کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،مئی,2023)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں فسطائیت ظلم و جبر خوف و ہراس کے دور میں پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو بزدل،مجبور اور کم ظرف سمجھتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پہاڑ اور پوٹھوہار کے بیٹے ہیں کبھی اپنے سپورٹرز کو دھوکہ نہیں دے سکتے عمران خان میرا لیڈر اور پی ٹی آئی میری جماعت تھی ہے اور رہے گی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 19, 2023) —Sadaqat Ali Abbasi, a former member of the National Assembly and a prominent leader of the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI), expressed his disappointment in a tweet, stating that he considers those who left PTI during times of adversity as cowardly, compelled, and financially constrained. He emphasized that he and others like him, who hail from the mountainous region of Pothwar, would never betray their supporters. Abbasi affirmed his loyalty to Imran Khan, considering him his leader and PTI his party, and stated that this commitment would remain unchanged.
قومی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کی شدید الفاظ میں مزمت
Strongly condemned those who attacked national installations, Sardar Adeel Anjum
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،مئی,2023)—مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما سردار عدیل انجم نے فوجی اور قومی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر پی ٹی آئی کے مسلح جتھوں نے پاکستان آرمی اور اداروں کو نقصان پہنچایا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان اپنی چوری چھپانے کے لیے ملک اور اداروں پر حملہ
تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ
Muslim League-N stands with the National Security Institutions,Haji Ikhlaq Hussain
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،مئی,2023)— مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین اور جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس پر حملے سے دل خون کے آنسو روتا ہے،پاک فوج ہم سب کی ہے،اسے متنازعہ بنانا کسی صورت بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کو جس طرح عسکری املاک کو نقصان پہنچایا گیا یہ عمل کسی صورت بھی قابل قبول نہیں اور اس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے،9مئی کا دن ہمارے لئے بلاشبہ تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس پر حملے سے ہم اپنے قائد سے شرمندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر سے جو کچھ کیا گیا ایسا ہمارا بدترین دشمن ملک سے باہر بیٹھ کر بھی نہیں کر سکتا۔ہزاروں کی تعداد میں مسلح جتھے ملک کے تمام شہروں میں تباہی پھیلاتے رہے،ہر جانب آگ کے شعلے اور دھواں ہی دھواں تھا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام دشمنی کی ریڈ لائن کراس کر چکی ہے اب وقت ہے کہ عمرانی فتنے کو کچل کر انتشار اور نفرت کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن قومی سلامتی اداروں کیساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث عناصر کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملک دشمنی پر مبنی مذموم کارروائیوں کے تناظر میں تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔