کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،مئی,2023)—این اے 59 پی پی 10کی یونین کونسل بسالی سے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کے دست راست ملک نعیم اپنے گروپ کے کونسلروں اور یوسی کے دیگر درجنوں ساتھیوں سمیت عام آدمی کارواں میں شامل ہو کر مسلم لیگ ن کا حصہ بن گئے۔ یوسی بسالی میں شام کو منعقدہ شمولیتی پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا۔ پندرہ ووٹوں سے یوسی چیئرمین کا الیکشن ہارنے والے ملک نعیم نے واشگاف الفاظ میں اعلان کیا کہ وہ غازیوں اور شہیدوں کے لہو سے غداری کر کے ہندو اور صیہونی ایجنڈے پر عمل کرنے والوں کے ساتھ نہیں چل سکتے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف اور چودھری نثار علی خان گروپ کو چھوڑ کر آنے والوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور عام آدمی کارواں کے ساتھ تجدید عہد کا اظہار کیا۔تقریب میں ملک مصدق، کونسلر اخلاق حسین،کونسلر راجہ توقیر،کونسلر ملک ایوب،ملک عابد،سابق ممبر ضلع کونسل ملک جاوید،داروغہ ظہیر، ملک شکیل، ماسٹر ندیم، وقاص شاہ،ملک ظہیر،ملک منیر ڈھوک متولی،چودھدری تاثیر،ملک ظفر،ملک منصور اور دیگر نے شرکت کی اور یوسی بسالی کے تینوں بلدیاتی گروپوں کے مسلم لیگ ن پلیٹ فارم پر متحد ہو گئے۔اس موقع پر انجینئر قمر الاسلام راجہ نے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فیصلے سے پاکستان کی مضبوطی ہو گی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 21, May 2023)- Malik Naeem, former federal minister Ghulam Sarwar Khan’s direct representative from Union Council Basali of NA 59 PP 10, along with councilors of his group and dozens of other UC colleagues joined the caravan and became part of Muslim League-N. A big blow to Pakistan Tehreek-e-Insaf in the induction program held in UC Basali. Malik Naeem, who lost the UC chairman election by 15 votes, declared in a sarcastic way that he cannot go along with those who follow the agenda by betraying the blood of Ghazis and martyrs. Hundreds of people, including those who left the Nisar Ali Khan group, participated and expressed their renewed commitment. In the ceremony, Malik Mossadaq, Councilor Akhlaq Hussain, Councilor Raja Tauqeer, Councilor Malik Ayub, Malik Abid, a former member of District Council Malik Javed, Darogha Zaheer, Malik Shakeel, Master Nadeem, Waqas Shah, Malik Zaheer, Malik Munir Dhok Mutoli, Chaudhry Taseer, Malik Zaffar, Malik Mansoor, and others participated and joined Muslim League-N platform groups of UC Basali. On this occasion, Engineer Qamarul Islam Raja welcomed the participants and said that their decision will strengthen Pakistan.
مولانا عتیق عباسی نے چوکپنڈوری میں پی پی 7 اور 10 کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب
Maulana Atiq Abbasi addressed a function organized under the auspices of PP 7 and 10 at Chauk Pinduri
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،مئی,2023)—جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری مولانا عتیق عباسی نے کہا کہ جماعت اسلامی خدا کی زمین پر خدا کے نظام اسلام کو نافذ کر کے امت کی اصلاح کے لیئے کوشاں ہے۔ ہم صرف اللہ اور رسول کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کر کے دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے چوکپنڈوری میں پی پی 7 اور 10 کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارادین ہمیں دوسروں سے بھلائی کرنے کی تلقین کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جس کا مشن ہی دکھی انسانیت کی خدمت و بھلائی ہے۔ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے کسی رکن پارلیمنٹ اور بلدیاتی رکن پر کرپشن کا الزام کبھی نہیں لگا کیوں کہ ہمارے نمائندے باقاعدہ ایک نظم و ضبط کے تحت کام کرتے ہیں۔تقریب سے امیدوار حلقہ پی پی سات اور دس راجہ محمد تنویر،خالد محمود مرزا کے علاؤہ امیر جماعت اسلامی کلرسیداں جاوید اقبال و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر متعدد افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں حافظ ارشد محمود،حاجی اظہر محمود،جمیل صدیقی،وجاہت قریشی،عمیر قریشی،ملک نبیل،محسن الطاف اور خضر قریشی شامل ہیں۔
معروف تاجر رہنما ملک فیاض کے گھر میں محفل نعت کا انعقاد
Mahfil Naat held at the house of the famous business leader Malik Fayyaz
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،مئی,2023)—معروف تاجر رہنما ملک فیاض کے گھر میں محفل نعت کا انعقاد۔جس میں مولانا قاضی عبدالطیف،قاضی سعید،پیر محمود احمد عباسی،محمد سلیم خان ایڈوکیٹ،عابد ہاشمی،لیاقت خان، شیر محمد اور دیگر نے شرکت کی۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،مئی,2023)—مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے ارکان صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے سابق چیئرمین یوسی ساگری راجہ شہزاد یونس سے ملاقات کی اور ان کے کزن کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔