DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Inauguration of Karli Kafle road in union council Narh

تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نرڑ کے گاؤں ”کرلی کفلے“ کی سڑک کا افتتاح ہو گیا

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,22،مئی,2023)— سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اوع سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد سابق ایم پی اے کی خصوصی کاوش اور گرانٹ سے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نرڑ کے گاؤں ”کرلی کفلے“ کی سڑک کا افتتاح ہو گیا۔ سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور سابق چیئرمین نڑھ بلال یامین ستی نے سڑک کاافتتاح کیا۔ اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے مشکل حالات کے باوجودحلقہ کے عوام کو مایوس نہیں کیا بلامین ستی نے کہا کہ دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کرکے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی او ر سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے دل جیت لیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرلی کفلے انتہائی دشورا گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے سفری سہولیات سے محروم تھا۔ سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد سابق ایم پی اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرا مشن علاقہ کی محرومیہ کا ازالہ ہے۔ میرٹ پر ترقیاتی کام ہماری کارکردگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے پاکستان کو پوری دنیا میں رسوا کرکے رکھ دیا۔ ہر طرف ملک کی جگ ہنسائی ہوئی۔ پاک فوج جیسے ملکی اداروں پر حملے دشمن کبھی جراٗت نہ کر سکا مگر افسوس تحریک انصاف نے اداروں پر حملے کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی 07-کے ہر گاؤں اور ہر یونین کونسل میں عوامی رابطہ اور ترقیاتی کام پہلے سے بڑھ کر جاری ہے۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, May 22, 2023) — Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi and former Provincial Parliamentary Secretary
With the special efforts and grant of former MPA Raja Sagheer Ahmed, the road of the village “Karli Kafle” of Union Council Narh of Tehsil Kahuta was inaugurated. Former MPA Raja Sagheer Ahmed and former chairman Narh Bilal Yamin Satti inaugurated the road and said that the Muslim League (N) has not disappointed the people of the constituency despite the difficult situation.

تھانہ کہوٹہ کے علاقہ جبریاں میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

Daylight robbery incident in Jabrian area of Kahuta police station

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,20،مئی,2023)— تھانہ کہوٹہ کے علاقہ جبریاں میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات۔ مسلح ڈاکووٗں نے اسلحہ کی نوک پرسیاحوں اور مسافروں سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے۔ جاوید طارق ولد طارق محمود سکنہ بلگڑھ یوسی نڑھ نے تھانہ کہوٹہ میں تحریری درخواست دی کہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ کہوٹہ سے گھر جارہاتھاکہ جبریاں کے قریب تین ڈاکو مسلح کلاشنکوف،پسٹل جنگل سے نکل آئے اور مجھ سے نقدی رقم اور میری فیملی کی خواتین سے طلائی زیورات اورموبائل جبکہ راولپنڈی سے سیروتفریح کیلئے آئے نوجوانوں سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کرسیاح سے چھینے گئے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر فرار ہوگئے اور چند قدم کے فاصلے پرچھینا گیا موٹرسائیکل چھوڑ گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر روانہ ہوگئی۔

مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ٹیم حلقہ پی پی 07 میں نوٹیفکیشن تقسیم
کر دیئے گئے۔

Notification distribution in Muslim League (N) Social Media Team Constituency PP-07 were done

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,22،مئی,2023)— مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ٹیم حلقہ پی پی 07  میں نوٹیفکیشن تقسیمکر دیئے گئے۔ سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے راجہ صغیر احمداور ضلعی صدر نے ہمراہ مسلم لیگی اراکین نوٹیفکیشن تقسیم کیئے۔ اس موقع پر سابق سٹی ناظم کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، سابق چیئرمین راجہ فیاض، راجہ ظفر اقبال بگہاروی، راجہ سجاد ستی، راشد کیانی ہوتھلہ (نتھوٹ)،قاضی عبدالقیوم، ملک غلام مرتضیٰ سابق وائس چیئرمین کہوٹہ، راجہ فیصل عزیز،ایم زرین شاہ، راجہ قمر یعقوب، راجہ رضوان گل کیانی، سرفراز قریشی، عابد اقبال عباسی، راجہ رومان سعید، ملک شوکت مہان اور دیگر تمام یونین کونسلز سے مسلم لیگی اراکین سوشل میڈیا نے بھر پور شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button