ کے محمد اسحاق ہاشمی محمد افضل ہاشمی اور محمد اقبال ہاشمی کی والدہ محترمہ سٹوک آن ٹرینٹ میں وفات پا گئی

Mother of Muhammad Afzal Hashmi, Muhammad Ishaq Hashmi and Muhammad Iqbal Hashmi of Stoke-on-Trent, UK passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،جون,2023)— پنڈ بینسو کے برطانیہ کے شہر اسٹاک آن ٹرینٹ کے محمد اسحاق ہاشمی محمد افضل ہاشمی اور محمد اقبال ہاشمی کی والدہ محترمہ سٹوک آن ٹرینٹ میں وفات پا گئی ہیں الہی سے وفات پا گئی ہیں ,مرحومہ کی نماز جنازہ بروز جمعتہ المبارک مورخہ 2 جون شام 5:30 بجے ان کے آبائی گاؤں پنڈ بینسو (کلر سیداں) میں ادا کی جائے گی ,مرحومہ اسٹوک آن ٹرینٹ کی معروف کاروباری شخصیت خورشید احمد ہاشمی،سابق ایس ایس پی اسلام آباد جمیل ہاشمی، پروفیسر آصف محمود ہاشمی، طارق محمود ہاشمی اور محمد ہارون ہاشمی سابقہ چئیرمین ڈبلیو ایم سی راولپنڈی کی خالہ تھیں۔

 

Picture of the day

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،جون,2023)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،راجہ افتخار بکھڑال،معروف کاروباری راجہ جاوید کیانی نے گاؤں جسوالہ جا کر مسلم لیگ ن کلر سٹی کے سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے پھول پیش کیئے
Show More

Related Articles

Back to top button