کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,23،مئی,2023)— کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ سے صدر دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کی ملاقا ت۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں (11) ماہسے بند زکوۃٰ فنڈ جاری کر دیا۔ عمران ضمیر نے کمشنر راولپنڈی کی توجہ اہم مسلۂ کی جانب مبذول کرائی جس پر فوری ایکشن لیکر (9) لاکھ 76ہزار پانچ سو پچاس روپے کا چیک جار ی کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیکل سوشل آفیسر راجہ ذکاء اللہ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ غریب،نادار اور مستحق مریض (11) ماہ سے ذلیل وخوار ہو رہے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے چیک جاری کرکے اہم مسلۂ حل کردیا۔ اب چونکہ تحصیل کہوٹہ میں (58) ہیڈ ماسٹرز زکوۃٰ کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹرز حکومت پنجاب اور ضلعی زکوۃٰ کمیٹی نے لگائے ہیں۔ان میں (58) ایڈمنسٹریٹرز کے پاس زکوۃٰ کمیٹی کی مہر نہ ہونے کی وجہ سےمریض ادویات سے محروم ہیں اور ذلیل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے نے اعلیٰ حکامسے مہر کا مسلۂ حل کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما ء و سابق کونسلر حاجی ملک عبدالرؤف،، رہنما مسلم لیگ (ن) راجہ سعیداحمد ایڈووکیٹ سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ، نمبردار راجہ فیصل علی لیاقت، صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم، سابق نائب ناظم راجہ حامد اعجاز، راجہ خورشید عالم،،تاجروں ملک رفاقت، ملک مہان شوکت، ملک زبیر، قاضی عبدالقیوم، نمبردار راجہ آصف، نمبردار راجہ محسن لیاقت، سردار مسعود جنرل سیکرٹری دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ اور صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ (11) ماہ سے ہسپتال میں غیریبوں کا زکوۃٰ فنڈ بند تھا۔جسے بحال کر کے مستحق مریضوں کا بڑا مسلۂ حل کیا گیا۔
Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 23, May 2023)- Commissioner Rawalpindi Liaquat Ali Chatta, President Rural Social Welfare Council Kahuta met with Raja Imran Zamir. Stopped Zakat Fund has been released for (11) months. Imran Zamir drew the attention of Commissioner Rawalpindi to the important issue, on which immediate action was taken and a check of (9) lakh 76 thousand five hundred and fifty rupees was issued. On this occasion, Medical Social Officer Raja Zakaullah told the reporters that the poor, indigent and deserving patients are being humiliated for 11 months. Commissioner Rawalpindi Liaquat Ali Chatta solved the important issue by issuing a check.
پنجاڑ چوک کہوٹہ تا کہوٹہ کلب سڑک کی تعمیر اور شولڈرز کا غیر معیاری و ناقص کام تیزی سے جاری
Panjar Chowk Kahota to Kahota Club road construction and non-standard of shoulders and poor work continues
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,23،مئی,2023)— پنجاڑ چوک کہوٹہ تا کہوٹہ کلب سڑک کی تعمیر اور شولڈرز کا غیر معیاری و ناقص کام تیزی سے جاری۔ میرٹ کی بجائے سفارش پر محکمہ ہائی وے پنجاب اور انتظامیہ نے خانہ پری شروع کر دی۔ پنجاڑ چوک کہوٹہ کے وسط اور سڑک کے دونوں اطراف معیاری نالہ کی اشد ضرورت کے باوجود اس کو نظر انداز کر دیا گیا۔ سفارش پر نالے تعمیرکرنے کی بجائے ضرورت اور میرٹ پر نالے بنائے جائیں تاکہ بارش کا پانی سڑک کو خراب نہ کر سکے۔ توقیر قریشی، عثمان چوہدری اور معززین علاقہ و تاجروں نے اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے کی استدعا کی ہے۔ آزاد کشمیر اور راولپنڈی کے ساتھ کہوٹہ کی مصروف ترین شاہراہ کا مرکزی مقام پنجاڑ چوک کہوٹہ میں پرانی دکانات اور تعمیرات کے ساتھ نالے تعمیر کرکے تجاوزات کو روکنے کے ساتھ ساتھ پرانی تعمیر شدہ عمارتوں اور دکانوں کے آگے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے سڑک پر پانی کھڑا رہتا ہے۔ جس سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہے۔
کہوٹہ کے گردونواح میں لکڑی چوروں نے انت مچادی
In the surroundings of Kahuta, wood thieves created havoc
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,23،مئی,2023)— کہوٹہ کے گردونواح میں لکڑی چوروں نے انت مچادی۔ ٹمبر مافیا نے قد آور سر سبز وشاداب چیل کے درختوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ کر گھنے جنگلات کو میدانوں میں تبدیل کر دیا۔ محکمہ جنگلات کا عملہ غائب جبکہ ہر سال کٹے ہوئے درختوں کے نشانات ختم کرنے کے لیئے خوبصورت جنگلات کو آگ لگا دی جاتی ہے۔ پنجاڑ، نرڑ اور ملحقہ علاقوں میں رات کی تاریکی میں باا ثر لکڑی چور کالے شیشے والی کاروں میں اسلحہ اور کلاشنکوف لیکر ساری رات سڑکوں پر لکڑی کی غیر قانونی اسمگلنگ دیدہ دلیری سے محکمانہ ملی بھگت سے کرتے ہیں۔کہوٹہ کے شہریوں، معززین علاقہ رومان سعید رہنما مسلم لیگ (ن)، عثمان، توقیر اور اسد وغیرہ نے اپنے ایک تحریری بیان میں کمشنر راولپنڈی اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔