DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Former Minister of Azad Kashmir Raja Naseer Ahmed inaugurated the 700-feet-long Salgran Suspension Bridge on the Jhelum River

آزاد کشمیر کے سابق وزیر راجہ نصیر احمد نے جمعرات کو دریائے جہلم پر سات سو فٹ لمبے سالگراں معلق پل کا افتتاح کر دیاگیا۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،مئی,2023)—آزاد کشمیر کے سابق وزیر راجہ نصیر احمد نے جمعرات کو دریائے جہلم پر سات سو فٹ لمبے سالگراں معلق پل کا افتتاح کر دیاگیا۔پل کی تعمیر پر آٹھ سو ملین کی لاگت آئی جس سے تحصیل سہنسہ ضلع کوٹلی کے دور دراز کے درجنوں دیہات و قصبات براہ راست کلرسیداں اور کہوٹہ سے منسلک ہو گئے ہیں۔نوتعمیر پل کو معروف مسلم لیگی رہنما راجہ محمد ریاض کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان۔تقریب میں کلرسیداں سے مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے بھی شرکت کی۔آزاد ریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیر راجہ نصیر احمد نے سالگراں پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پل کی تعمیر عوام علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا۔پل کی تعمیر سے نہ صرف سہنسہ بلکہ ڈڈیال کے بھی دور دراز کے دیہات براہ راست کلرسیداں اور کہوٹہ سے منسلک ہوگئے ہیں۔یہ مرحوم راجہ محمد ریاض کا دیرینہ خواب تھا ان کی وفات کے بعد یہ پل تعمیر ہوا ہے لہذہ اسے انہی کے نام سے منسوب کیا جا رھا ہے۔پل کی تعمیر پرآٹھ سو ملین کی لاگت آئی اس کی تعمیر کا کام 2017 میں شروع ہوا تھا جس کے لیے رقم آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے مہیا کی تھی۔تقریب میں کلرسیداں کہوٹہ سے سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پل کی تعمیر دریائے جہلم کے دونوں اطراف موجود لوگوں کو قریب لانے کا موجب بنے گی۔ہم نے پل سے سالگراں تک تین کروڑ کی لاگت سے کنکریٹ روڈ کی تعمیر کا کام پہلے سے ہی شروع کر رکھا تھا جو اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔پل کی تعمیر سے سہنسہ کے درجنوں دیہات کلرسیداں اور کہوٹہ کی یونین کونسل سالگراں،نارہ،نلہ مسلماناں،منیاندہ سے منسلک ہوئے ہیں اس کے ساتھ ہی پل کو ہلکی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیئے کھول دیا گیا ہے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, May 26, 2023)—Former Minister of Azad Kashmir, Raja Nasir Ahmed, inaugurated a 700-foot-long suspension bridge over the Jhelum River on Thursday. The construction of the bridge cost eight hundred million rupees, connecting the remote villages and towns of Kallar Syedan and Kahuta directly to the Tehsil Sainsa of Kotli District. It was announced that the bridge would be named after renowned Muslim League leader Raja Muhammad Riaz.

In the ceremony, former member of the Punjab Assembly and Muslim League-Nawaz (PML-N) leader Raja Saghir Ahmed also participated from Kallar Syedan. Former Minister of Azad Jammu and Kashmir, Raja Nasir Ahmed, addressed the inauguration ceremony of the milestone bridge, stating that the construction of the bridge was a long-standing demand of the local population. The construction of the bridge not only connects Sainsa but also the remote villages of Dadyal directly to Kallar Syedan and Kahuta. It was a long-cherished dream of the late Raja Muhammad Riaz, and after his demise, the bridge has been constructed in his name.

The construction of the bridge incurred a cost of eight hundred million rupees, and the work started in 2017, funded by the government of Azad Kashmir, during the tenure of the PML-N. In the ceremony, Raja Saghir Ahmed, a former member of the Punjab Assembly, stated that the construction of the bridge would bring people from both sides of the Jhelum River closer. We had already initiated the construction of a concrete road from the bridge to Salgaran, with a cost of three hundred million rupees, which is currently in its final stages of completion. With the construction of the bridge, the union councils of Kallar Syedan, Kahuta, including Salgran, Nara, Nalla Muslimana, and Manianda, have been connected, and the bridge has also been opened for light vehicular traffic.

یوم تکریم شہدا کے موقع پر مسلم لیگ ن کے زیراہتمام ریلی

Rally under the auspices of Muslim League-N on the occasion of Martyrs Day

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،مئی,2023)—یوم تکریم شہدا کے موقع پر مسلم لیگ ن کے زیراہتمام ریلی، یوتھ ونگ،کسان ونگ کے علاؤہ جمعیت علمائے اسلام نے بھی شرکت کی مرکزی جلوس کی قیادت مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ پی پی سات راجہ ندیم احمد،یوتھ ونگ کے ضلعی آرگنائزر راجہ طلال خلیل،سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،کسان ونگ کے ضلعی صدر چوہدری فیصل حفیظ اور محمد ظریف راجا نے کی ریلی میں مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر نائب صدر شیخ وسیم اکرم، بھلاکھر سے راجہ جبران صفدر کیانی،کنوہا سے راجہ پرویز اختر قادری،راجہ عاصم صدیق،دھمالی سے سردار محمد آصف، چوآ خالصہ سے چوہدری وقاص گجر کے علاؤہ سابق ارکان بلدیہ ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،جنید بھٹی،عابد زاہدی،پرویز اختر منہاس،جے یو آئی کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،زین العابدین عباس،صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد،سردار محمد وسیم،تنویر اختر شیرازی،حاجی طارق تاج،شاید جمیل عباسی،راجہ وحید جنجوعہ،ملک جلیل،ماسٹر جلیل،راجہ افتخار بھکڑال اور دیگر نے شرکت میں۔شرکائے ریلی بعد ازاں جی ایچ کیو کے باہر مسلح افواج سے اظہار یک جہتی کے لیئے راولپنڈی روانہ ہو گئے۔

جمعرات کو یوم تکریم شہدا کے سلسلے میں شہیدوں کی قبروں پر حاضری

Attendance at the graves of martyrs in connection with Martyrs’ Day on Thursday

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،مئی,2023)—اسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ نیازی نے کہا ہے کہ شہدائے پاکستان ہمارا فخر ہیں اور ہمشہ رہیں گے،آج پوری قوم کے لیے ہر شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔مادر وطن کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری پاکستانی قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یوم تکریم شہدا کے سلسلے میں شہید حسن شاہ،ملک عامر شہزاد شہید،لائنس نائیک محمد اسحاق شہید،نائیک تضارب حسین شہید،محمد اکرام علی شہید،کامران اختر شہید،مشتاق حسین شہید،ذوالفقار حسین شہید کی قبروں پر حاضری کے دوران پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔بعد ازاں ریلی کے شرکاء مین چوک پر جمع ہو گئے جہاں مقررین نے شہدا کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ پی پی 7راجہ ندیم احمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی تنصیبات اور قومی املاک پر حملے کرنے والے عمران خان کے تربیت یافتہ دہشتگرد تھے۔ان سب کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے حملہ آوروں نے پاکستان پر حملہ کر کے بھارتی ایجنٹ ہونے کاثبوت دیا ہے۔ا میدوار حلقہ پی پی سات شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ نو مئی کے واقعات پاکستان پر کھلی دہشتگردی ہے ریاست اس کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دے۔مسلم لیگ ن کسان ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری فیصل حفیظ نے کہا کہ مسلح افواج ہمارا فخر ہیں۔پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کہا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں ان کی توہین کرنے والے ملک دشمن ہیں انہیں مقام عبرت بنایا جائے۔مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے کہا کہ مسلح افواج ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہیں اجتماع سے جماعت اسلامی کے حاجی مشکور، حاجی ریاست حسین، شیخ توقیر احمد،عابد حسین زاہدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button