DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: On the occasion of Youm e Takbeer, separate events were organized under the auspices of PML-N candidate PP-7 Raja Nadeem Ahmed, PML-N Kisan Wing and PML-N Kallar Syedan
یوم تکبیر کے موقع پر کلرسیداں میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ پی پی 7 راجہ ندیم احمد،مسلم لیگ ن کسان ونگ اور مسلم لیگ ن کلرسٹی کے زیراہتمام الگ الگ تقریبات کا انعقاد
![Kallar Syedan: On the occasion of Youm e Takbeer, separate events were organized under the auspices of PML-N candidate PP-7 Raja Nadeem Ahmed, PML-N Kisan Wing and PML-N Kallar Syedan Kallar Syedan: On the occasion of Youm e Takbeer, separate events were organized under the auspices of PML-N candidate PP-7 Raja Nadeem Ahmed, PML-N Kisan Wing and PML-N Kallar Syedan](/news/wp-content/uploads/2023/05/pml-n-pp7.jpg)
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،مئی,2023)—یوم تکبیر کے موقع پر کلرسیداں میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ پی پی 7 راجہ ندیم احمد،مسلم لیگ ن کسان ونگ اور مسلم لیگ ن کلرسٹی کے زیراہتمام الگ الگ تقریبات کا انعقاد۔کیک بھی کاٹے گئے کارکنوں کی جانب سے میاں نواز شریف اور مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لیئے زبردست نعرے بازی۔مسلم لیگ ن کسان ونگ کے ضلعی صدر چوہدری فیصل حفیظ کی صدارت میں منعقدہ تقریب سے سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی ملکی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جب بہادر وزیراعظم نواز شریف نے امریکہ سمیت مغربی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو دنیا کی پہلی مسلم ایٹمی قوت بنایا اور اس کے لیئے نوازشریف نے کہ صرف عالمی دباؤ کو مسترد کیا بلکہ اربوں ڈالر کی پیشکشیں بھی مسترد کردیں۔مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ پی پی سات راجہ ندیم احمد نے ایک ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے ایٹمی دھماکوں کے ذریعے بھارتی غرور اور تکبر کو بدترین شکست دے کر ملکی سالمیت کو یقینی بنایا۔مخالفین نوازشریف کے اس اعزاز کو کبھی چھین نہیں سکتے۔پاکستان فلمز سنسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا نے کہا کہ چاغی دھماکوں نے بھارت کی نیندیں حرام کر دیں ہم نے تعداد اور وسائل میں کم ہونے کے باوجود کو بھارت کو ہر محاز پر شکست فاش دی ہے۔بعد ازاں مسلم لیگ ن سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین کے زیراہتمام بھی تقریب منعقد ہوئی جس سے امیدوار حلقہ پی پی سات شیخ وسیم اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ عمرانی فتنہ ہے 9 مئی کے حملوں میں ملوث لوگ کسی بھی رعایت یا ہمدردی کے مستحق نہیں ہیں۔مسلم لیگ ن کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین نے کہا کہ مسلم لیگ نے قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان حاصل کیا مسلم لیگ کے ہی سربراہ میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے عالمی کفر کی کمر توڑ ڈالی۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ہمارا فخر ہیں ان کی املاک اور تنصیبات پر حملہ کرنے والے پاکستانی نہیں بھارتی ایجنٹ ہیں حکومت حملوں میں ملوث تمام افراد ان کے سہولت کاروں اور دیگر کرداروں کو قرار واقعی سزا دے۔تمام تقریبات میں مسلم لیگ کی تمام تنظیموں کے مختلف عہدیداروں زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،سردار محمد وسیم،صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،عابد زاہدی،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،راجہ پرویز اختر قادری،تنویر ناز بھٹی،حاجی ریاست حسین،شیخ توقیر احمد،تنویر اختر شیرازی، چوہدری توقیر اسلم،چوہدری طارق تاج،شاہد جمیل عباسی،شاہد گجر،چوہدری نعیم بنارس،جبران صفدر کیانی،راجہ ناصر منہاس،چوہدری عبدالجبار،سردار محمد آصف،مسعود احمد بھٹی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔تقریبات میں میاں نواز شریف اور پاک فوج کے حق میں بھی زبردست نعرے بازی کی گئی۔
“Kallar Syedan Witnesses Separate Ceremonies Held by Muslim League-N Candidates on the Occasion of Youm-e-Takbeer. Cake Cutting, Solidarity Chants by Workers for Nawaz Sharif and Armed Forces. Raja Nadim Ahmed, the Muslim League-N Candidate for PP-7 Constituency, Addresses a Ceremony, Highlights Nawaz Sharif’s Role in Establishing Pakistan as the First Muslim Nuclear Power. District President of Muslim League-N Kissan Wing, Chaudhry Faisal Hafeez, Organizes the Event. Former Member of Punjab Assembly, Raja Sagheer Ahmed, Delivers Speech, Commends Nawaz Sharif’s Resilience against Global Pressures and Rejecting Multibillion-Dollar Bribes. Sheikh Waseem Akram, Candidate for PP-7 Constituency, Speaks at a Hotel Ceremony, Credits Nawaz Sharif for Safeguarding National Security through Atomic Blasts. Muhammad Zarif Raja, a Member of the Pakistan Film Censor Board, Condemns Indian Arrogance and Boasts about Pakistan’s Victory in Every Arena Despite Limited Resources. Haji Akhlaq Hussain, President of Muslim League-N City, Organizes Another Ceremony, Sheikh Waseem Akram Addresses Audience, Labels the May 9 Incidents as Imran’s Conspiracy, and Disregards Those Involved in Attacks for Any Sympathy. Haji Akhlaq Hussain Praises Muslim League-N’s Founding Leader’s Vision for Attaining Pakistan’s Development and Nawaz Sharif’s Defiance of International Condemnation by Conducting Nuclear Blasts. He States that the Armed Forces are a Source of Pride and Those Targeting their Assets and Installations Are Not Pakistani but Indian Agents, Urges Government to Ensure Real Punishment for All Individuals Involved in Attacks. Various Officials from Muslim League-N’s Different Organizations, including Zain-ul-Abidin Abbas, Sheikh Hassan Saraiki, Sardar Muhammad Waseem, Governor Ghulam Rabbani, Sheikh Nadim Ahmed, Sheikh Hassan Riaz, Raja Zaffar Mahmood, Haji Muhammad Ishaq, Sufi Zaber Hussain, Abid Zahidi, Taqueer Bhatti, Raja Parvez Akhtar Qadri, Tanveer Naz Bhatti, Haji Riyasat Hussain, Sheikh Taqueer Ahmed, Tanveer Akhtar Shirazi, Chaudhry Taqueer Islam, Chaudhry Tariq Taj, Shahid Jameel Abbasi, Shahid Gujjar, Chaudhry Naeem Banaras, Jabran Safdar Kayani, Raja Naseer Minhas, Chaudhry Abdul Jabbar, Sardar Muhammad Asif, Masood Ahmed Bhatti, and others, Participate in the Events. Strong Support and Cheers for Nawaz Sharif and Pakistan Army Echoed Throughout the Ceremonies.”
مسلم لیگ ن خواتین ونگ ضلع راولپنڈی کے زیرِ اہتمام یومٍ تکبیر
Youm e Takbeer held by PML-N women wing
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،مئی,2023)—مسلم لیگ ن خواتین ونگ ضلع راولپنڈی کے زیرِ اہتمام یومٍ تکبیر کے حوالے سے ایک تقریب ضلعی دفتر مسلم لیگ ن بینک روڈ صدر راولپنڈی میں منقعد ہوئی جسمیں ڈویژنل صدر آسیہ ناز تنولی، ضلعی صدر محترمہ نثار تنویر، ملیحہ چوھدری، لبنہ ریحان ، زری بیگم اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔ اور میاں محمد نواز شریف کو ایٹمی دھماکے کر کے دفاعِ وطن کو مضبوط بنانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ کیک کاٹا گیا اور ملک کی ترقی اور خشحالی کیلۓ دعا کی گئی۔
کلر بائی پاس پر ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات خارج کر دی گئیں
Case filed against the PTI workers for rioting and protesting on the Kallar Bypass, the provisions of terrorism were dropped
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،مئی,2023)—مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جدوجہد اور کوششوں سے کلرسیداں میں 9 مئی کو کلر بائی پاس پر ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات خارج کر دی گئیں۔واقعہ میں مسلم لیگ ن کے دو بے گناہ کارکنوں راجہ ذوالفقارساجد اور سہیل اطلس کے نام بھی خارج کر دیئے گئے۔کلرسیداں پولیس نے نو مئی کو کلر سیداں بائی پاس پر احتجاج کرنے پر نہ صرف پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان سمیت 17 عہدیداران اور کارکنان کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے دو کارکنوں اور نامعلوم پچاس افراد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ میں مقدمہ درج کرکے پی ٹی آئی کے سات کارکنوں عاقب علی،راجہ آفتاب،وقار عظیم، احسان صفدر، محمد ابراہیم، واجد حسین،ارسلان کو گرفتار کرکے اٹک منتقل کردیا تھا۔مقدمہ کے اندراج کے فوری بعد مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر حافظ عثمان عباسی،محمد ظریف راجا نے دہشتگردی کے مقدمہ کو ہی غلط قرار دیتے ہوئے آر پی او،سی پی او راولپنڈی سے متعدد بار ملاقاتیں کرکے انہیں بتایا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نو مئی کو کلرسیداں میں احتجاج ضرور کیا تھا مگر انہوں نے کسی مسافر گاڑی پر پتھراؤ کیا نہ ہی پولیس پر حملہ کیا مگر پولیس نے ان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرکے قانون اور انصاف کے منافی اقدام کیا ہے جو قابل مذمت ہے۔جس کے بعد پولیس حکام نے ایس پی زنیراظفر کو انکوائری آفیسر مقرر کیا جنہوں نے اپنی رپورٹ میں قرار دیا کہ واقعہ پر دہشتگردی کا اطلاق نہیں ہوتا لہذہ اسے ختم کیا جا رھا ہے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کے ستر کے قریب رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف درج مقدمے سے دہشتگردی کی دفعہ ہٹا لی گئی جس سے ان کی جلد ضمانتوں پر رھائی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ادہر ابتدائی تفتیش کے بعد میں مقدمے میں مسلم لیگ ن کے نامزد راجہ ذوالفقار ساجد اور مرزا سہیل اطلس کو مکمل بے گناہ قرار دیتے ہوئے انہیں اس مقدمے سے ہی خارج کر دیا گیا۔
لیبیا میں غیر قانونی طور پر یورپ جاتے ہوئے کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو نوجوانوں عتیق عباس ولد ملک عباس اور محمد عبداللہ ولد ملک الطاف کو بگا شیخاں کے قریب گوہڑہ اعوان میں سپرد خاک کردیا گیا
Two young men, Atiq Abbas son of Malik Abbas and Muhammad Abdullah son of Malik Altaf, who died in a boat accident while traveling to Europe illegally in Libya, were laid to rest at Gohra Awan near Baga Sheikhan
![](/news/wp-content/uploads/2023/05/ik29052023-3.jpg)