کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,31،مئی,2023)— پولیس تھانہ کہوٹہ کے ماسٹر محمدنذر قتل کیس میں ملوث تینوں ملزمان چار روزہ ریمانڈ پر پولیس تھانہ کہوٹہ کے حوالے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ کی ایچ آئی یو ٹیم نے ملزم جمال مہربان،محمدانیس اور عطاالرحمن کو علاقہ مجسٹریٹ رائے عظمت حیات کی عدالت میں پیش کیااور ملزمان سے تفتیش کیلئے چار روزہ ریمانڈ کی استدعاکی۔ عدالت نے ملزمان کوچار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔یاد رہے کہ ملزمان نے دو ماہ قبل گورنمنٹ بوائز سکول کیرل کے ٹیچر محمد نذر کو رات کی تاریکی میں فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر چوہدری محمدعارف، ہیڈکانسٹیبل سہیل کیانی،فرخ مسعودکیانی اور قدیر احمدپر مشتمل ٹیم نے جدید ترین ٹیکنالوجی، موبائل ڈائٹا اور ہیومن انٹلی جنس کے ذریعے ملزمان تک رسائی حاصل کرکے ملزمان مہربان جمال، محمد انیس اور عطاالرحمن کو گرفتار کرکے شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل منتقل کردیا تھا۔ جہاں پر شناخت کے بعد پولیس تھانہ کہوٹہ کے حوالے کردیا گیا۔
Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, May 31, 2023) — The three suspects implicated in the murder case of Master Mohammad Nazir were handed over to Kahuta Police Station on a four-day remand. The Special Investigation Team (SIT) of Kahuta Police Station presented the suspects, Jamal Mehrban, Muhammad Anis, and Ata-ur-Rehman, before Magistrate Raye Azmat Hayat’s court and requested a four-day remand for inspection of the accused. The court granted the four-day remand to the police. It should be noted that the suspects had shot and killed Mohammad Nazir, a teacher at Government Boys School Kairl, two months ago during the darkness of night and escaped from the scene taking advantage of the darkness. The team, including H.I.U. Inspector Chaudhry Muhammad Arif, Head Constable Sohail Kiyani, Farukh Masood Kiyani, and Qadeer Ahmed, accessed the suspects using the latest technology, mobile data, and human intelligence. The team arrested the suspects Mehrban Jamal, Muhammad Anis, and Ata-ur-Rehman and transferred them to Adiala Jail for an identification parade. After the identification process, they were handed over to Kahuta Police Station.
عامرظہورستی قتل کیس میں ملوث ملزمان مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر
پولیس کے حوالے
“Suspects Involved in the Aamir Zahoor Murder Case Handed Over to Police for Two More Days of Physical Remand”
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,31،مئی,2023)— عامرظہورستی قتل کیس میں ملوث ملزمان مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ کی ایچ آئی یو ٹیم نے ملزم عاصم ظہوراور غلام مرتضی کو علاقہ مجسٹریٹ رائے عظمت حیات کی عدالت میں پیش کیااور استدعاکی کہ ملزمان سے مزید ریکوری کرنی ہے جس کیلئے مزید ریمانڈ درکار ہے۔ جس پرعدالت نے ملزمان کا مزید دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم عاصم ظہور کے انکشاف پر پولیس نے مقتول عامر ظہور ستی کا موٹرسائیکل برآمدکرلیا ہے۔ جبکہ ملزم کی نشان دہی پر مقتول کا ایک موبائل بھی برآمدکرلیاگیاہے۔ ملزم نے مزید انکشاف کیا ہے کہ مقتول کا ایک موبائل انہوں نے بیچ کرایک نیا موبائل خریدا تھا۔یاد رہے کہ ملزمان نے ایک ہفتہ قبل واپڈا اہلکار عامرظہورستی کو قتل کرکے فرار ہوگئے تھے۔
صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کا آذربائیجان کے دارالخلافہ باکو میں سپورٹس کے حوالے سے جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب
Address of the President of Pakistan Taekwondo Federation in the General Assembly session regarding sports in the capital of Azerbaijan, Baku.
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31مئی2023)
صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کا آذربائیجان کے دارالخلافہ باکو میں سپورٹس کے حوالے سے جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب پاکستان میں سپورٹس کے فروغ کے حوالے سے اہم پیشرفت ایتھلیٹس بھی ہمراہ تھے تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن ہمیں تم پر فخر ہے کرنل وسیم جنجوعہ آذربائیجان کے دارلخلافہ ” باکو” میں گزشتہ روز سپورٹس کے فروغ کے حوالے سے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کیا۔کرنل وسیم جنجوعہ ایک ہفتہ کے دورہ پر ملک سے باہر پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اور کھیلوں کے فروغ کیلیئے بھرپور کوشاں ہیں اس موقع پر دوران خطاب کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک ذہنی اور جسمانی تندرست و توانا نہ ہوا پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کا مقصد اس ہیروں کو تراش کر دنیا کے سامنے لانا ہے کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں اس موقع پر کرنل وسیم احمد جنجوعہ کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے بہترین خدمات پر سراہا گیا جبکہ پاکستان سے ایتھلیٹس بھی انکے ہمراہ تھے