مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30مئی2023) امیر حلقہ پی پی سیون ابرار حسین عباسی کی شب و روز محنتیں رنگ لے آئی،حلقے بھر لو گ جوق در جوق جماعت اسلامی میں شامل ہونے لگے،یوسی پنجاڑ سے بڑھی تعداد میں عوام علاقہ جماعت اسلامی میں شامل، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی سیون ابرار حسین عباسی کی زیر صدارت کوہسار سرکلر یونین کونسل پنجاڑ میں تنظیمی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں یوسی صدور عہدیدراان کارکنان ورکرز بڑی تعداد میں شریک تھے اس موقع پر مختلف شخصیات سجاد حیدر حیدری گاؤں کھرانگ،قمر یعقوب عباسی گاؤں پنجاڑ،ربنواز عباسی گاؤں کیرل،نوید ستی گاؤں کیرل،حافظ شفقت عباسی گاؤں سلیٹھ،یونین کونسل پنجاڑ سے دیگر شخصیات نے بھی جماعت اسلامی میں اپنے دوست احباب فیملی سمیت شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی PP7 ابرار حسین عباسی و دیگر عہدیداران کارکنان نے نئے شامل ہونے والے احباب کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ انشااللہ آنے والا دور جماعت اسلامی کا ہے وہ دن دور نہی جب جماعت اسلامی اس حلقے اور ملک میں فلاحی اسلامی نظام کا نفاذ کرے گی آئیں جماعت اسلامی میں شامل ہو کر مستقبل روشن بنائیں۔
“Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, May 30, 2023) – The hard work of Amjad Hussain Abbasi, the Amir of PPP Zone 7, has paid off as a significant number of people have joined the Jamaat-e-Islami party. A large number of people from the community have now become part of Jamaat-e-Islami, surpassing the membership of UC Panjar. According to details, under the leadership of Amir Jamaat-e-Islami, an organizational meeting was held in Kohsar Circle Union Council Panjar, where a considerable number of workers and supporters of Jamaat-e-Islami, including workers, participated. Various personalities including Sajjad Haider Haideri from Khurang Village, Qamar Yaqoob Abbasi from Panjar Village, Rab Nawaz Abbasi from Kairal Village, Naveed Satti from Kairal Village, Hafiz Shafaqat Abbasi from Suleth Village, and others from Union Council Panjar also announced their inclusion in Jamaat-e-Islami along with their friends, relatives, and families. On this occasion, Amir Jamaat-e-Islami, PP7, Abbasi, and other office-bearers welcomed the newly joined members and expressed hope that the upcoming era belongs to Jamaat-e-Islami. They emphasized that the time has come for Jamaat-e-Islami to establish an Islamic welfare system in this constituency and the country. Let’s join Jamaat-e-Islami and brighten the future.”
ہولاڑ کروٹ ڈیم دریائے جہلم سے ملنے والی نامعلوم نوجوان کو 2دن انتظار کر نے بعد سپر د خاک کر دیا گیا
The unknown young woman who was found at the Holar Croat Dam in the Jhelum River was cremated after waiting for 2 days to find his family
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30مئی2023) ہولاڑ کروٹ ڈیم دریائے جہلم سے ملنے والی نامعلوم نوجوان کو 2دن انتظار کر نے بعد سپر د خاک کر دیا گیا،26مئی2023ہولاڑ کروٹ ڈیم دریائے جہلم سے نوجون کی ملنے والی نامعلوم ڈیڈباڈی کوخدمت خلق ٹرسٹ (رجسٹرڈ)سہنسہ کے رضا کاروں نے دریائے جہلم سے نکالا اور خدمت خلق ٹرسٹ ہسپتال سہنسہ سردخانے میں رکھ دیا تھا،دو دن تک ورثاء نہ ملنے پرگذشتہ روز قبل28مئی کو چھتران کمیالاں قبرستان سہنسہ میں امانتاً تدفین کر دی گئی نمازجنازہ دن 11بجے خدمت خلق ٹرسٹ ہسپتال سہنسہ ادا کی گئی جس میں سماجی مذہبی شخصیات انتظامیہ پولیس تھانہ سہنسہ نے شرکت کی خدمت خلق ٹرسٹ (رجسٹرڈ)سہنسہ کے ستار جاسم، حافظ عبدالرحمن،نذاکت شاہ، بٹ مظہر،محمد عطیق،دانیال چوہدری، انتظامیہ اور معززین نے شرکت کی تدفین کے بعدشرکاء نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اللہ کریم مرحوم کی کامل بخشش و مغفرت فرمائے اور خدمت خلق ٹرسٹ سہنسہ کی انتظامیہ سوشل ورکرز کو اجر عظیم عطا فرمائے آمین اللہ پاک ہم سب کی دین دینا بہتر فرمائے آمین،عوامی سماجی حلقوں نے خدمت خلق ٹرسٹ (رجسٹرڈ)سہنسہ ستار جاسم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کی ہے۔
عاشر جنجوعہ کو پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا یو سی مٹور کا نائب صدر مقر ر کر دیا گیا
Asher Janjua has been appointed Vice President of Pakistan Muslim League-N Social Media UC Mator
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30مئی2023) چیئرمین راجہ سرور (مرحوم) کے پوتے،راجہ طارق سرور کے بیٹے اور “فرزند تھوہا”راجہ عرفان سرور کے بھتیجے عاشر جنجوعہ کو پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا یو سی مٹور کا نائب صدر مقر ر کر دیا گیا، گذشتہ روز تقریب میں نوٹیفکیشن دیا گیا، سیاسی سماجی حلقوں کی طرف سے مبارکباد، تفصیل کے مطابق گذشتہ ہفتے غوثیہ میرج ہال میں مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ٹیم حلقہ پی پی 07 میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے راجہ صغیر احمد،پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیاضلعی عہدیدران عاصم عباسی،مجتبی رزاقی، سابق سٹی ناظم کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، سابق چیئرمین راجہ فیاض، راجہ ظفر اقبال بگہاروی، راجہ سجاد ستی، راشد کیانی ہوتھلہ (نتھوٹ)،قاضی عبدالقیوم، ملک غلام مرتضیٰ سابق وائس چیئرمین کہوٹہ اور دیگر نے شرکت کی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیاحلقہ پی پی سیون کی مختلف یوسیزمیں مسلم لیگی نوجوانوں کو نوٹیفکیشن دیے گے جبکہ یوسی مٹور سے سابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ سرور (مرحوم) کے پوتے،راجہ طارق سرور کے بیٹے اور “فرزند تھوہا”راجہ عرفان سرور کے بھتیجے عاشر جنجوعہ کو پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا یو سی مٹور کا نائب صدر مقر ر کیا گیا۔
پاک فوج سے اظہارے یکجہتی اور یوم تکبیر کا کیک کاٹنے کی شاندار و پر وقار تقریب
Pak Army’s Grand Unity and Celebratory Cake Cutting Ceremony Marks a Spectacular and Dignified Event
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,30،مئی,2023)— پاک فوج سے اظہارے یکجہتی اور یوم تکبیر کا کیک کاٹنے کی شاندار و پروقار تقریب مسلم لیگ (ن) کے جیالے ورکر رراجہ تنویر بنارس صدرلیبر ونگ تحصیل کہوٹہ نے منعقد کی۔ تقریب میں سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سٹی جنرل سیکرٹری راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، سنیئر نائب صدر سٹی ملک منیر اعوان، حاجی انور ستی، راجہ رومان سعید، پروفیسرع آصف کھٹڑ، حامد لطیف ستی، ملک عمر بنارس اعوان، عاصی جنجوعہ، راشد کیانی، ملک ہارون، راجہ غلام مصطفی اور دیگر مسلم لیگی کارکان وکلاء تاجران صحافیوں نے راجہ تنویر بنارس کے ہمراہ کیک کاٹا۔مقررین سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سٹی جنرل سیکرٹری راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، سنیئر نائب صدر سٹی ملک منیر اعوان نے کہا کہ پاک فوج پر حملے اور 9مئی کے واقعات ملک دشمنی ہے غدار وطن کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ 25سال قبل میاں محمد نواز شریف،ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور راجہ محمد ظفر الحق سمیت پاک فوج نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کا دفا مضبوط کایا اور ازلی دشمن بھارت کو دندان شکن جواب دیا۔ مقررین نے راجہ محمد ظفر الحق کے کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا اورمیاں محمد نواز شریف،ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور راجہ محمد ظفر الحق کاکردار لائق تحسین اور ناقابل فراموش ہے۔ اس موقع پر مقررین نے 9مئی تحریک انصاف کی جانب سے پاک فوج پر کیئے گئے حملے کی بھرپور مزامت کی اور کہا کہ عمران خان کا فاشٹ نظریا بے نقاب ہو چکا ہے۔ مصنوعی مقبولیت کے غبارے سے ہوانکل چکی ہے۔ افواج پاکستا ن قربانیاں قابل فخر ہیں۔