چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,22،مئی,2023)—ہیلتھ کمیٹی چکسواری کااہم اجلاس زیرصدارت چودھری مظہرالہٰی قائمقام صدرہیلتھ کمیٹی چکسواری منعقدہوا۔اجلاس میں ہیلتھ کمیٹی چکسواری کے نگرا ن اعلیٰ حاجی اورنگزیب، نائب صدرحاجی تاسب حسین چودھری،نائب صدرقاضی عبدالقدیر، جنرل سیکرٹری عمران بلال،سیکرٹری نشرواشاعت عابدحسین چودھری، چودھری محمدبشیرپرواز،محمدساجدنظامی، راجہ شجاعت علی،چودھری منیرحسین سیٹھی، حاجی اخلاق احمددانش،مرزامحمدنذیر، اللہ دتہ بسمل،عمان منظور، چودھری یاسر،چودھری عمرشبیر، قاضی جہانگیراحمد،چودھری واجدعلی،نمبردارمحمدرمضان،صدام حسین،چودھری محمدتاج،صبرشیراز،نویدیونس چودھری اوردیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں ہیلتھ کمیٹی چکسواری کے سابق صدرحاجی عبدالغنی(مرحوم)، سابق سینئرنائب صدرحاجی خادم حسین (مرحوم)کوشاندارخدمات پرخراج عقیدت پیش کیاگیااوردعائے مغفرت کی۔ہیلتھ کمیٹی چکسواری کے نائب صدرحاجی تاسب حسین چودھری نے ہیلتھ کمیٹی چکسواری کے قیام کی مقاصداورکارکردگی پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہیلتھ کمیٹی چکسواری رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کوماڈل سنٹربنانے کے لیے کوشاں ہے۔غریب مریضوں کے لیے ہرماہ ادویات مہیاکی جاتی ہیں۔آرایچ سی چکسواری میں ہیلتھ کمیٹی چکسواری کے تعاو ن سے ایمرجنسی سروسزمفت فراہم کی جارہی ہیں جبکہ سنٹرمیں کتاکاٹے ویکسین بھی فراہم کی جارہی ہے۔الٹرساؤنڈمشین، آکسیجن کانسٹریٹ مشین بھی ہیلتھ کمیٹی کی وساطت سے دی گئی۔اجلاس میں آرایچ سی چکسواری کی بہتری کے لیے مختلف تجاویزپیش کی گئیں کہ ہیلتھ کمیٹی چکسواری کی ممبرشپ بڑھائی جائے ہرگاؤں سے مخیرشخصیات کوکمیٹی میں شامل کیاجائے۔پرنٹ وسوشل میڈیاپرہیلتھ کمیٹی چکسواری کی کارکردگی کواجاگرکیاجائے۔چودھری مظہرالہٰی نے کہاکہ ہیلتھ کمیٹی چکسواری خالصتاًفلاحی تنظیم ہے اوراللہ تعالیٰ کی رضاکے لیے دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔مخیرشخصیات ہیلتھ کمیٹی چکسواری سے تعاون کریں تاکہ آرایچ سی چکسواری میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات مہیاکی جاسکیں۔اجلاس میں آرایچ سی چکسواری کے سٹاف کی کارکردگی پراظہاراطمینان کیاگیااجلاس میں ارباب اقتداراورارباب اختیارسے مطالبہ کیاگیاکہ آرایچ سی چکسواری میں ڈینٹل ڈاکٹرکی حاضری کویقینی بنایاجائے اورسٹاف کی کمی کامسئلہ حل کیاجائے۔
Chakswari (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, May 22, 2023)—An important meeting of the Health Committee Chakswari was held under the chairmanship of Chaudhry Mazhar Ali, Vice President of the Health Committee Chakswari. The meeting was attended by notable members of the Health Committee Chakswari,Tasawar Hussain Chaudhry, Vice President of the Health Committee Chakswari, presented the objectives and functioning of the Health Committee Chakswari, stating that the committee is striving to establish a Rural Health Center and Model Center in Chakswari. Medicines are provided to needy patients every month. Emergency services are being provided free of cost through the Dispensary under the Health Committee Chakswari, and vaccines are also available at the center. The meeting expressed satisfaction with the performance of the staff at Chakswari and demanded that the attendance of a dental doctor be ensured, and the issue of staff shortage should be resolved through authorities and those in power.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,22،مئی,2023)—۔الفلاح سوسائٹی ایسر کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چودھری عبدالقیوم منعقد ہوا جس میں یو کے سے آئے ہوئے مہمانوں طارق محمود مغل اور عبدالشکور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔سیکرٹری جنرل حاجی اخلاق احمد دانش نے میٹنگ کا ایجنڈا بیان کیا۔اجلاس میں صدرچودھری عبدالقیوم نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الفلاح سوسائٹی کے زیر اہتمام اوور سیز کشمیریوں کے تعاون سے ایسر ڈسپنسری میں زچہ بچہ کی خوبصورت عمارت تیار ہو چکی ہے۔ اگلے چند ہفتوں میں اس عمارت کا باقاعدہ افتتاح ہو نے جا رہا ہے۔الفلاح سوسائٹی زچہ بچہ سنٹر کو اوور سیز کشمیریوں کے تعاون سے چلائے گی۔افتتاحی تقریب شاندار ہو گی اور اس میں اپنے ڈونرز کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جائے گا۔اس اجلاس میں تمام ممبران و عہدیداران نے بھرپور شرکت کی اور افتتاحی تقریب کو یاد گار بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,22،مئی,2023)—پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما راجہ وقار رحمت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر گامزن ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات اینٹی سٹیٹ ہیں۔ سیاسیت تب ہی ہو گی جب ریاست ہو گی۔ چند دنوں میں ملک میں جو کچھ ہوا اس سے تو ریاست کے خلاف جنگ چھیڑ دی گئی ہے۔ملک دشمن ایجنڈے کو پائیہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دیں گے۔بلاول بھٹو زرداری چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی کو مظفر آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کشمیریوں کی اخلاقی حمایت کر کے ثابت کر دیاکہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ سے کھڑا ہے۔ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ دنیا بھر میں پاکستان کے امیج کو بہتر بنایا ہے۔بلاول بھٹو ززرداری کی آزاد کشمیر آمد سے کشمیریوں کو جلا ملے گی۔ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہو گی۔ بلاول بھٹو کم عمری میں ہی اپنے نانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وفاق کی علامت بن گئے ہیں۔راجہ وقار رحمت نے کہا کہ ایم ایل اے چودھری قاسم مجید اپنے انتخابی وعدے پورے کریں گے۔حلقہ بھر میں ترقیاتی کام شروع ہو چکے ہیں۔ یہ چودھری قاسم مجید کی خوش بختی ہے کہ انھیں عوام کی خدمت کا موقع مل رہا ہے۔ اگر انھیں وزارت ملتی ہے تو ہم امید کرتے ہیں وہ حلقہ نمبر دو کے عوام کی محرومیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ پیپلز پارٹی ہی آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کی ضامن ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,22،مئی,2023)—چکسواری کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چودھری الطاف بروٹی کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز چکسواری میں ادا کر دی گئی۔ مرحومہ دو روز قبل برطانیہ میں وفات پا گئی تھیں نمازجناز ہ حضر ت علامہ مولانا پیر محمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے پڑھائی ان کی نماز جنازہ میں چکسواری کی سیاسی سماجی کاروباری شخصیات،چیئر مین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال، سابق ایڈمنسٹریٹر راجہ گلفراز خان، ڈپٹی چیئر مین حاجی تاسب حسین چودھری،چیئر مین چودھری فضل حسین روپیال، سابق امیدوار اسمبلی سائیں ذولفقار علی علامہ محمدمعروف ممتاز عطاری ڈاکٹر چودھری محمدمشتا ق، کونسلر محمد ساجد نظامی،کونسلر حمزہ رزاق، انجمن تاجراں کے صدر شفیق احمد خواجہ، صدر چکسواری پریس کلب چوہدری اللہ دتہ بسمل، محمد رفیق بھٹی چیئر مین سپریم کونسل چکسواری پریس کلب،سابق صدر راجہ نثار احمد،سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی،سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجراں چکسواری راجہ عبدالعزیز،سینئر نائب صدر حاجی اورنگذیب، صدر انجمن تاجراں حمید آباد چوہدری شبیر حسین، سیکرٹری جنرل ندیم رفیق بھٹی، سابق سیکرٹری اطلاعات چکسواری پریس کلب نوید یونس چودھری،بابو محمد یونس،سینئر صحافی عمران بلال، عدیل رفیق بھٹی سیکرٹری نشر و اشاعت چکسواری پریس کلب، سفیان ایوب کونسلر، ر ضوان لون کونسلر، حاجی ملک سکندر،شبیر احمد چودھری،سینئر نائب صدر انجمن تاجران چکسواری چودھری جہانگیر حسین،میڈیکل سٹور ز ایسوسی ایشن کے صدر مرزا افتخار احمد،سابق ڈسٹرکٹ کونسلر لالہ سوار، ڈسٹرکٹ کونسلر خوشنود علی خان،ڈسٹرکٹ کونسلر چودھری محمد فاروق زرگر،چودھری محمد اقبال،ظہیر رشید بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔مرحومہ کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,22،مئی,2023)—چکسواری مین بازار میں ٹریفک جام معمول بن گیا۔سڑک کنارے گاڑی پارک کرنا،رکشہ ڈرائیوروں کی من مانیاں،ہیوی ٹریفک کا بھی بازار سے گزرنا۔رکشہ سٹینڈ ہونے کے باوجود رکشہ ڈرائیوررکشہ سٹینڈ میں نہیں جاتے جس سے سڑک پر رش بڑھتا ہے۔چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال نے رکشوں کیلئے باقاعدہ ایک سٹینڈ منظور کروایا ہے جس میں مٹی وغیرہ ڈال کر پارکنگ بنائی گئی ہے۔لیکن رکشہ ڈرائیور اپنے رکشوں کو رکشہ سٹینڈ میں نہیں لے جا رہے۔دوسری طرف خرید دار اپنی گاڑیاں سڑک کنارے ہی کھڑی کر جاتے ہیں۔بائی پاس رود کی عدم تعمیر اور ٹوٹی ہوئی پلیوں کی وجہ سے بائی پاس کی ساری ٹریفک بھی بازار سے ہی گزرتی ہے۔جب تک یہ تمام وجوہات ختم نہ کی جائیں اس وقت تک چکسواری بازار سے ٹریفک جام نہیں روکا جا سکتا۔ بائی پاس روڈ کی فوری تعمیر،خاص طور پر پلیوں کی تعمیر،رکشہ ڈرائیوروں کو سٹینڈ میں بھیجنا،ٹریفک پولیس سڑک پر گاڑیاں پارک رکنے والوں کو جرمانے کرے تا کہ روڈ خالی رہے۔ ہیوی ٹریفک کو بازار کی بجائے بائی پاس روڈ سے گزارا جائے۔انتظامیہ اور پولیس مل کر ان مشکلات کو دور کر سکتی ہے اور چکسواری بازار میں ٹریفک کے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,22،مئی,2023)—گریٹر واٹر سپلائی فیز 1اور گریٹر واٹر سپلائی چکسواری فیز 2کا منصوبہ تا حال مکمل نہ ہو سکا۔یہ منصوبہ پچھلے دس سال سے سفید ہاتھی کی طرح قومی خزانے کو کھائے چلا جا رہا ہے۔تقریباً ساڑھے پچیس کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہونے والا منصوبہ تقریباً دس سال کے زائد عرصہ بعد بھی عوام کے لئے ثمر بار نہ ہوسکا ۔محتاط اندازے کے مطابق اس وقت تک یہ منصوبہ قومی خزانے کو 75کرو ڑکے لگ بھگ ٹیکہ لگا چکا ہے۔آج سے دس سال قبل ورلڈ بینک کے تعاون سے حکومت آزاد کشمیر نے دونوں منصوبے شروع کئے۔ذرائع کے مطابق دونوں منصوبوں پر اس وقت تقریباً چھبیس کروڑ کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا جو حکمرانوں کی عدم دلچسپی اور ناقص پالیسیوں کی بدولت 75کروڑ روپے میں بھی مکمل ہوتا نظر نہیں آ رہا۔دونوں منصوبے بظاہر مکمل ہو چکے ہیں لیکن ان سے کسی بھی علاقہ میں پانی کی سپلائی ممکن نہیں بنائی جا سکی۔یہ منصوبہ سابق وزیر اعظم چودھری عبدالمجید کے دور حکومت میں شروع ہوا،لیکن مسلم لیگ ن پانچ سالہ دور حکومت اور پی ٹی آئی کے دو سالہ دور حکومت میں بھی عوام علاقہ کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام رہا۔فیز ونا ور فیز ٹو مکمل ہونے کے باوجود پانی دینے سے قاصر ہے جس کی وجہ عوام کی سمجھ سے بالا تر ہے۔اس منصوبے کو شروع کرنے،اس پر تین گنا زائد اخراجات بڑھانے والے افسران بالا کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے موجودہ وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری انوار الحق نا اہل افسران اور اس منصوبہ کو مکمل نہ کرنے والے ٹھیکداروں ا ور کمپنیوں سے باز پرس کریں۔ان دونوں منصوبوں کا کام انتہائی غیر معیاری اور مفروضوں کی بنیاد پر ہوا ہے۔ان منصوبوں کا نقشہ جس کمپنی سے بنوایا گیا اس نے گوگل کے ذریعہ نقشہ ترتیب دیا۔یہی وجہ ہے کہ پائپ لائنوں اور پانی کی تقسیم کار ی کا نقشہ درست ہونے کے باوجود قابل عمل نہیں۔گوگل ایپ نے اس کمپنی کو علاقہ کی جانکاری تو فراہم کی لیکن آبادیوں کا حدود اربعہ اور اترائی چڑھائی نہ بتا سکی۔بعض علاقوں کیلئے بنائی گئی ٹینکیاں آبادی سے کم بلندی پر واقع ہیں۔ ان ٹینکیوں سے بعض گھروں میں پانی کی ترسیل ممکن نہیں دکھائی دیتی۔جب ایک ٹینکی آبادی سے نیچے ہو گی تو اونچائی پر پانی بغیر پمپنگ کے خود کار طریقہ سے نہیں پہنچ پائے گا۔اگر ان ٹنکیوں پر مزید پمپ لگائے جائیں تو ان پر بجلی کے زائد اخراجات اٹھانے پڑیں گے۔دوسرا بڑا نقص مختلف علاقوں،گاؤں محلوں میں انتہائی غیر معیاری والو اور ان پر ڈھکن لگائے گئے جو نشئی اٹھا کر لے گئے۔ان میں سے بعض مین ہول مین شاہراہوں پر واقع ہیں جو کسی بھی بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں۔اس کے علاوہ جان بوجھ کر یا کسی سیاسی عناد کی وجہ سے بعض علاقوں میں پائپ لائنیں ہی نہیں بچھائی گئی ہیں۔یہ منصوبہ کم از کم 35000آبادی کے لئے منظور کیا گیا تھا۔لیکن منصوبہ سازوں کی غلط پلاننگ،کرپشن اور کمیشن خوری کی وجہ سے ایک خطیر رقم خرچ ہونے کے باوجود اتنی بڑی آبادی کو پانی نہ مل سکا۔حکمرانوں کی عدم توجہ اور اقتدار کے لالچ کی وجہ سے یہ منصوبہ تا حال مکمل نہ ہو سکا۔لیکن حال ہی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں منتخب ہونے والے چیئر مین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال نے اس منصوبے کو مکمل کروانے کے لئے کمر باندھی ہے۔ چودھری نعیم روپیال نے محکمہ پبلک ہیلتھ سے پے در پے میٹنگز کر کے اس کام کو دوبارہ شروع کروایا ہے۔چودھری نعیم حسین روپیال میں جذبہ بھی موجود ہے لیکن قرائن سے ظاہر ہو رہا ہے اس منصوبہ سے بعض علاقوں میں پانی کی ترسیل ممکن نہ ہو گی۔باررواں،بڑوٹیاں اور محمود آباد کے لئے بنائی گئی ٹینکیاں آبادیوں سے کم بلندی پر ہیں جن سے بظاہر پانی کی سپلائی ممکن نظر نہیں آتی۔ چکسواری کے عوام نے انقلابی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوا ر الحق سے مطالبہ کیا ہے کہ گریٹر واٹر سپلائی کو چلوایا جائے۔چیئر مین چودھری نعیم حسین روپیال کو فنڈز مہیا کئے جائیں اور اس منصوبہ میں کرپشن اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے کرداروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,22،مئی,2023)—حاجی چود ھری محمدرمضان کے بڑے بھائی اورچودھری حق نواز حسین چودھری اشتیاق حسین چودھری عابدحسین چودھری گل نواز حسین کے والدمحترم اورچودھر ی شعبان چودھری عثمان چودھری عمران چودھری لقمان کے تایا محترم حاجی چودھری قربان حسین مرحوم ومغفور کے سالانہ ختم شریف کے موقع پر مرحوم کی روح کے ا یصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے اندراڑشریف بوعہ ڈھانگری بہادر میں حاجی چودھری محمدرمضان کی رہائش گا ہ پر سالانہ محفل میلادمصطفے ﷺ کااہتمام کیاگیانعت خوان حضرات ناصر محمود مدنی حافظ قاری محمدعثمان حافظ قاری محمدعاصم مولانا محمدشمیر محبوبی نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا حاجی چودھر ی قربان حسین مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی اوردعائے مغفرت کااہتمام کیاگیا دعائیہ تقریب میں سیاسی سماجی کاروبار ی شخصیات سمیت دیگرشخصیات نے بھرپور شرکت کی قاری حافظ محمدعاصم نے ختم شریف پڑھا اور مولانا محمدشمیر محبوبی نے دعاکرائی