کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،مئی,2023)—حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخوں میں تیس روپے فی لٹر کمی کے باوجود مسافر گاڑیوں کے کرائے میں کمی نہ ہو سکی کلرسیداں میں سٹی ٹریفک پولیس روات میں موٹرویز پولیس اور راولپنڈی سٹی میں مقامی ٹریفک پولیس سمیت سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لمبی تان کے سوئے ہوئے ہیں۔کلرسیداں پنجاب کا واحد قصبہ ہے جہاں مسافر گاڑیوں کے کرایوں کا تعین سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نہیں بلکہ یہاں کے ٹرانسپورٹر خود کرتے ہیں ٹرانسپورٹرز ازخود جو کرائے مقرر کرتے ہیں اس پر وہ جب چاہتے ہیں اضافہ کر لیتے ہیں۔سٹی ٹریفک پولیس ٹرانسپورٹروں کے مقرر کردہ کرایوں کو ہی درست سمجھ کر قبول کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ کلرسیداں میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ انتہائی بے لگام ہے مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی سے کلرسیداں کا کرایہ نامہ جاری کرے اور ڈیزل کے نرخوں میں بھاری کمی کا ریلیف ٹرانسپورٹروں کی بجائے مسافروں کو دے جو سالہا سال سے ان کے ستم کا شکار ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, May 18, 2023)—Despite an Rs.30 per liter reduction in diesel prices, there has been no decrease in fares for passenger vehicles. Kallar Syedan transporters are the only ones in Distt Rawalpindi who set the fares and can increase them at their own discretion. The City Traffic Police only accept and enforce the predetermined fares set by the transporters. This is why the transport sector in Kallar Syedan is highly unregulated. Local residents have demanded that the Secretary of the Regional Transport Authority, Rawalpindi, issue fare regulations for Kallar Syedan and provide substantial relief in diesel prices to the passengers who have been suffering from their exploitation for years.
پولیس نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے یاسر کیانی کے والد ریٹائرڈ انسپکٹر سلطان جاوید کیانی کی رپورٹ پر 09 افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے 08افراد کو گرفتار کر کے مقامی عدالت سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا
Police register a murder case against 9 individuals based on a report by retired Inspector Sultan Javed Kiani, father of the deceased Yasar Kiani, as a result of firing during a land dispute; 8 were arrested and obtained 5-day physical remand from a local court
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،مئی,2023)—کلر سیداں پولیس نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے یاسر کیانی کے والد ریٹائرڈ انسپکٹر سلطان جاوید کیانی کی رپورٹ پر 09 افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے 08افراد کو گرفتار کر کے مقامی عدالت سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔سلطان جاوید نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ اگر گاؤں میں ہماری جدی پشتی شاملاتی مقبوضہ رقبہ 66کنال 5مرلے ہے جس پر ہم نے شیڈ بنا کر رہائش بھی رکھی ہوئی ہے جہاں میرا بیٹا مقتول یاسر علی رہتا تھا۔ حسن اختر کیساتھ اسی زمین کی نسبت کیس چل رہے ہیں۔وقوعہ کے روز اپنے بچوں کے ہمراہ کلر سیداں موجود تھا کہ بڑے بھائی سلطان پرویزنے فون پر اطلاع دی کہ حسن اختر اپنے بیٹے ذوالقرنین عرف زین بمعہ دیگر 13/14افراد اسلحہ آتشیں مختلف گاڑیوں پر ہماری زمین پر اپنا بورڈ نصب کر رہے ہیں جس پر میں اپنے بیٹے دانیال جاوید،بلال جاوید جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تو وہاں پر میرا بیٹا یاسر علی، بھتیجے انوار حسین،قمر زمان،ابرارپہلے سے موجود تھے۔میں نے حسن اختر کو بورڈ لگانے سے منع کیا تو حسن اختر مسلح کلاشنکوف،ذوالقرنین مسلح کلاشنکوف اور دیگر افراد فرحان امجدمسلح پسٹل نائن ایم ایم،محمد قیصر مسلح رپیٹر 12 بور،کامران،محمد رمضان،وقار خالد و دیگر 5/6نامعلوم اشخاص جو اسلحے سے لیس تھے باہم صلاح مشورہ آ گئے اور حسن اختر نے للکارا کہ آج ان میں سے کوئی بھی زندہ بچ کر نہ جائے جس کے للکارنے پر ذوالقرنین نے کلاشنکوف سے یکے بعد دیگرے دو فائر یاسر علی پرکئے جو اسے سامنے چھاتی اور پیٹ پر لگے پھر حسن اختر نے اپنی کلاشنکوف سے دو فائر یاسر علی پر کئے جو کہ دائیں اور بائیں ٹانگ پر لگے جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ذوالقرنین نے پھر کلاشنکوف سے قمر زمان پر فائرنگ کی جو اسے دائیں و بائیں پیٹ پر لگے،فرحان نے پسٹل نائن ایم ایم سے اور محمد قیصر نے رپیٹر 12 بور سے بانیت قتل سیدھے فائر دانیال جاوید پر کئے جو دانیال کو بائیں ران اور پیٹ پر لگے جبکہ دیگر ملزمان اپنے اپنے اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرتے رہے اور ملزمان کے خوف سے نعش اور مضروبان کو بروقت اٹھا نہ سکے جس کے بعد ملزمان اپنی گاڑیاں موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
یاسر کیانی کی نمازجنازہ آبائی قبرستان میں معروف عالم دین علامہ محمد اقبال قریشی کی امامت میں ادا کر دی گئی
Namaz e janaza of murdered Yasir Kiani held in his native village
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،مئی,2023)—سلطان خیل کنڈیاری میں زمین کے تنازعہ پر ملزمان کی آتشیں اسلحہ سے فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے یاسر کیانی کی نمازجنازہ آبائی قبرستان میں معروف عالم دین علامہ محمد اقبال قریشی کی امامت میں ادا کر دی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ ندیم احمد،شیخ ساجد الرحمان،محمد زبیر کیانی،مولانا احسان اللہ چکیالوی،قاسم مشتاق کیانی،راجہ چنگیز کیانی،راجہ جاوید اشرف،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،حاجی طارق تاج،صغیر بھولا،سردار محمد آصف،بابو راجہ ظفراقبال،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری نصرت اقبال،چوہدری محمد ذوالفقار،احسان الحق قریشی،اکرام الحق قریشی،مسعود احمد بھٹی،راجہ فرقان جنجوعہ،راجہ اعتزاز،ماسٹر عابد اور دیگر نے شرکت کی۔
چوکپنڈوری میں قائم دینی درسگاہ سے 12 سالہ طالب علم محبوب علی لاپتہ ہو گیا
A 12-year-old student, Mehboob Ali, has gone missing from a religious school in Chauk Pindori
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،مئی,2023)—کلر سیداں کے نواحی قصبہ چوکپنڈوری میں قائم دینی درسگاہ سے 12 سالہ طالب علم محبوب علی لاپتہ ہو گیا۔پولیس نے والد کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی۔محمد نواز سکنہ سوات نے اپنے تحریری درخواست میں تحریر کیا کہ اس کا 12 سالہ بیٹا محبوب علی چوکپنڈوری میں ایک دینی درسگاہ میں تعلیم حاصل کر رہا تھا کہ 14مئی سے مدرسے سے لاپتہ ہے، کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی ملک منور اقبال مصروف تفتیش ہیں۔
پولیس نے 9 مئی کو کلر بائی پاس پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے دہشتگردی کے مقدمے کے مزید تین ملزمان کو گرفتار کر لیا
The police arrested three more accused in the case of rioting and vandalism at the Kallar Bypass on May 9
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،مئی,2023)—کلرسیداں پولیس نے 9 مئی کو کلر بائی پاس پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے دہشتگردی کے مقدمے کے مزید تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں بابر الٰہی ولد خداداد سکنہ مرید چوک،حضرت ولد شیر خان سکنہ چک مرزا اور صادق ولد رفیع اللہ سکنہ بنک چوک شامل ہیں۔پولیس نے انہیں شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ہے۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ہائی بلڈ پریشر کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا
A seminar was organized on the occasion of World Hypertension Day
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،مئی,2023)—ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ہائی بلڈ پریشر کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان،ڈاکٹر ظفر گوندل،ڈاکٹر آصف مجتبی، ڈاکٹر توقیر مقصود، ڈاکٹر عابدہ پروین اور ڈاکٹر جازب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلند فشار خون کے عالمی دن کو منانے کا مقصد عوام کو بلڈ پریشر کی وجوہات، علامات،بروقت تشخیص،علاج اور احتیاطی تدابیر سے آ گاہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 52فیصد افراد بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں۔
قومی املاک اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے ملک و ملت کے مجرم ہیں
Those who attack national property and military installations are criminals of the nation
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،مئی,2023)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی اور جنرل سیکرٹری سردار محمد وسیم نے کہا ہے کہ قومی املاک اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے ملک و ملت کے مجرم ہیں حکومت انہیں الٹا لٹکا کر مقام عبرت بنائے۔انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ فوج ہماری ریڈ لائن ہے آج ہم راتوں کو اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں تو اس کی وجہ ہماری بہادر افواج ہیں جو دن رات سرحدوں پر مورچہ زن رہ کر ہماری حفاظت کی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے۔ ہماری مسلح افواج ہمیں اپنی جان سے ذیادہ عزیز ہیں ان کی عزت و تکریم پر حملہ آور دشمن کے ایجنٹ ہیں انہیں اور ان کے سہولت کاروں کو کڑی سزا دے کر دوسروں کے لیے مقام عبرت بنانا اشد ضروری ہے۔