کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،مئی,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ کلرسیداں کے تمام اڈہ منیجروں کو طلب کر کے حکومتی فیصلے کے مطابق کرایوں میں دس فیصد کمی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے مسافر زائد کرایوں کی وصولی کرنے والے ٹرانسپورٹروں کی نشاندھی کریں انتظامیہ ایکشن لے گی انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی سے بھی کہا جا رھا ہے کہ وہ از خود راولپنڈی سے کلرسیداں کا کرایہ نامہ جاری کریں اڈہ مالکان کی جانب سے کرایوں کا تعین انتہائی مضحکہ خیز اور غیر قانونی عمل ہے۔ انہوں نے کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیان چلنے والی اے سی کوسٹرز کے بارے میں شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ جو گاڑی اے سی نہ چلائے اس کا روٹ پرمٹ فوری منسوخ کر کے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 23, 2023)—Assistant Commissioner of Kallar Syedan, Ishtiaqullah Khan Niazi, has announced that all managers of adda in Kallar Syedan will be required to comply with the government’s directive of reducing fares by 10%. The authorities have instructed the transporters collecting excessive fares to be penalized, and the administration will take appropriate action. Speaking to the media, Niazi stated that the Secretary of Rawalpindi Development Authority (RDA) has also been urged to issue a fare schedule for Kallar Syedan, He emphasized that the determination of fares by the owners of transport terminals is both absurd and illegal. Taking note of complaints regarding AC Coasters operating between Kallar Syedan and Raja Bazar in Rawalpindi, Niazi asserted that any vehicle found not complying with the AC guidelines can have their route permit revoked immediately, ensuring adherence to the law.
چک گجراں میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر لیے
In the theft incident in Chak Gujran, unknown suspects stole gold ornaments and cash worth lakhs of rupees from the house
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،مئی,2023)—کلر سیداں کے نواحی گاؤں چک گجراں میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر لیے۔اہل خانہ کو واردات کا علم صبح نیند سے بیدار ہونے کے بعد ہوا۔عابد حسین سکنہ چک گجراں نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں بتایا کہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ صحن میں سویا ہوا تھا کہ اسی دوران رات کے پچھلے پہر نامعلوم ملزمان دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور کمروں کے کنڈے کھول کر وہاں موجود دو عدد بکسوں کو اٹھا کر لے گئے اور ان میں موجود ایک لاکھ روپے کی نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کر کے بکسوں کو قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ نواحی علاقہ ستھوانی میں بھی چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے مختلف گھروں سے گندم کے توڑے چوری کر لئے ہیں۔
سابق چیئر مین یوسی بھلا کھر محمد صفدر کیانی اپنے بھائی جاوید کیانی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے
Former Chairman UC Bbhalakhar Mohammad Safdar Kayani along with his brother Javed Kayani returned home after performing Umrah
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،مئی,2023)—سابق چیئر مین یوسی بھلا کھر محمد صفدر کیانی اپنے بھائی جاوید کیانی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے۔الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کے سرپرست اعلیٰ چوہدری ابرار حسین، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی، چوہدری توقیر اسلم نے گاؤں بھلا کھر جا کر محمد صفدر کیانی اور جاوید کیانی سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔ سابق چیئرمین یوسی بھلاکھر محمد صفدر کیانی اور ان کے بھائی راجہ جاوید کیانی عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیراسلم نے ان کی رھائش گاہ بھلاکھر جا کر انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی
سابق ممبر ضلع کونسل صوبیدار مقصود علی راجہ کی آٹھویں برسی کی دعائیہ تقریب موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں منعقد ہوئی
Former Member District Council Subidar Maqsood Ali Raja’s 8th Death Anniversary observed in Mohra Hassanal Nala Muslimana
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،مئی,2023)—صدر پاکستان مسلم لیگ نون یو سی نلہ مسلماناں ماسٹر نجابت علی راجہ کے بھائی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کے ڈاکٹر توقیر مقصود راجہ کے والدِ محترم سابق ممبر ضلع کونسل صوبیدار مقصود علی راجہ کی آٹھویں برسی کی دعائیہ تقریب موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں منعقد ہوئی۔حافظ محمد یاسر نے تلاوت سے تقریب کا آغاز کیا جبکہ حافظ محمد فاروق صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبیدار مقصود علی نے پوری زندگی دکھی انسانیت کی بھرپور طریقے سے خدمت کی، وہ انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق انسان تھے۔موہڑہ حسنال کی سڑک،سکولوں کی تعمیر و ترقی، ٹیلی فون ایکسچینج کی جگہ کا عطیہ ہو یا کوئی اور فلاحی کام مرحوم نے اپنے آپ کو وقف کر رکھا تھا اس کے علاوہ بھی علاقے کے بہت سے کام ان کی مرہونِ منت ہیں اور صدقہ جاریہ کے کام روزِ قیامت تک انہیں ثواب پہنچتاتے رہیں گے۔ مرحوم نے زندگی بھر اللہ کی مخلوق سے محبت اور خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا۔اس موقع پر مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔
ڈاکٹر عبدالخالق کی اہلیہ اور بابو عدالت کی بھابھی کی نمازہ جنازہ ڈھوک عدالت داخلی ڈھوک پنڈ میں ادا کی گی
The wife of Dr Abdul Khaliq passed away in Dhok Adalat, near Dhok Pind
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،مئی,2023)—ڈاکٹر عبدالخالق کی اہلیہ اور بابو عدالت کی بھابھی کی نمازہ جنازہ ڈھوک عدالت داخلی ڈھوک پنڈ میں ادا کی گی جس میں سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست چوہدری ابرار حسین سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود۔ل،حاجی اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس,شیخ حسن سرائیکی,صوبیدار غلام ربانی۔l,چوہدری احسان,مسعود احمدبھٹی,ناصر منہاس۔پرویز اختر منہاس, راجہ طارق محمود،ماسٹر ظہیر،جاوید چشتی ایڈووکیٹ۔جاوید چشتی ایڈووکیٹ،بابو ظفر اقبال۔ل،سردار صلاح الدین احمد،نعمان ظفر،راجہ محمد سعید،عرفان فانی اور دیگر نے شرکت کی