DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The formation and introduction ceremony of Al Sabir Welfare Foundation Khanadah, named after the renowned educationist Raja Muhammad Sabir

معروف ماہر تعلیم راجہ محمد صابر آف کھناہدہ کے نام سے منسوب الصابر ویلفئیر فاونڈیشن کھناہدہ کی تشکیل اور تعارفی تقریب مرحوم کے فرزند چوہدری عمران صابر کی رہائش گاہ کھناہدہ میں منعقد کی گئی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،مئی,2023)—معروف ماہر تعلیم راجہ محمد صابر آف کھناہدہ کے نام سے منسوب الصابر ویلفئیر فاونڈیشن کھناہدہ کی تشکیل اور تعارفی تقریب مرحوم کے فرزند چوہدری عمران صابر کی رہائش گاہ کھناہدہ میں منعقد کی گئی جس میں برطانیہ سے آئے ان کے فرزند راجہ ممتاز صابر نے خصوصی شرکت کی جبکہ امیدوار حلقہ پی پی سات اور سابق چیرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر سید راحت علی شاہ، چوہدری نصرت اقبال،راجہ محمد شبیر،راجہ منظور کیانی،چوہدری عبدالجلیل،چوہدری گشتاسب اور دیگر بھی موجود تھے۔الصابر ویلفئیر فاونڈیشن کے چیرمین چوہدری عمران صابر نے خطبہ استقبال پیش کرتے ہوئے تمام معززین مہمانوں کا الصابر ویلفئیر فاونڈیشن کی تعارفی تقریب میں تشریف لانے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الصابر ویلفئیر فاونڈیشن ایک علاقائی فلاحی تنظیم ہے جو سماجی اور معاشی اعتبار سے پسماندہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے تعلیم، صحت اور فلاح عامہ کے منصوبہ جات پر مصروف عمل ہے۔ ہم دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ہر وقت سرگرم عمل ہیں،تقریب کے مہمان خصوصی خصوصی سابق چیرمین راجہ ندیم نے اپنے خطاب میں معروف تعلیمی اسکالر پرنسپل ر چوہدری محمد صابر مرحوم کے نام سے قائم ہونے والی الصابر ویلفئیر فاونڈیشن کے فلاحی کاموں کی زبردست تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق اور دکھی انسانیت عبادت کا درجہ رکھتی ہے،عوام الصابر ویلفئیر فاونڈیشن کے فلاحی کاموں میں بھر پور تعاون کریں۔

Kallar Syedan; The formation and introduction ceremony of Al Sabir Welfare Foundation Khanadah, named after the renowned educationist Raja Muhammad Sabir was held in village Khanadah, The event was attended by his son, Chaudhry Imran Sabir, along with distinguished guests including Raja Mumtaz Sabir, Chaudhry Nusrat Iqbal, Raja Muhammad Shabir, Raja Manzoor Kiani, Chaudhry Abdul Jalil, Chaudhry Goshtasb, and many others. Notably, Raja Mumtaz Sabir, a resident of the United Kingdom, also participated in the event.

Chairman of Al-Sabir Welfare Foundation, Chaudhry Imran Sabir, expressed his gratitude during the welcome speech, thanking all the esteemed guests for their presence at the introductory ceremony of the foundation. He stated that Al-Sabir Welfare Foundation is dedicated to the welfare and development of the underprivileged. The foundation actively works on educational, healthcare, and public welfare projects with social and economic significance.

Former Chairman Raja Nadim, a special guest at the ceremony, praised the commendable initiatives of Al-Sabir Welfare Foundation and specifically acknowledged the educational endeavors carried out under the name of the late Principal R. Chaudhry Muhammad Sabir.

The formation and introduction ceremony concluded with a commitment from all participants to collaborate wholeheartedly in the activities of Al-Sabir Welfare Foundation, aiming to uplift and improve the lives of the underprivileged.

پولیس نے زمین کے تنازعہ میں قتل کے مقدمے میں نامزد 08 ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت سے مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا

Police Obtains Additional Four-Day Physical Remand of 08 Suspects in Land Dispute Murder Case

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،مئی,2023)—کلر سیداں پولیس نے زمین کے تنازعہ میں قتل کے مقدمے میں نامزد 08 ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت سے مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ادھر زخمی ہونے والے اور نامزد ملزم حسن اختر کی درخواست پر کراس ورژن مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔یاد رہے کہ16مئی کے روز کلر سیداں کے گاؤں کنڈیاری میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 38سالہ یاسر کیانی جاں بحق،اس کا بھائی دانیال کیانی اور کزن قمر کیانی زخمی ہو گئے تھے جبکہ مخالف گروپ سے حسن اختر نامی شخص بھی گولیاں لگنے سے مضروب ہو گیا تھا۔پولیس نے وقوعہ کے روز ملزمان ذوالقرنین حیدر،محمد قیصر،کامران طارق،آصف شاہ،وقار خالد،محمد رمضان اور مظہر اقبال کو گرفتار کر لیا تھا۔پولیس کے مطابق دوران تفتیش تمام ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیاہے۔دریں اثناء پولیس نے گولیاں لگنے سے مضروب ہونے والے حسن اختر کی درخواست پر کراس ورژن مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

لیگی کارکنوں کی ریلی جی ایچ کیو کے باہر پہنچ کر اپنی مسلح افواج سے اظہار یک جہتی

PML-N workers rally outside GHQ to express solidarity with their armed forces

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،مئی,2023)—مسلم لیگ ن کلرسیداں نے 25 مئی یوم تکریم شہدا کو پوری عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کا اعلان کر دیا۔کلرسیداں سے لیگی کارکنوں کی ریلی جی ایچ کیو کے باہر پہنچ کر اپنی مسلح افواج سے اظہار یک جہتی کے علاوہ شہدائے کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کریں گے۔اس سلسلے میں ایک غیر رسمی مشاورتی اجلاس کلرسیداں میں ہوا جس میں امیدوار حلقہ پی پی 7 راجہ ندیم احمد،صدر مسلم لیگ ن کلرسٹی چوہدری اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس نے شرکت کی اور یوم تکریم شہدائے کے موقع پر کلرسیداں کے کارکن راولپنڈی کی مرکزی ریلی میں شرکت کریں گے۔کلر سیداں کی ریلی میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی عہدیداروں کے علاؤہ یوتھ ونگ اور کسان ونگ کے عہدیداران بھی شرکت کریں گے اور اس کے لیئے تمام کارکنوں دن بارہ بجے الائیڈ چوک کلر جمع ہوں گے۔

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

Police takes ction against drug dealers

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،مئی,2023)— کلر سیداں پولیس کے انچارج نارکوٹیکس ونگ سب انسپکٹر جمشید احمد نے ہیڈ کانسٹیبل طاہر صدیقی کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر ایک کلو 70گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق شاہ زیب کے قبضے سے 520 گرام جبکہ غلام قلبی سے 550گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

عبدالرشید فخری انتقال کر گئے

Abdul Rasheed Fakhri passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،مئی,2023)—نوجوان مدرس محمد نوید قریشی کے والد محترم اور بنک الفلاح کلرسیداں کے سینئر اہلکار ثاقب ہاشمی کے ماموں عبدالرشید فخری انتقال کر گئے نماز جنازہ میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے ریٹائرڈ اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی،آر ڈبلیو ایم سی کے سابق چیئرمین ہارون کمال ہاشمی،سابق چیئرمین بلدیہ راجہ ظہور اکبر،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،علامہ محمد اقبال قریشی،محمد یوسف ہاشمی،بدرالزمان ہاشمی،سعید ہاشمی،ماجد قریشی،اکرام الرحمان،احسان الرحمان،قاضی محمد سعید،احسان الحق قریشی،قاضی زاہد نعیم،نثار ہاشمی،انجم رشید ہاشمی،خاور ہاشمی،مظہر الاسلام ہاشمی،بابو محمد منیر قاضی،افتخار ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button