DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: “SP Rawalpindi holds press conference with DSP Ch Asar and SHO Kahuta Basharat Abbasi at Kahuta police station”

ایس پی صدر راولپنڈی نبیل کھوکھر کی تھانہ کہوٹہ میں ڈی ایس پی چوہدری اثر اور ایس ایچ او کہوٹہ بشارت عباسی کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس کھلی کچہری

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,01،جون,2023)— ایس پی صدر راولپنڈی نبیل کھوکھر کی تھانہ کہوٹہ میں ڈی ایس پی چوہدری اثر اور ایس ایچ او کہوٹہ بشارت عباسی کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس کھلی کچہری میں تبدیل ہو گئی۔ جدید ٹیکنالوجی سے سکول ٹیچر نذر حسین اور واپڈا میٹر ریڈر عامر ظہور کا الگ الگ قتل ٹریس کرکے خطرناک ملزمان اور ڈاکوؤں کے سرغنہ کی ساتھی ڈاکوؤں سمیت گرفتاری بڑا کارنامہ ہے۔ ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران گورنمنٹ سکول ٹیچرسے 50ہزار رقم چھین لی۔ جبکہ مقتول نذر حسین نے ڈاکوؤں کو پہچان لیا۔ جس پر انہیں شہید کر دیا گیا۔ جبکہ دوسری واردات میں مقتول عامر ظہور محکمہ واپڈا میں میٹرریڈر دفتر ڈیوٹی کر کے واپس موٹر سائیکل پر گھر جاتے ہوئے قتل کرنے والے ملزمان غلام مرتضیٰ اور عاصم کو 48گھنٹوں کے اندر جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ اورملزمان سے آلہ قتل پسٹل 30بور مقتول کا موٹرسائیکل موبائل فو ن بر آمد کیئے۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او کہوٹہ بشارت عباسی نے مختصر تعیناتی کے دوران ڈی ایس پی کہوٹہ چوہدر ی اثر کی سپر ویژن اور سی پی او راولپنڈی خالد محمود حمدانی کے احکامات کے مطابق منشیات سرقہ بالجبر اور موٹر سائیکل چوری ڈکیتی پر اپنی ٹیم تفتیشی طاہر مسعود،سب انسپکٹر محمد عارف، ہیڈکانسٹیبل قدیر، آفیسر سب انسپکٹر محمد خالد،ہیڈکانسٹیبل محمد عمران، کانٹیبل سہیل کیانی، کانٹیبل حق نواز بٹ،پولیس اہلکاراکرام بھٹی اور ایچ آئی یو ٹیم سب انسپکٹر محمد عارف کی زیر قیادت انتھک محنت کرکے منشیات کے خلاف کاروائی کرکے بھاری مقدا رمیں منشیات موٹر سائیکل چوری کا گرہو اور ڈکیتی کے ملزمان بھی چالان کرکے اڈیالہ جیل بھجوائے ہیں۔ پریس کانفرنس میں کاروباری شخصیات،تاجر معززین علاقہ اور صحافیوں نے شرکت کی۔اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ پریس کانفرنس کے آخر میں ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ بشارت عباسی، ڈی ایس پی چوہدری اثر پولیس اہلکاران طاہر مسعود،سب انسپکٹر محمد عارف، ہیڈکانسٹیبل قدیر، آفیسر سب انسپکٹر محمد خالد،ہیڈکانسٹیبل محمد عمران، کانٹیبل سہیل کیانی، کانٹیبل حق نواز بٹ،پولیس اہلکاراکرام بھٹی اور ایچ آئی یو ٹیم سب انسپکٹر محمد عارف کو شاندار کاکردگی پر ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے سی پی او راولپنڈی خالد حمدانی کی طرف سے انعام دینے اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, June 01, 2023) — SP Saddar Rawalpindi Nabil Khokhar held a press conference with DSP Chaudhry Asar and SHO Kahuta Basharat Abbasi. A significant achievement was made with the arrest of dangerous criminals and accomplices, including school teacher Nazar Hussain and WAPDA meter reader Aamir Zahoor, who were involved in separate murder cases. The criminals, along with dacoits, were apprehended within 48 hours using modern technology, and weapons, including a pistol, 30 bore, motorbike, and stolen mobile phones from the victim, were recovered. SP Saddar Nabil Khokhar addressed the press conference, stating that SHO Kahuta Basharat Abbasi, under the supervision of DSP Chaudhry Asar and the orders of SP Rawalpindi Khalid Mahmood Hamdani, conducted a successful operation against drug trafficking, forced robbery, and motorbike theft.

سکول ٹیچر نذر حسین اور واپڈا میٹر ریڈر عامر ظہور کا الگ الگ قتل ٹریس کرکے خطرناک ملزمان اور ڈاکوؤں کے سرغنہ کی ساتھی ڈاکوؤں سمیت گرفتاری بڑا کارنامہ ہے

It is a great achievement to trace the separate murders of school teacher Nazr Hussain and WAPDA meter reader Amir Zahoor and arrest the dangerous suspects and the ringleaders of the robbers along with their co-robbers

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,01،جون,2023)— سکول ٹیچر نذر حسین اور واپڈا میٹر ریڈر عامر ظہور کا الگ الگ قتل ٹریس کرکے خطرناک ملزمان اور ڈاکوؤں کے سرغنہ کی ساتھی ڈاکوؤں سمیت گرفتاری بڑا کارنامہ ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ بشارت عباسی، ڈی ایس پی
چوہدری اثر پولیس اہلکاران طاہر مسعود،سب انسپکٹر محمد عارف، ہیڈکانسٹیبل قدیر، آفیسر سب انسپکٹر محمد خالد،ہیڈکانسٹیبل محمد عمران، کانٹیبل سہیل کیانی، کانٹیبل حق نواز بٹ،پولیس اہلکاراکرام بھٹی اور ایچ آئی یو ٹیم سب انسپکٹر محمد عارف کو شاندار کاکردگی پر ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے سی پی او راولپنڈی خالد حمدانی کی طرف سے انعام دینے اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔پریس کانفرنس میں کاروباری شخصیات،تاجر،معززین علاقہ اور صحافیوں نے شرکت کی۔اور پولیس تھانہ کہوٹہ کی کارکردگی کو سراہا۔

Show More

Related Articles

Back to top button