DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Raja Saghir Ahmed leads massive PDM rally from Kahuta and Mator to Islamabad in protest”

پی ڈی ایم احتجاج کے لیئے کہوٹہ سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماراجہ صغیر احمد کی زیر قیادت بڑی جلوس و ریلی کی کہوٹہ و مٹور سے اسلام آباد روانگی

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,16،مئی,2023)— پی ڈی ایم احتجاج کے لیئے کہوٹہ سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماراجہ صغیر احمد کی زیر قیادت بڑی جلوس و ریلی کی کہوٹہ و مٹور سے اسلام آباد روانگی۔ درجنون گاڑیوں میں سینکڑوں کی تعداد میں مسلم لیگی کارکنوں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر راجہ صغیر کے ہمراہ چیئرمین واٹر سپلائی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم، سابق چیئرمینوں راجہ ظفر اقبا ل بگہاروی، راجہ فیاض احمد، سجاد ستی، راجہ ممتاز، راجہ ثقلین آف ممیام، سردار شاہد اور دیگر بلدیاتی اراکین و کونسلروں سمیت مسلم لیگی اراکین نعرے لگاتے ہوئے کہوٹہ شہر سے صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر لیبر ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ تنویر بنارس کہوٹہ شہر سے پی ڈی ایم کے احتجا ج میں شرکت کے لیئے روانہ ہوئے۔ جبکہ اس کے علاوہ مسلم لیگی اراکین عثمان ستی ایڈووکیٹ بھی اپنے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کو لے کر جلوس کی صورت میں روانہ ہوئے۔روانہ ہوئے۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 16, May 2023)- A large procession and rally led by Muslim League (N) leader Raja Saghir Ahmad left from Kahuta and Mator for Islamabad for PDM protest. Hundreds of Muslim League workers participated in dozens of vehicles, while on this occasion, along with Raja Saghir, Chairman Water Supply Kahuta Qazi Abdul Qayyum, former chairmen Raja Zafar Iqbal Bagharvi, Raja Fayyaz Ahmed, Sajjad Satti, Raja Mumtaz, Raja Saqlain of Mamyam, Sardar Shahid and other local body members and councilors along with Muslim League members started from Kahuta city shouting slogans.

عمران خان کی القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری پر منصوبہ بندی کے تحت احتجاج کیا گیا

A planned protest was held on Imran Khan’s arrest in the Al-Qadir Trust corruption case

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16مئی (2023
عمران خان کی القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری پر منصوبہ بندی کے تحت احتجاج کیا گیاپر امن احتجاج سب کا حق ہے مگر شہدا کی یادگاریں توڑنا کیسا احتجاج ہے ملک میں احتجاج کے نام پر توڑ پھوڑ، ایمبولنس کو آگ لگانا اور حساس تنصیبات پر حملے قانون میں جائز ہیں؟ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کرنے والے ووٹروں، سپورٹروں نے ملک کو وہ دن دکھایا جو دشمن بھی نہیں کر سکے پی ٹی آئی والوں نے حکومت کے دوران کون سا عوامی کام کیا ہے جس کو کام کہا جائے سوائے الزام تراشی اور اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف کیس کر نااس کے علاوہ انہوں نے کچھ نہیں کیا ملک کی عوام کو پتہ ہے ن لیگ کی قیادت نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور کرتے رہیں گیں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بڑے منظم طریقے سے قوم کو تقسیم اور ملک کو دیوالیہ کے قریب کردیا مگر پی ڈی ایم نے سیاست نہیں بلکہ ریاست کو مضبوط کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button