کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،مئی,2023)—ایک ارب ستاون کروڑ کی لاگت سے کلر سیداں دھانگلی روڈ کی کارپٹ تعمیر و کشادگی کے کام کو ہائی وے سب ڈویژن راولپنڈی سے ہائی وے سب ڈویژن ٹیکسلا کو منتقلی کا آرڈر منسوخ کرنے اور اسے واپس ہائی وے سب ڈویژن راولپنڈی کے سپرد کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے آئندہ چند ایام میں باضابطہ آرڈر جاری کر دیئے جائیں گے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 16, 2023)—The decision has been taken to transfer the construction and expansion work of the Kallar Syedan-Dhuangali Road from the Highway Sub-Division Taxila, which was estimated to cost around one billion rupees, back to the Highway Sub-Division Rawalpindi. The order to transfer it to Taxila has been revoked and a formal order in this regard will be issued in the coming days.
ہمارے کارکنوں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ میں مقدمات کا اندراج قانون اور انصاف کی دھجیاں اڑانے کے مترادف اقدام ہے۔
Inclusion of cases against our PTI workers in the anti-terrorism act is equivalent to injustice and violation of the law
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،مئی,2023)—پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے میڈیا ایڈوائزر مخدوم خاکسار حسین نے راجہ آفتاب جنجوعہ،عاقب علی، وقار بٹ اور دیگر کی گرفتاری اور دہشتگری کے تحت مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس طرح کی حرکتوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے مگر اس کی وضاحت ضروری سمجھتے ہیں کہ ہمارے ساتھیوں نے اپنے قائد عمران خان کی گرفتاری پر کلر بائی پاس پر علامتی احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کسی بھی مسافر گاڑی پر پتھراؤ ہوا نہ ہی پولیس پر کوئی حملہ کیا گیا اور ہماری بات کی گواہی کلرسیداں کے صحافی مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے کارکنان بھی دیں گے کہ ہم نے پولیس ہر حملہ کیا نہ ہی مسافر گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اس کے باوجود ہمارے کارکنوں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ میں مقدمات کا اندراج قانون اور انصاف کی دھجیاں اڑانے کے مترادف اقدام ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہم پولیس کی گھٹیا حرکتوں سے ڈرنے والے نہی ہمارے حوصلے بلند ہیں اور عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔حقیقی آزادی کی جنگ سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب
Closing ceremony of five-day anti-polio campaign at THQ Hospital
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،مئی,2023)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے جسے ہم سب نے مل کر قوم کے نونہالوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے میڈیا کو بتایا کہ آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 41065بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جسے محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں دشوار گزار علاقوں میں گھر گھر جا کر اپنا یہ ٹارگٹ پورا کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ اس مہم میں 198ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 177موبائل ٹیمیں 14 فکسڈ ٹیمیں جبکہ 07ٹرانزٹ ٹیمیں 13یوسی ایم اوز اور 39ایریا انچارج کے ہمراہ اس قومی فریضہ کی نگرانی کریں گی۔تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان، سینئر ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عابدہ پروین،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر توقیر مقصود و دیگر بھی موجود تھے۔