کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،مئی,2023)—پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے۔کسی جماعت کو اقتدار میں لانے اور مسترد کرنے کا اختیار صرف عوام کو ہی ہونا چاہیے ملکی آئین کا بھی یہی تقاضا ہے۔انہوں نے ہفتہ کے روز کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ماضی میں ہمیں پانچ برس کے لیئے منتخب کیا تھا ہماری حکومت ختم کر کے جنہیں لایا گیا انہوں نے قوم کو خطے کی بدترین مہنگائی بدامنی کے سوا کچھ نہ دیا یہ ڈالر کی اڑان کو بھی روکنے میں ناکام ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کوئی الزام نہیں اس کے باوجود پولیس نے میرے گھر پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی میرے ڈرائیور اور برطانیہ سے آئے ہوئے میرے بھانجے کو ساتھ لے گئی،میرے گھر کا فرنیچر توڑا گیا اس کی کوئی قانون اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں کب اور کس نے آنا اور جانا ہے اس کا فیصلہ کرنے کا اختیار صرف عوام کو ہے ہم صرف شفاف اور منصفانہ انتخابات کا حق مانگ رہے ہیں عوام سے رجوع کرنا آئینی ضرورت ہے اگر تیرہ جماعتی اتحاد سمجھتا ہے کہ وہ عوام میں مقبول ہے تو یہ بلاتاخیر انتخابات کروا دے ہمیں عوامی فیصلہ قبول ہو گا۔اس موقع پر امیر افضل قریشی بھی موجود تھے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 28, May, 2023)- Former PTI Member Punjab Assembly Chaudhry Javed Kausar has said that he was with Imran Khan and will remain so. He said while talking to the media in Kallar Syedan on Saturday that the people had elected us for five years in the past by terminating our government. Police allegedly conducted a violent raid at my home, They took my driver and my nephew who came from the UK with them, and the furniture of my house was broken, no law allows it. We are only asking for the right to transparent and fair elections. It is a constitutional requirement to refer to the people. If the thirteen-party alliance thinks that it is popular with the people, then it should hold elections without delay. We will accept the people’s decision.
صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور زائد المعیاد چائے کی پتی فروخت کرنے پر کریانہ سٹور سمیت ہوٹل اور کون آئس کریم فروخت کرنے والے کیخلاف چالان
Challan against grocery stores and hotels and ice cream vendors for selling expired tea leaves due to poor cleaning arrangements
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،مئی,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی اور ڈی دی ایچ او ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی ہدایت پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کلر سیداں راجہ عبدالجبار نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور زائد المعیاد چائے کی پتی فروخت کرنے پر کریانہ سٹور سمیت ہوٹل اور کون آئس کریم فروخت کرنے والے کیخلاف چالان مرتب کر کے اے سی کلر سیداں کی عدالت کوبھجوا دیئے ہیں۔عوامی حلقوں نے شکایت کی تھی کہ چوکپنڈوری میں واقع ایک ہوٹل میں گاہکوں کو مضر صحت پانی اور کھانا فراہم کیاجا رہا ہے جبکہ کرایہ سٹور پر زائد المعیاد چائے کی پتی فروخت ہو رہی ہے۔دریں اثناء تحصیل ہیلتھ انسپکٹر نے کون آئس کریم کے مالک کیخلاف بھی چالان مرتب کر کے عدالت ارسال کر دیا ہے۔
عوام علاقہ اس اہم پراجیکٹ کے لیئے رقوم مختص کروانے اور اجرا پر راجہ پرویز اشرف کے انتہائی مشکور ہیں۔
The people of the area are very grateful to Raja Pervez Ashraf for allocating funds for this important project
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،مئی,2023)—پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ قمر مسعود،پیپلز پارٹی تحصیل کلر کے صدر محمد اعجاز بٹ،سید راحت علی شاہ،نصیر اختر بھٹی،نوید مغل،محمد فیاض کیانی،ماسٹر محمد غالب،حاجی شوکت علی،راجہ کامران،الحاج غلام ظہیر نے زیرتعمیر کلر سیداں دھانگلی روڈ کی کارپٹ تعمیر و توسیع کے منصوبے کے لیئے مزید 260 ملین کے فنڈز کے اجرا پر قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کلردھانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع راجہ پرویز اشرف کا ایسا منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے آزادکشمیر کے قصبات چکسواری،بھمبر،اسلام گڑھ،پلاک،ڈڈیال،راجدھانی،کوٹلی کے درجنوں دیہات و قصبات کا نہ صرف دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا بلکہ سمندر پار پاکستانیوں کی سفری مشکلات کا بھی خاتمہ ہو گا۔ اس کے علاؤہ کلر سیداں،کنوہا،چوآخالصہ،منیاندہ اور سموٹ کے لوگوں کو بھی آمدورفت کی بہتر اور تیزرفتار سہولیات میسر آئیں گی۔عوام علاقہ اس اہم پراجیکٹ کے لیئے رقوم مختص کروانے اور اجرا پر راجہ پرویز اشرف کے انتہائی مشکور ہیں۔
عامر وزیر ملک اور ان کی پوری ٹیم کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد
Heartfelt congratulations to Aamir Wazir Malik and his entire team for a wonderful achievement
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،مئی,2023)—پریس کلب کلرسیداں کے صدر اکرام الحق قریشی و دیگر نے پریس کلب گوجرخان کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہونے پر عامر وزیر ملک اور ان کی پوری ٹیم کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔
ہاکی کے معروف کھلاڑی کیپٹن عبدالرزاق انتقال کر گئے
Famous hockey player Captain Abdul Razzaq passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،مئی,2023)—ہاکی کے معروف کھلاڑی کیپٹن عبدالرزاق انتقال کر گئے نماز جنازہ کلر اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،راجہ صغیر احمد کے علاوہ امیر افضل قریشی،شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،زین العابدین عباس،عاطف اعجاز بٹ،حاجی طارق تاج،راجہ ظفر محمود،مرزا تنویر الحق،الحاج اسلم بانی،عابد حسین زاہدی،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم،راجہ شاہد پکھڑال،شیخ خورشید احمد،صغیر بھولا،یاسر سعید بھٹی،احسان الحق قریشی،نصیر اختر بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔
ڈھوک عدالت کے محمد غالب کے بڑے بھائی محمد عدالت انتقال کر گئے
Mohammad Adalat passed away in Dhok Adalat
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،مئی,2023)—ڈھوک عدالت کے محمد غالب کے بڑے بھائی محمد عدالت انتقال کر گئے نماز جنازہ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،بابو ظفراقبال،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،حاجی محمد اسحاق،عابد حسین زاہدی،راجہ محمد طارق،راجہ ناصر منہاس،صوبیدار غلام ربانی،الحاج اسلم بانی،مسعود احمد بھٹی،چوہدری ابرار حسین، زین العابدین عباس، چوہدری توقیراسلم، شیخ حسن سرائیکی،حاجی طارق تاج،جاوید چشتی ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔